• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

::::::: جہنم میں داخل کر دینے والوں کو پہچانیے :::::::

عادل سہیل

مشہور رکن
شمولیت
اگست 26، 2011
پیغامات
367
ری ایکشن اسکور
941
پوائنٹ
120
بِسمِ اللَّہ ،و السَّلامُ عَلیَ مَن اتَّبَع َالھُدیٰ و سَلکَ عَلیَ مَسلکِ النَّبیِّ الھُدیٰ مُحمدٍ صَلی اللہُ علیہِ وعَلیَ آلہِ وسلَّمَ ، و قَد خَابَ مَن یُشاقِقِ الرَّسُولَ بَعدَ أَن تَبیَّنَ لہُ الھُدیٰ ، و اتَّبَعَ ھَواہُ فقدوَقعَ فی ضَلالٍ بعیدٍ۔
میں شیطان مردُود(یعنی اللہ کی رحمت سے دُھتکارے ہوئے)کے ڈالے ہوئے جُنون،اور اُس کے دِیے ہوئے تکبر، اور اُس کے (خیالات و افکار پر مبنی)اَشعار سے، سب کچھ سننے والے ، اور سب کچھ کا عِلم رکھنے والے اللہ کی پناہ طلب کرتا ہوں،
شروع اللہ کے نام سے ، اورسلامتی ہو اُس شخص پر جس نے ہدایت کی پیروی کی ، اور ہدایت لانے والے نبی محمد صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی راہ پر چلا ، اور یقینا وہ شخص تباہ ہوا جس نے رسول کو الگ کیا ، بعد اِس کے کہ اُس کے لیے ہدایت واضح کر دی گئی اور(لیکن اُس شخص نے)اپنے نفس کی خواہشات کی پیروی کی پس بہت دُور کی گمراہی میں جا پڑا ۔

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
کافی عرصہ پہلے ، اپنی ایک زیر تیاری کتاب """ مثالی شخصیات """ کے لیے رسول صلی اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے راز دان حذیفہ بن الیمان رضی اللہ عنہما کے بارے میں لکھتے ہوئے اُنکی روایت کی ہوئی ایک حدیث مُبارک لکھی تھی ،
آج ایک محترم بھائی سے بات کرتے ہوئے اس حدیث کو ذکر کرنے کی ضرورت پیش آئی ، اور اُس کے بعد یہ خیال آیا کہ اس حدیث مُبارک کو ایک الگ مضمون کی صُورت میں بھی ارسال کر دوں ،
مذکورہ بالا کتاب میں سے ہی یہاں نقل کر رہا ہوں:::
"""""" آیے یہاں ہم حذیفہ رضی اللہ عنہ ُ کی بیان فرمائی ہوئی ایک حدیث کا مطالعہ کرتے ہیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی طرف سے اپنی اُمت کے لیے ایک بہترین سبق ہے اور اِسلام کے نام پر گمراہی پھیلانے والوں کی ، اور مُسلمانوں میں جماعت سازی کی حقیقت بیان کرنے والی ہے:::
(((
كان الناس يَسْأَلُونَ رَسُولَ اللَّهِ صلی اللَّہُ علیہ وعلی آلہ وسلم عَن الْخَيْرِ وَكُنْتُ أَسْأَلُهُ عَن الشَّرِّ مَخَافَةَ أَنْ يُدْرِكَنِي ::: لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم سے خیر کے بارے میں سوال کیا کرتے تھے اور میں اُن صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم سے شر کے بارے میں پوچھا کرتا تھا اس خوف سے کہ کہیں شر مجھے قابو نہ کر لے ( اور میں اسے جانتا نہ ہوں) ۔ )))،
فقُلتُ يا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا كنا في جَاهِلِيَّةٍ وَشَرٍّ فَجَاءَنَا الله بهذا الْخَيْرِ فَهَلْ بَعْدَ هذا الْخَيْرِ مِن شَرٍّ ؟::: پس میں نے عرض کی اے اللہ کے رسول ہم جہالت اور شر کی حالت میں تھے تو اللہ ہمارے پاس یہ خیر ( یعنی اِسلام)لے کر آیا تو کیا اس خیر کے بعد شر میں سے کچھ ہے ؟
تو اِرشاد فرمایا(((
نعم ::: جی ہاں)))،
قُلتُ وَهَلْ بَعْدَ ذلك الشَّرِّ من خَيْرٍ؟ :::میں نے عرض کی اور کیا اس شر کے بعد خیر میں کچھ ہے ؟
تو اِرشاد فرمایا(((
نعم وَفِيهِ دَخَنٌ::: جی ہاں، اور اُس میں دُھندلاہٹ ہے)))،
قُلتُ وما دَخَنُهُ ؟:::میں نے عرض کی اور اُس شر کی دُھندلاہٹ کیا ہے ؟
تو اِرشاد فرمایا(((
قَوْمٌ يَهْدُونَ بِغَيْرِ هَدْيِي تَعْرِفُ منهم وَتُنْكِرُ ::: ( اُسکی دُھندلاہٹ ) ایسی قوم ہو گی جو میری دی ہوئی ہدایت کے عِلاوہ ہدایت اختیار کرے گی تُم اُنہیں پہچانو گے بھی اور اُن پر انکار بھی کرو گے )))،
قُلتُ فَهَلْ بَعْدَ ذلك الْخَيْرِ من شَرٍّ ؟:::میں نے عرض کی ، تو کیا اُس خیر کے بعد شر میں سے کچھ (اوربھی ) ہو گا ؟ ،
تو اِرشاد فرمایا(((
نعم دُعَاةٌ على أَبْوَابِ جَهَنَّمَ من أَجَابَهُمْ إِلَيْهَا قَذَفُوهُ فيها::: جی ہاں، [ اسکے بعد یہ شر ہو گا کہ ]ایسے لوگ ہوں گے جو جہنم کے دروازں پر کھڑے ہو کر (بظاہر اِسلام کی ) دعوت دیں گے جو کوئی اُن کی بات قبول کرے گا اُسے وہ جہنم میں گاڑ دیں گے)))،
قُلتُ يا رَسُولَ اللَّهِ صِفْهُمْ لنا:::میں نے عرض کی ، اے اللہ کے رسول ہمیں اُن کی نشانی بتایے ،
تو اِرشاد فرمایا(((
هُمْ من جِلْدَتِنَا وَيَتَكَلَّمُونَ بِأَلْسِنَتِنَا ::: وہ ہماری ہی جِلد (یعنی اِسلام کے لبادے میں ) ہوں گے اور ہماری ہی زُبانوں میں بات کریں گے)))،
قُلتُ فما تَأْمُرُنِي إن أَدْرَكَنِي ذلك؟:::میں نے عرض کی ، اگر میں ایسی حالت پاؤں تو آپ مجھے اُس کے بارے میں کیا حُکم فرماتے ہیں ؟ ،
تو اِرشاد فرمایا(((
تَلْزَمُ جَمَاعَةَ الْمُسْلِمِينَ وَإِمَامَهُمْ::: مُسلمانوں کی جماعت اور اُن کے اِمام کے ساتھ مضبوطی سے لگے رہو )))،
قُلتُ فإِن لم يَكُنْ لهم جَمَاعَةٌ ولا إِمَامٌ؟::: میں نے عرض کی، اگر (اُس وقت) مُسلمانوں کی کوئی جماعت نہ ہو اور نہ ہی کوئی اِمام (تو میں کیا کروں)،
فَاعْتَزِلْ تِلْكَ الْفِرَقَ كُلَّهَا وَلَوْ أَنْ تَعَضَّ بِأَصْلِ شَجَرَةٍ حتى يُدْرِكَكَ الْمَوْتُ وَأَنْتَ عَلىَ ذَلِک ::: اُن تمام فرقوں سے بالکل الگ رہنا خواہ تُمہیں(تنہا زندہ رہنے کے لیے)درخت کی جڑ چوسنا پڑے(اِسی طرح اپنا وقت گذارلینا) یہاں تک موت تمہیں آن لے اور تُم اِسی حال میں ہو)))، مُتفقٌ علیہ ، صحیح البُخاری /حدیث6673 /کتاب الفِتن /باب 11 ، صحیح مُسلم /حدیث1847/کتاب الأمارۃ /باب13،
اس حدیث پاک میں حذیفہ رضی اللہ عنہ ُ کے شر سے بچے رہنے کے لالچ کے سبب اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی ز ُبان مُبارک سے ہمیں نہ صِرف ایک بہت بڑے شر کی خبر دے دی بلکہ اُس کی پہچان بھی بتا دی اور قیامت تک کے لیے اُس سے بچنے کا حُکم بھی فرما دیا اور صبر اور استقامت کی تعلیم بھی فرما دی ،

وہ فتنہ ایسے لوگ ہیں جو مُسلمانوں میں سے ہوتے ہیں اور مُسلمانوں کی ز ُبانوں میں بات کرتے ہیں اور اِسلام کی ہی بات کرتے ہیں لیکن اپنی اپنی الگ الگ جماعتیں بنائے رکھتے ہیں ، اپنے اپنے پیر و مُرشد، اپنے اپنے حضرت اور سکالرز، اپنے اپنے اِمام اور لیڈر ، اور سب کے سب اِسلام کا لِبادہ اوڑھے ہوئے ، اپنی جماعت، گروہ، حضرت ، اِمام، پیر و مُرشر ، مسلک، مذھب اور فرقے وغیرہ کو ہی دُرُست کہتے ہوئے اُسی کی اِتباع کی دعوت دیتے ہیں، اور دُوسرے مُسلمانوں کو مُطلقاً گمراہ کہتے ہیں ، اُن پر طرح طرح کے فتوے صادر کر کے اُن کے جان مال اور عِزت حلال کیے ہوتے ہیں ،
حقیقتا یہ لوگ جہنم کے دروازوں پر کھڑے ہوتے ہیں جو کوئی اِن کی دعوت قبول کرتا ہے یہ لوگ اُس شخص کو جہنم میں داخل کر دینے کا سبب بن جاتے ہیں ،

اللہ تبارک و تعالیٰ ہمیں ایسے لوگوں کی پہچان عطا ءفرمائے، اور اُن کے شر سے ہمیں اور ہر ایک مُسلمان کو محفوظ رکھے """""""،
اِس حدیث شریف میں مُسلمانوں کی جماعت کے ساتھ جڑ کر رہنے کی تلقین کی گئی ہے، کچھ لوگ اِس حدیث کو ، اور اِس مفہوم کی دیگر احادیث شریفہ کو اپنی اپنی جماعت کے ساتھ ملانے کے لیے اِستعمال کرتے ہیں ،
جبکہ احادیث شریفہ میں جِس جماعت کا ذِکر کیا اُس جماعت کی خصوصیات بھی بتائی گئی ہیں ، جنہیں عموماً یہ لوگ ظاہر نہیں کرتے،
اِس موضوع کو درج ذیل مضمون میں نشر کیا جا چکا ہے :
::: فرقہ اور فرقہ واریت ، تعریف اور مفہوم ، فرقہ ناجیہ، نجات پانے والا فرقہ ، صِفات اور نشانیاں:::

http://bit.ly/13wjlyZ
و السلام علیکم ۔
تاریخ کتابت: 07/04/1431ہجری، بمُطابق، 23/03/2010عیسوئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مضمون کا برقی نسخہ درج ذیل ربط پر میسر ہے :::
http://bit.ly/2d6xaMn
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top