• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جو شخص حق نواز ہوگا، ضرور ہے کہ طاغوت کا دشمن ہو۔ تفسیر السراج۔ پارہ: 4

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
وَلَقَدْ كُنْتُمْ تَمَنَّوْنَ الْمَوْتَ مِنْ قَبْلِ اَنْ تَلْقَوْہُ۝۰۠ فَقَدْ رَاَيْتُمُوْہُ وَاَنْتُمْ تَنْظُرُوْنَ۝۱۴۳ۧ وَمَا مُحَمَّدٌ اِلَّا رَسُوْلٌ۝۰ۚ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِہِ الرُّسُلُ۝۰ۭ اَفَا۟ىِٕنْ مَّاتَ اَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلٰٓى اَعْقَابِكُمْ۝۰ۭ وَمَنْ يَّنْقَلِبْ عَلٰي عَقِبَيْہِ فَلَنْ يَّضُرَّ اللہَ شَئًْا۝۰ۭ وَسَيَجْزِي اللہُ الشّٰكِرِيْنَ۝۱۴۴ وَمَا كَانَ لِنَفْسٍ اَنْ تَمُوْتَ اِلَّا بِاِذْنِ اللہِ كِتٰبًا مُّؤَجَّلًا۝۰ۭ وَمَنْ يُّرِدْ ثَوَابَ الدُّنْيَا نُؤْتِہٖ مِنْھَا۝۰ۚ وَمَنْ يُّرِدْ ثَوَابَ الْاٰخِرَۃِ نُؤْتِہٖ مِنْھَا۝۰ۚ وَسَنَجْزِي الشّٰكِرِيْنَ۝۱۴۵
اورتم تو اس موت (اُحد) کی ملاقات سے پہلے (شہادت کی موت) مرنے کی آرزو کرتے تھے۔ سو تم اب موت کو ۱؎ اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھ چکے۔ (۱۴۳) اور محمد(ﷺ) تو صرف ایک رسول (ﷺ)ہے ۔ اس سے پہلے بہت سے رسول گذر گئے۔پھرکیا اگر وہ مر جائے یا مارا جائے تو تم الٹے پاؤں پھرجاؤگے؟ اور جو کوئی اپنے الٹے پاؤں پھرے گا وہ خدا کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا اور خدا شکر گزاروں کو بدلہ دے گا۔(۱۴۴) اورکوئی نفس بغیر حکم خدا کے مرنہیں سکتا۔ وقت مقرر لکھا ہوا ہے اور جو کوئی دنیا میں بدلہ چاہے گا ہم اس میں سے اسے دیں گے اور جو کوئی آخرت کا بدلہ چاہے گا ہم اس میں سے اسے دیں گے اور ہم شکر گزاروں کو بدلہ دیں گے۔(۱۴۵)
جو شخص حق نواز ہوگا، ضرور ہے کہ طاغوت کا دشمن ہو
۱؎ اسلام قبول کرنے کے معنی یہ ہیں کہ تمام باطل قوتوں کے ساتھ جنگ چھڑجائے، اس لیے کہ جو شخص حق نواز ہوگا، ضرور ہے کہ طاغوت کا دشمن ہو۔ شیطان کی دوستی اوراسلام یہ دومختلف چیزیں ہیں جو کبھی ایک دل میں جمع نہیں ہوسکتیں، اس لیے جو مومن ہے اور جس کا نصب العین جنت کا حصول ہے ، وہ اس گمان باطل میں نہ مبتلا رہے کہ بغیر جہاد کیے اور مصیبتیں جھیلے خدا کی رضا کو حاصل کیاجاسکتا ہے ۔ان آیات میں مسلمانوں کی عام جماعت کو مخاطب کیا ہے کہ تم غزوہ اُحد سے پہلے شوق شہادت میں بے چین تھے۔ اب تمھیں کیا ہوگیا ہے ؟ کیوں نہیں اٹھ کر اپنی عزیمیت وقوت کا ثبوت دیتے اورکیوں ثابت نہیں کردیتے کہ ہم جنت کے وارث ومستحق ہیں۔ وَلَمَّا یَعْلَمِ سے مراد یہ ہے کہ مجاہدین وصابرین کاگروہ متمیز طورپرالگ ہوجائے اور واضح طورپر الگ ہوجائے ۔ کون خدا کی راہ میں جان دیتا ہے اورکون ہے جو جی چراتا ہے ۔ نہ یہ کہ خدا جان لے، اس لیے کہ اس کے علم میں واقعات وحوادث سے کوئی اضافہ نہیں ہوتا۔ اس کا علم ہمیشہ سے کامل اور ہمہ گیر ہے۔
 

متلاشی

رکن
شمولیت
جون 22، 2012
پیغامات
336
ری ایکشن اسکور
412
پوائنٹ
92
تقلید، وہدت الوجود، وسیلہ، غیر اللہ تو سجدہ کرنا یہ سب طاغوت ہیں یا اسلامی شعار ہیں۔؟؟؟؟؟؟؟
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
تقلید، وہدت الوجود، وسیلہ، غیر اللہ تو سجدہ کرنا یہ سب طاغوت ہیں یا اسلامی شعار ہیں۔؟؟؟؟؟؟؟

اپنے فقرے کو درست طریقے سے لکھو۔
اگر
ٹھیک تحریر نہیں لکھ سکتے
تو
براہِ کرم
تفسیر قرآن
کے تھریڈز میں
گھسنے کی کوشش مت کرو۔
 
Top