• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انٹرویو حافظ طاہر اسلام عسکری صاحب

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
27۔ مسلکی اختلافات کےبارے میں آپ کا نقطہ نظر کیا ہے ؟ جدید پیش آمدہ مسائل کے دینی حل کے لیے بہترین طریقہ کیا سمجھتے ہیں ؟
مسلکی اختلافات زیادہ تر تعبیر و بیان کے قبیل سے ہین ؛ان سے گےھبرانا نہیں چاہیے
البتہ توحید و شرک سے متعلق حسا س ہونا چاہیے۔
جدید مسائل کے حل کے لیے اہل الحدیث کے تصور اجتہاد کو پیش نظر رکھنا چاہیے اور بہتر ہے کہ اہل علم کی اجتماعی مجالس ہوں جہاں غور و فکر اور بحث و تمحیص کے بعد فتوے صادر کیے جائیں تاکہ انتشار نہ ہو؛علمی اختلاف میں البتہ کوئی حرج نہیں ۔
(یاد رہے کہ علامہ احسان الٰہی ظہیر شہید علیہ الرحمۃ نے اپنی زندگی کے بالکل آخری ایام میں علما کی ایک مجلس بلائی تھی اور اس میں اسی نوع کے ایک ادارے کے قیام کی تجویز پیش کی تھی؛اسی طرح استاد گرامی ڈاکٹر حافظ عبدالرحمٰن مدنی زید مجدھم نے بھی اسی مقصد کی خاطر ’’مجلس التحقیق الاسلامی‘‘قائم فرمائی تھی جو آج بھی موجود ہے،گو غالباً حضرۃ الاستاذ کی ناسازی طبع اور گوناگوں مصروفیات کی بنا پرزیادہ فعال نہیں رہی ۔استاد گرامی اہم موضوعات علمی پر مذاکرے کراتے رہے ہیں جن میں کبار علما و محققین شریک ہوتے تھے ؛ان میں سے بعض کی روداد ماہ نامہ محدث میں بھی شایع ہوتی رہی ہے؛خود مجھے کئی مذاکروں میں شرکت کا موقع ملا ہے۔)
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
28۔ہر انسان زندگی کے کسی نہ کسی شعبہ میں مہارت اور قابلیت رکھتا ہے ، اس حوالے سے اپنی صلاحیتوں کی تلاش کیسے ہوئی ؟ نیز اس مہارت اور قابلیت کا تذکرہ بھی کیجیئے۔
عموماً فطری طریقے پر اہم ترین صلاحیت نمایاں ہو جاتی ہے اور اساتذہ و مربیان بھی اس ضمن میں اہم کردار ادا کرتے ہین
یہی کچھ میرے ساتھ بھی ہوا
دور طالب علمی ہی سے مجھے تصنیف و تالیف اور خطاب و تقریر سے شغف رہا ہے اور اساتذہ کے فیضان تربیت ، حوصلہ افزائی اور والدین کی دعاؤں نے انھیں نکھارنے میں مدد دی ہے؛خدا و ند قدوس کی رحمتیں تو بہ ہر حال اولیں حیثیت رکھتی ہی ہیں؛الحمدللہ علیٰ نعمہ الظاھرۃ و الباطنۃ
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
29۔پاکستانی سیاست میں بطور عالم دین شمولیت کا ارادہ رکھتے ہیں؟؟
کبھی تھا لیکن اب موجودہ سیاست کئ داو پیچ اور مکروہ چہرہ سامنے آنے پر نیز مذہبی سیاست کا انجام دیکھ کر یہ ارادہ نہیں رہا؛حالات کا بہ ہر حال پتا نہیں ہوتا ؛سازگار حالت میسر آئے تو سوچا جا سکتا ہے؛میں اسے شجر ممنوعہ نہیں سمجھتا !
(وضاحت:دین کے غلبے کا اسلوب یہ کسی صورت نہیں؛اس کے ذریعے زیادہ سے زیادہ بعض مفاسد میں کمی کی امید کی جا سکتی ہے اور بعض جائز دنیوی مصالح کی توقع ہو سکتی ہے اور بس!)
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
31۔امور خانہ داری میں کیا کردار ادا کرتے ہیں؟کھانے میں کیا پسند کرتے ہیں؟؟اور اگر خود کھانا بنانا پڑے تو؟؟؟
امور خانہ داری میں صفر ہوں؛اہلیہ شکوہ کناں رہتی ہیں ؛گو،اب انھوں نے کچھ سمجھوتا سا کر لیا ہے
کھانے میں چاول،مچھلی اور بکری کا گوشت بے حد پسند ہے
خود انڈا تل لیتا ہوں اور چاے بنا لیتا ہوں جو بہت اچھی بنتی ہے (ابتسامہ)
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
30- اپنی پسندیدہ شخصیات اور کتب کے بارے میں آگاہ فرمائیں ۔
رسول اللہ ﷺ کے بعد
صحابہ میںسیدنا علی کرم اللہ وجہہ
ائمہ میں امام احمد بن حنبلؒ کی صاحب عزیمت ہستی
حافظ ابن تیمیہ ؒ کا علمی استحضار
امام محمد بن عبدالوہابؒ کی وارفتگیِ توحید
اور
شہید ملت علامہ احسان الٰہی ظہیرؒ کی جرات و بسالت،بے مثل خطابت اور قائدانہ صلاحیتیں
میرے لیے مشعل راہ ہیں۔
کتابوں میں کتاب اللہ اور دواوین سنت کے بعد
امام الہند ابوالکلام آزادؒ کی تذکرہ اورمحمد حنیف ندویؒ کی مطالعۂ حدیث پسندیدہ کتابیں ہیں؛ویسےان کی سبھی کتابیں پسند ہیں؛یہ فہرست خاصی طویل ہے ؛اس پر مفصل لکھوں گا؛ان شاءاللہ
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
33۔ آپ کو غصہ کتنا آتا ہے اور اُس صورت میں کیا کرتے ہیں؟
پہلےتو کافی زیادہ آتا تھا؛اب کچھ کنٹرول کیا ہے؛عام طور سے سختی سے پیش آتا تھا ؛اب خاموش ہو جاتا ہوں۔اللہ کریم اصلاح فرمائے؛آمین
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
34۔ادارہ محدث کے کاموں میں پہلے سے اب تک عملی طور پر شامل ہیں یا نہیں؟
کچھ عرصہ باقاعدہ شامل رہا ہوں؛آج کل مصروفیات کے سبب سے زیادہ وقت نہیں دے پاتا لیکن یہ چوں کہ مادر علمی سے منسلک ہے اس لیے خواہش رہتی ہے کہ کچھ نہ کچھ خدمت کرتا رہوں؛اللہ پاک توفیقات سے نوازے؛آمین
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
35۔ اب تک محدث فورم کے کن کن اراکین سے آپ کی مُلاقات ہو چُکی ہے۔ اراكينِ محدث فورم کے لیے کوئی پیغام دینا چاہیں گے؟
کافی احباب سے ملاقات وہ چکی ہے کہ وہ پہلے ہی سے احباب میں شامل ہیں ؛قاری مصطفیٰ صاحب راسخ،رانا ابو بکر،کلیم حیدر،عبدالوحید،برادرم شاکر صاحب،برادر مکرم ابوالحسن علوی،برادرم عبدہ سلمہ اللہ اور دیگر بھی بہت سوں سے ملاقات ہوئی ہے اور ہوتی رہتی ہے۔
کچھ سے ملنے کی خواہش ہے جن میں نعیم یونس بھائی بھی ہیں ؛ان سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے؛دیکھیے بالمشافہہ زیارت کا موقع کب ملتا ہے!
پیغام یہ ہے کہ فورم پر لکھتے ہوئے خدا کے ہاں جواب دہی کا احساس ملحوظ رکھیے اور اختلاف کی صورت میں شایستگی اور تہذیب کا مظاہرہ کیجیے
منتظمین سے گزارش ہے کہ منہجی پہلو سے تحریروں پر کڑی نظر رکھیں ؛بعض لوگ اس فورم کو اپنے باطل افکار کی اشاعت کا ذریعہ بنانا چاہتے ہیں اور بعض سلفیت سے منسوب ہونے کے باوجود دانستہ یا نادانستہ بدعتی نظریات کی حمایت کر جاتے ہیں؛انھیں تنبیہ کرنا چاہیے اور اختلافی نوٹ دے دینا چاہیے تاکہ ان کے غلط نظریات سے اظہار براءت ہو جائے اور فتنہ پرورروں کو پراپیگنڈا کا موقع نہ ملے۔
دعا ہے کہ
رب کریم ارباب فورم کی کاوشوں کو مقبول فرمائے؛ہم سب کو ہدایت پر قائم رکھے اور دین متین کی بیش از بیش خدمات کی توفیقات سے بہرہ مند فرمائے؛آمین
والسلام علیکم و رحمۃ اللہ
(برادر عزیز خضر حیات سے تاخیر و التوا کی بے حد معذرت)
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
جزاکم اللہ خیرا محترم طاہر اسلام عسکری صاحب ، اختصار کے باوجود بہترین افکار و نظریات اور معلومات پڑھنے کو ملیں ،
(برادر عزیز خضر حیات سے تاخیر و التوا کی بے حد معذرت)
دیر سے سہی ، خوشی کی بات یہ کہ آپ نے وقت نکال کر انٹرویو مکمل کیا ۔
بات سے بات نکلتی ہے ، آپ نے ایک ادارہ تصنیف و تحقیق کے قیام کا ذکر کیا ، اسی خواہش کا اظہار علوی صاحب نے بھی اپنے انٹرویو میں کیا ، اور بھی کئی اہل علم اور اصحاب فکر و نظر ایسی خواہشات کا اظہار کرتے ہیں ، سوال یہ ہے :
خود اپنا ایک الگ ادارہ بنانے کی ضرورت کیوں محسوس ہوتی ہے ؟ کچھ لوگوں کا خیال ہے ، کہ پہلے سے موجود اداروں سے منسلک ہونا چاہیے ، اس طرح ہم و غم صرف علمی و تحقیقی کام سے ہوتا ہے ، ادارتی امور اور دیگر غیر علمی ذمہ داریوں کی زحمت نہیں اٹھانا پڑتی ۔
 
Top