• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حاجی عبداللہ رحمۃ اللہ علیہ

فیضان عالم

مبتدی
شمولیت
جنوری 12، 2017
پیغامات
3
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
10
حاجی عبد اللہ رحمۃ اللہ علیہ امیر جماعت اہل حدیث تانتی باغ کلکتہ
تحریر: فیضان عالم
آپ 1840ء میں پٹنہ شہر میں پیدا ہوئے ـ 1860ءمیں بغرض تجارت کلکتہ تشریف لائے اور شہر کے ممتاز تجار و رؤسا میں شمار کئے گٰئے ـ آپ علماء صادق پور پٹنہ کی تحریک جہاد حریت واستخلاص وطن کے پر جوش مبلغ ومعاون تھے ـ نہایت سادہ طبع، خلیق ، صاحب زہد و ورع تھے، آپ نے اپنی دولت اور وقت کا بیشتر حصہ علم وفن کی ترقی، سنت نبوی کی اشاعت، آثار سلف کی حفاظت نیز ملک اور قوم کی تعمیر پر صرف کیا، آپ کی زندگی کی چند ابدی یاد گاریں یہ ہیں:
1)1882ء حاجی عبد اللہ لائیبریری (سابق دارالہدی لائیبریری )کلکتہ
2)1882ءمدرسہ دار الہدی کا قیام
3)1882 جامع اهلحديث تانتی باغ
4)1902ءجامع مسجد اہلحدیث قصبہ باروئی پور ضلع چوبیس پرگنہ بنگال
5)1903ء جامع اہلحدیث موضع تیلپی چوبیس پرگنہ
6)1904 جامع مسجد اہلحدیث موضع چوہٹہ قصبہ، بہار شریف بہار
7)1909 حاجی عبد اللہ وقف اسٹیٹ واقع درمیان بنیا پوکھران روڈ کلکتہ
8)الطافی پریس جسے اپنے خواهر زادہ حاجی شیخ الطاف حسین مرحوم کے نام سے موسوم کیا ـ
9)اخبار محمدی بنگلہ اس اخبار نے صوبہ بنگال میں مسلمانوں کی دینی بیداری اور علم وفن کی ترقی میں بڑا اہم حصہ لیا اس پریس اور اخبار کو بعد میں مولانا اکرم خان صاحب کے حوالے کردیا تاکہ وہ اسکے ذریعہ عام مسلمانوں کی علمی خدمات و بالخصوص مذہب اہلحدیث کی اشاعت کریں
10)ترجمہ قرآن مجید بزبان بنگلہ جس کے ترجمہ کے لئے مولانا محمد اکرم خان اور مولانا عباس علی چندی پوری کو مامور کیا اور کثیر رقم خرچ کرکے شائع کیا ـمسلمانوں کی طرف سے یہ اولین بنگلہ ترجمہ تھا ـآپ کی وفات 28جولائی 1920 کو ہوئی ــــــــ
 
شمولیت
جولائی 01، 2017
پیغامات
401
ری ایکشن اسکور
155
پوائنٹ
47

خوبصورت تحریر ما شاء الله
 
Top