• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حافظ زبیر علی زئی صاحب کی کتب ( خصوصا الفتح المبین فی تحقیق طبقات المدلسین)

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
السلام علیکم !
مجھے حافظ زبیر علی زئی صاحب کی کتاب الفتح المبین فی تحقیق طبقات المدلسین کی ضرورت ہے ۔ اس طر ان کی دیگر کتابیں بھی اگر یہاں دستیاب ہو جائیں تو بہت فائدہ ہوگا ۔
خاص کر وہ کتب جو انہوں نے عربی میں کتب وغیرہ بر تعلیقات وغیرہ لکھی ہیں ۔ جامعہ کے طلبا اکثر ان کے بارے میں تلاش میں رہتے ہیں ۔
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
خضر بھائی حافظ صاحب کی کچھ کتب اس لنک پر موجود ہیں۔یہ ان کتب کی لسٹ ہے جو یا تو حافظ صاحب کی خود تألیف کی ہوئی ہے یا حافظ صاحب کی تخریج پر مشتمل ہیں باقی آپ نے جوفرمائش کی ہے اس کو انشاءاللہ تکمیل کی حد تک پہنچانے میں بھرپورکوشش کریں گے۔
آپ کی فرمائش کو ایڈ کرلیا گیا ہے
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
وعلیکم السلام ! جزاکم اللہ
کلیم اللہ بھائی اہلحدیث بھائی نے کتاب الفتح المبین کا لنک دیا ہے لیکن میں باربار کوشش کے باوجود اس کو حاصل نہیں کرسکا اگر آپ اس کو وہاں سے تحمیل کرکے اس کو کتاب وسنت لائبریری میں شامل کرکے اس کا لنک یہاں دے دیں تو کافی آسانی ہو جائے گی کیونکہ یہاں سے کتاب حاصل کرنا آسان ہے ـ وفقکم اللہ
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
وعلیکم السلام ! جزاکم اللہ
کلیم اللہ بھائی اہلحدیث بھائی نے کتاب الفتح المبین کا لنک دیا ہے لیکن میں باربار کوشش کے باوجود اس کو حاصل نہیں کرسکا اگر آپ اس کو وہاں سے تحمیل کرکے اس کو کتاب وسنت لائبریری میں شامل کرکے اس کا لنک یہاں دے دیں تو کافی آسانی ہو جائے گی کیونکہ یہاں سے کتاب حاصل کرنا آسان ہے ۔ وفقکم اللہ
خضر حیات بھائی، دراصل ہماری کتب لائبریری میں صرف اردو کتب ہی ہیں کیونکہ عربی کتب کی سائٹس کی اور سافٹ ویئرز کی تو کوئی کمی ہی نہیں۔ اس لئے ہم نے اپنی توجہ صرف اردو دان طبقہ تک محدود رکھی ہے کہ اس میدان میں کام کرنے والے کم و بیش ناپید ہی ہیں۔ اگر اوپر دئے گئے دوسرے لنک سے بھی کتاب ڈاؤن لوڈ نہ ہو پائے تو مطلع فرمائیں، آپ کو بذریعہ ای میل بھیج دیتے ہیں۔
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
خضرحیات بھائی
آپ کی پریشانی میں ہم برابر کے شریک ہیں اب آپ ان تین سرورز سے ڈاؤنلوڈ کرنےکی کوشش کریں۔انشاءاللہ کامیاب ہوں گے
سرور1
سرور2
سرور3
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
شاکر بھائی جزاکم اللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وضاحت کا شکریہ ۔
کلیم اللہ بھائی نے ماشاء اللہ کمال ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین لنک بھیجے تھے جن میں سے تیسرے سے کتاب حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہوں ۔ اللہ تعالی کلیم اللہ بھائی اور دیگر معاونین و منتظمین کو جزائے خیر دے۔
عربی کتب کے حوالے سے آپ نے جو فرمایا کہ ان کی کوئی کمی نہیں ۔ یہ بات آپ کی بالکل درست ہے ۔ لیکن کچھ کتب ایسی ہیں جو ہمارے برصغیر کے علماء نے لکھی ہیں ۔ اور وہ عرب ممالک میں ابھی تک متعارف نہیں ہو سکیں ۔ مثلا الفتح المبین فی تحقیق طبقات المدلسین اور زئی صاحب کی دیگر کتب ، اسی طر ح کتاب انجاز الحاجۃ ، التعلیقات السلفیۃ اور الرد علی الجوہر النقی اور اس کے علاوہ بھی بہت سی کتب ہیں جو انتہائی اہم ہیں لیکن بڑے بڑے عربی شیوخ ان کو جانتے تک نہیں ہیں ۔
اور میری یہ شدید خواہش ہے کہ یہ اہم کام کتاب وسنت لائبریری کے ذریعے ہی ہو جائے تاکہ قیامت تک ساری دنیا میں ان کو پڑھنے پڑہانے والوں کے ذریعے ثواب ملتا رہے ، اور اسی طرح یہ کام ہمارے فورم اور مکتبہ کو پوری دنیا میں متعارف کروانے کا سبب بنے گا ۔ اور کتنے ایسے لوگ ہیں جو ہیں تو اردو دان طبقہ میں سے لیکن اس طرح کی کتب کی تلاش میں رہتے ہیں وہ بھی ہمارے فورم میں شرکت کریں گے ۔ اللہم وفقنا لما تحب و ترضی من القول و العمل والنیۃ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top