• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جہاد اسلامی فلسطین کی عظیم کامیابی عنقریب، ایرانی ہتھیار مؤثر رہے

اعتصام

مشہور رکن
شمولیت
فروری 09، 2012
پیغامات
483
ری ایکشن اسکور
725
پوائنٹ
130
فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے نائب سربراہ زیاد نَخّالہ نے کہا: فلسطینی ملت کی عظیم کامیابی قریب ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے ہتھیاروں نے طاقت کا توازن مزاحمت تحریک کے حق میں بدل دیا ہے۔


اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے نائب سربراہ "زیاد نَخّالہ" نے کہا: ہمارے پاس فجر 3 اور فجر 5 میزائل موجود ہیں اور ان میزائلوں نے ایک بار پھر فلسطینی ملت کو ان کی عظمت و کرامت لوٹا دی ہے۔
انھوں نے کہا: فجر ـ3 اور فجرـ5 میزائل ہمارے ایرانی برادران کی طرف سے بڑے سخاوتمندانہ انداز میں ہمارے لئے ارسال کئے گئے ہیں اور ان میزائلوں نے جنگ کا قاعدہ بدل کر رکھ دیا ہے۔
زیاد نَخّالہ نے کہا: ایران کے اعلی معیار کے ہتھیاروں نے میدان جنگ میں ثابت کردیا ہے کہ یہ میزائل بہت اچھا کردار ادا کرتے ہیں اور ان میزائلوں نے میدان جنگ میں کا توازن ملت فلسطین کے حق میں بدل دیا ہے اور ان میزائلوں کے ذریعے ہی ہم صہیونیوں کو یہ سمجانے میں کامیاب ہوگئے ہیں کہ جس طرح کہ وہ ہمارے شہروں کو نشانہ بنا رہے ہیں ہم بھی ان کے شہروں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔
انھوں نے کہا: ہم دشمن کے فوجی کیمپوں اور جنگی ٹھکانوں کو ان میزائلوں سے تباہ کررہے ہیں اور وہ ہمار بچوں اور خواتین پر بم برسارہا ہے۔
زیاد نَخّالہ نے کہا: تحریک جہاد اسلامی اپنی پوری قوت سے کوشش کررہی ہے کہ فلسطینی قوم کی عظمت و کرامت اور خون شہداء کی تکریم کے لئے اس ملت کے عظیم اہداف کو حاصل کرے اور اس سلسلے میں ہمیں مختلف فریقوں کی طرف سے دباؤ کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن ہماری کوششیں مسلسل جاری ہیں۔
انھوں نے کہا: حالات جس سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں ان سے معلوم ہوتا ہے کہ جنگ بندی کا اعلان چند ہی گھنٹوں میں ہوجائے گا۔
انھوں نے کہا: جنگ بندی کا مفاہمت نامہ مجموعی طور پر ہر قسم کی فوجی کاروائیوں، غزہ اور گذرگاہوں پر صہیونی جارحیتوں کے خاتمے، غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے اور غزہ میں فلسطینیوں کی آزادانہ آمد و رفت اور نقل و حرکت کی ضمانت پر مشتمل ہوگا۔
انھوں نے کہا: ملت فلسطین کی استقامت صہیونی دشمن کو یہ شرطیں قبول کرنے پر مجبور کررہی ہے۔
زیاد نَخّالہ نے کہا: آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ دشمن پر کاری ضربیں لگ چکی ہیں اور صہیونی ریاست کے تمام ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
نَخّالہ نے کہا: ملت فلسطین اپنے تمام مجاہدین، بچوں اور خواتین کی مدد سے ایک نئی صبح کے اسباب فراہم کررہی ہے جبکہ کوئی اپنے سپنوں میں بھی نہیں دیکھ سکتا تھا کہ ملت فلسطین اس مقدس بچھڑے کو نشانہ بنا سکے گی اور صہیونی ٹھکانوں پر میزائل برسا سکے گی۔
انھوں نے کہا: آج ہم عظیم کامیابی کے بالکل قریب پہنچ گئے ہیں۔
دریں اثناء تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے "فجر 5" میزائل نے کل تل ابیب کو ایک بار پھر ہلا کر رکھ دیا۔
حماس سے وابستہ عزالدین قسام بریگیڈز نے کل (منگل کے روز) ایک بار پھر ایرانی ساختہ فجر ـ 5 میزائل فائر کرکے صہیونی دارالحکومت تل ابیب کو ہلا کر رکھ دیا جس کے نتیجے میں صہیونیوں کے مطابق کئی افراد زخمی ہوئے۔
یادرہے کہ عزالدین قسام بریگیڈز کے نائب کمانڈر جنگ کے پہلے روز صہیونی بمباری میں شہید ہوئے تھے جس کے بعد کہا گیا کہ صہیونی افواج نے امیر قطر کے ديئے قلم یا گھڑی کے ذریعے ان کی نقل و حرکت کی نگرانی شروع کی تھی اور انہیں ایک ہوٹل کے باہر نشانہ بنایا۔
........
 

اعتصام

مشہور رکن
شمولیت
فروری 09، 2012
پیغامات
483
ری ایکشن اسکور
725
پوائنٹ
130
امريکا مزدور مي پسندد نه دوست و رفيق، مزدوريکه براي تأمين منافع امريکا به قرباني کردن خود و کشورش آماده باشد.
 
Top