• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جہادِافغانستان سے متعلق حقائق اور سلفی تجزیہ

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
1,969
ری ایکشن اسکور
6,263
پوائنٹ
412
شاہد بھائی آپ بھی علم حاصل کرنےکی جستجو جاری ہے لیکن میرے سوال کا جواب ابھی اپنی جگہ ہے کہ کیا دنیا میں کہیں بھی اس وقت جہاد ہو رہا ہے یا نہیں؟
الحمداللہ! ہمارا عقیدہ اور ایمان ہے کہ جہاد ہورہاہے۔ اس کی دلیل نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ حدیث مبارکہ ہے۔ میری امت کا ایک گروہ قیامت تک حق پر قتال کرتا رہے گا۔(مفہوم حدیث)
 
ٹائپسٹ

رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
186
ری ایکشن اسکور
987
پوائنٹ
86
شاہد بھائی سوال آپ سے نہیں بلکہ ان سے جنہوں نے یہ تھریڈ شروع کیا ہے، ان کی اور ان کے گروپ کی جتنی بھی پوسٹ میں نے آج تک دیکھی ہے اس میں بس یہی ہوتا ہے کہ کشمیر کا جہاد غلط، افغانستان کا جہاد، غلط، عراق غلط وغیرہ وغیرہ۔
ان کی اپنی ویب سائیٹ جو کہ اب دو ہو چکی ہیں اس پر بھی یہی سارا مواد موجود ہے کہ جہاد نام کی کسی چیز کا تذکرہ ہی نہیں ہے، حتی کہ میں نے یہاں تک ان سے سنا کہ اگر امریکہ آپ کے ملک اسلام آباد پر قبضہ کر لے تو آپ کو اس کی اطاعت قبول کرنی پڑے گی۔
تو جہاد کہاں ہے اور کس کے خلاف ہے، یا جہاد یکسر ختم ہو گیا، بس مجھے یہ بتائیں کہ دنیا کا وہ کونسا کونا ہے جہاں اس وقت شرعی جہاد ہو رہا ہے، جس کو آپ کہتے ہیں یہ جہاد عین اسلام کے مطابق ہے۔ ہے کوئی ایسا کونا یا بس داڑھیاں رکھ کر مسلمانوں کو جہاد سے روکنے پر لگے ہوئے ہو۔
وضاحت کردوں کہ کشمیر اور افغانستان میں جو لوگ اس وقت جس طریقے پر جہاد کر رہے ہیں میں ان کی حمایت ہرگز نہیں کر رہا۔
 
شمولیت
جون 23، 2012
پیغامات
5
ری ایکشن اسکور
26
پوائنٹ
0
میرا آپ تمام حضرات سے سوال ہے۔ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیثِ مبارک ہے کہ قیامت تک ایک جماعت جہاد کرتی رہے گی۔
تو آپ سب ادھر ادھر منہ مار رہے ہو۔ اور عوام الناس کو پیچیدہ معاملوں میں الجھاتے ہی چلے جارہے ہو۔

کم از کم یہ بتا دیں کہ اس وقت کون سی جماعت اسلامی اور شرعی طریقوں کی بنیاد پر میدانِ جہاد میں سرگرم ہے؟ یا پھر اس حدیث میں کچھ خرابی ہے۔
اگر کوئی ایسی جماعت نہیں ہے تو پھر یہی سمجھیں کہ حدیث غلط ثابت ہوئی۔

آپ سب جو جو جذباتی انداز میں دلائل پیش کر رہے تھے، اس کا جواب دیں۔
یہ بات بھی بتاتا چلوں کہ آپ جیسے حضرات ایک عام دین کے طالبعلم کے ایمان کو کمزور کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔
 
راجا

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 19، 2011
پیغامات
733
ری ایکشن اسکور
2,574
پوائنٹ
211
شاہد بھائی سوال آپ سے نہیں بلکہ ان سے جنہوں نے یہ تھریڈ شروع کیا ہے، ان کی اور ان کے گروپ کی جتنی بھی پوسٹ میں نے آج تک دیکھی ہے اس میں بس یہی ہوتا ہے کہ کشمیر کا جہاد غلط، افغانستان کا جہاد، غلط، عراق غلط وغیرہ وغیرہ۔
ان کی اپنی ویب سائیٹ جو کہ اب دو ہو چکی ہیں اس پر بھی یہی سارا مواد موجود ہے کہ جہاد نام کی کسی چیز کا تذکرہ ہی نہیں ہے، حتی کہ میں نے یہاں تک ان سے سنا کہ اگر امریکہ آپ کے ملک اسلام آباد پر قبضہ کر لے تو آپ کو اس کی اطاعت قبول کرنی پڑے گی۔
تو جہاد کہاں ہے اور کس کے خلاف ہے، یا جہاد یکسر ختم ہو گیا، بس مجھے یہ بتائیں کہ دنیا کا وہ کونسا کونا ہے جہاں اس وقت شرعی جہاد ہو رہا ہے، جس کو آپ کہتے ہیں یہ جہاد عین اسلام کے مطابق ہے۔ ہے کوئی ایسا کونا یا بس داڑھیاں رکھ کر مسلمانوں کو جہاد سے روکنے پر لگے ہوئے ہو۔
وضاحت کردوں کہ کشمیر اور افغانستان میں جو لوگ اس وقت جس طریقے پر جہاد کر رہے ہیں میں ان کی حمایت ہرگز نہیں کر رہا۔
بھائی، پہلی بات تو یہ کہ آپ ایک نئی بحث چھیڑ رہے ہیں، تو بہتر تھا کسی نئے دھاگے میں پیش کرتے۔
یہ مضمون کسی اور سیاق میں پیش کیا گیا ہے۔ یعنی ان حضرات کے جواب میں جو افغانستان جہاد کے طالبان اور القاعدہ کے حق میں سلفی علماء کے حوالہ جات پیش کرتے ہیں۔
لہٰذا انہیں تصویر کا دوسرا پہلو بھی دکھایا گیا ہے۔

باقی آپ نے امریکہ کی اطاعت والی بات غلط سنی۔ ہاں ہم نے یہ پڑھا اور جانا (اور حوالہ بھی دے سکتے ہیں) کہ اگر امریکہ پاکستان پر حملہ کرے گا تو ٹی ٹی پی "سوچے" گی کہ کس کا ساتھ دینا ہے۔

آپ کو غلط فہمی ہوئی ہے۔ جہاد کی مخالفت کرنے والے کو تو مسلمان کہلانے کا حق بھی نہیں۔ لیکن اس کا یہ مطلب بھی نہیں کہ مسلمان ، خود مسلمانوں ہی کو قتل کرتے پھریں اور اسے جہاد باور کروائیں اور ہم مان لیں کہ جی یہی جہاد ہے۔

میدانوں میں قتال کرنے والے ایک نہیں کئی گروہ ہیں جو شرعی جہاد کر رہے ہیں۔ کچھ سے ہم باخبر ہوں گے تو کچھ سے شاید بے خبر۔
جماعۃ الدعوۃ والے بھی جہاد ہی کر رہے ہیں۔ افغان جہاد میں طالبان کے علاوہ کئی سلفی تحریکیں ہیں جو جہاد میں مشغول ہیں۔
اس سوال کا جواب سمجھنا تب آسان ہوگا، جب آپ خود جواب دینے کی کوشش کریں گے۔
اپنے ہی سوال کا جواب یوں دیجئے کہ طالبان، القاعدہ، ٹی ٹی پی وغیرہ تو سب ابھی گزشتہ چند سالوں کی پیداوار ہیں۔ اس سے قبل جہاد کرنے والا کون سا گروہ آپ کی نظر میں شرعی جہاد کر رہا تھا؟
جبکہ آپ نے خود ہی کہا ہے کہ کشمیر، افغانستان میں جو لوگ اس وقت جس طریقے پر جہاد کر رہے ہیں، آپ اس کی حمایت نہیں کرتے۔
 
ٹائپسٹ

رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
186
ری ایکشن اسکور
987
پوائنٹ
86
راجا بھائی اللہ مجھے توفیق عطا فرمائے کہ میں اس کی راہ میں جہاد کے لیے نکلوں لیکن میں یہ کہہ رہا ہوں کہ اگر میں جہاد پر جانے کا رادہ نہیں رکھتا تو میں خود کو بچانے کےلیے لوگوں کو یہ کیوں کہتا ہوں کہ اس وقت کوئی بھی شرعی طریقے سے جہاد نہیں کر رہا ہے۔ بہرحال میری جن لوگوں سے براہ راست بات ہوئی میں ان سے بہت زیادہ خائف ہوا کہ کہلاتے تو سلفی ہیں اور سلفی بھی وہ جو منہج سلف کے علاوہ کسی کی مانتے نہیں لیکن جہاد ان کی ڈکشنری میں ہے ہی نہیں۔
 
محترم، یہ بات طے ہے کہ:
1۔ جہاد اسلام کا رکن ہے۔
2۔ ہمیشہ کسی نہ کسی صورت میں اور کہیں نہ کہیں دنیا بھر میں جاری رہے گا۔
3۔ جہاد کو اسلام کا رکن ماننے ہی سے انکار کر دینا شدید ضلالت ہے۔

یہاں تک ہمارا سب کا اتفاق ہے۔ اگر آپ کو کچھ ایسے لوگوں سے پالا پڑا ہے، تو ان لوگوں کو سیاق و سباق میں ذکر کئے بغیر آپ کو ایسی پوسٹس نہیں کرنی چاہئیں ، جس سے تاثر پیدا ہو کہ آپ فورم پر موجود گروپس کی بات کر رہے ہیں۔
ہمارا اختلاف یہاں فورم پر یہ چل رہا ہے کہ بعض لوگوں کے نزدیک پاکستانی افواج اور حکومتی عہدیداروں، نیز میڈیا کے نمائندگان وغیرہ کا قتل کرنا بھی جہاد کی تعریف میں شامل ہے۔ ہم ایسا نہیں سمجھتے اور اسی کی تردید کر رہے ہیں۔ جبکہ آپ کی پوسٹس سے اسی دوسرے مکتبہ فکر کی تائید ہوتی محسوس ہوتی ہے۔
 
Top