• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جہاد کا خوف :

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
جہاد کا خوف

تحریر : محمّد سلیم

القرآن ۔ سورہ التوبہ ۔ آیت 24

قُلۡ اِنۡ كَانَ اٰبَآؤُكُمۡ وَاَبۡنَآؤُكُمۡ وَاِخۡوَانُكُمۡ وَاَزۡوَاجُكُمۡ وَعَشِيۡرَتُكُمۡ وَ اَمۡوَالُ ۨاقۡتَرَفۡتُمُوۡهَا وَتِجَارَةٌ تَخۡشَوۡنَ كَسَادَهَا وَ مَسٰكِنُ تَرۡضَوۡنَهَاۤ اَحَبَّ اِلَيۡكُمۡ مِّنَ اللّٰهِ وَرَسُوۡلِهٖ وَ جِهَادٍ فِىۡ سَبِيۡلِهٖ فَتَرَ بَّصُوۡا حَتّٰى يَاۡتِىَ اللّٰهُ بِاَمۡرِهٖ‌ ؕ وَاللّٰهُ لَا يَهۡدِى الۡقَوۡمَ الۡفٰسِقِيۡنَ‏ ﴿۲۴﴾

کہہ دو کہ اگر تمہارے باپ اور بیٹے اور بھائی اور عورتیں اور خاندان کے آدمی اور مال جو تم کماتے ہو اور تجارت جس کے بند ہونے سے ڈرتے ہو اور مکانات جن کو پسند کرتے ہو خدا اور اس کے رسول سے اور خدا کی راہ میں جہاد کرنے سے تمہیں زیادہ عزیز ہوں تو ٹھہرے رہو یہاں تک کہ خدا اپنا حکم (یعنی عذاب) بھیجے۔ اور ﷲ نافرمان لوگوں کو ہدایت نہیں دیا کرتا ﴿۲۴﴾

قرآن پاک کی یہ وہ آیت ہے جو ہماری تمام مصلحتوں کی پول کھول دیتی ہے ۔ ہمارے تمام عذر ہمارے منہ پر مار دیتی ہے ۔ ہمیں جتاتی ہے کہ ہم مجبور نہیں بلکہ دنیا پرست ہیں ۔ اس آیت میں وہ تمام بہانے ﷲ نے کھول کر بیان کر دیئے ہیں جو آج ہمارے پاس موجود ہیں ﷲ کی راہ میں نہ لڑنے کے لئے ۔

آج دنیا کے طاقتور ترین ملکوں میں ہمارا شمار ہوتا ہے مگر نہ ہم اپنے کسی مسلمان بھائی کو پناہ دینے جوگے نہ اس سے ساتھ کاندھے سے کاندھا ملا کر لڑنے جوگے ۔ ہم ایٹم بم رکھتے ہیں مگر اسے استعمال کرنے کا اختیار نہیں رکھتے ۔ اپنی غیرت اور قومی تشخص تک بیچ کر کھا چکے ہیں ۔ آج اپنے ہی دشمنوں کی ہر جائز ناجائز بات ماننے پر مجبور ہیں ۔

آج دنیا میں بحیثیئت قوم ہماری کوئی شناخت نہیں ۔ ہم سے کوئی نہیں ڈرتا اور کیوں ڈرے گا ؟ ہم وہی قوم ہیں جن کی ایک فوجی چیک پوسٹ سلالہ پر امریکی ہیلی کاپٹر کافی دیر تک ہمارے فوجیوں کا قتل عام کرتا رہا اور وہاں موجود فوجی آفیسر اپنے بڑوں کو فون کر کے یہ پوچھتے رہے کہ کیا ہمیں بھی جوابی فائرنگ کی اجازت ہے ؟ کہیں امریکہ کے کسی فوجی کو گولی لگ گئی تو وہ اپنا دیا ہوا رزق ہم سے واپس تو نہیں مانگ لے گا ؟ جو ہمارا رازق بن بیٹھے اسے پورا اختیار ہے ہماری جان لینے کا ۔ ہم وہ قوم ہیں جنہیں شہید ہونے کے لئے جہاد لڑنے کی ضرورت پیش نہیں آتی ۔ کھڑے کھڑے کتّے کی موت مر جائیں تب بھی شہید کا لقب مل جاتا ہے ۔ حق اچھا پر اس کے لئے کوئی اور مرے تو اور اچھا ۔ تم بھی کوئی منصور ہو جو سولی پہ چڑھو ۔ خاموش رہو ۔

ہمیں جہاد کی ساری قسمیں پتہ ہیں سوائے ایک کے ۔ ہم قلم سے جہاد کرتے ہیں ۔ مال سے جہاد کرتے ہیں ۔ ﷲ کی راہ میں ایک شہر سے دوسرے شہر جا کر تبلیغ بھی کر آتے ہیں کہ یہ بھی جہاد ہے ۔ راستے سے پتھر ہٹانا بھی جہاد ہے ۔ مگر ہمیں بس لڑنے سے ڈر لگتا ہے ۔ ہمیں مرنے سے ڈر لگتا ہے ۔ ہم شہید ہونا چاہتے ہیں مگر پیٹ کی بیماری سے ۔ یا طاعون سے ۔ یا پانی میں ڈوب کر مرنے سے ۔ ﷲ جانے کتنے پانی میں ڈوب کر مرنے والا شہید کہلاتا ہے ورنہ ہم تو چلّو بھر پانی میں ڈوب مریں اور شہید کہلائیں ۔

نبی کریم صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں جب ایک حصے کو تکلیف ہوتی ہے تو پورے جسم اس کا درد محسوس کرتا ہے ۔

مگر ہماری تعلیم کا ماخذ کچھ اور ہے ۔ ہمیں پڑھایا جاتا ہے "سب سے پہلے پاکستان" ۔ ہم نے یہ ملک اسلام کی خاطر حاصل کیا تھا مگر آج احساس ہوتا ہے کہ جب انسان اپنی ذات سے شرمندہ ہو تو اسے منہ چھپانے کے لئے چپہ زمین کم پڑ جاتی ہے ۔ ایک پورا ملک صرف اپنا غلیظ منہ چھپانے کے لئے بنا بیٹھے ہم ۔

#حلب
 
Top