• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حامد میر بمقابلہ آئی ایس آئی

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
(جس بدعتی کی تعظیم کرنے سے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے منع کیا تھا آج یہ اُن بدعتیوں کو جہاد فی سبیل اللہ کی ضرورت کے لئے بلاتے ہیں۔

عبدہ بھائی
مزید یہاں
کراچی میں قتل و غارت کا سبب !!!!
جزاک اللہ محترم بھائی میں نے آپ کے بتائے لنک پر بھی جواب دے دیا ہے
دوسرا محترم بھائی میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ میں مقلد کی طرح کسی تنظیم کی ہر بات پر سر تسلیم خم نہیں کرتا بلکہ جس میں سمجھ آتی ہے وہ مانتا ہوں پس بدعتیوں کو بلانے کے سخت خلاف ہوں البتہ یہ میرا اپنا نظریہ ہے جس پر دوسرے اہل حدیث کو قائل کرنے کی کوشش تو کرتا ہوں مگر دعوت کی حد تک-
حتی کے ان سے چندہ مانگنے پر میرا اپنی جماعت کے کچھ مسئولوں سے شدید اختلاف ہے اور اس میں محترم مبشر ربانی حفظہ اللہ نے بھی یہ کہا ہے کہ مشرک کو جہاد کی احادیث سنا کر چندہ نہیں مانگنا چاہئے واللہ اعلم
آپ کو جو بھی وضاحت چاہئے ہو میں کر دوں گا اور جہاں انکی غلطی ہو گی وہ مانوں گا
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
جزاک اللہ محترم بھائی میں نے آپ کے بتائے لنک پر بھی جواب دے دیا ہے
دوسرا محترم بھائی میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ میں مقلد کی طرح کسی تنظیم کی ہر بات پر سر تسلیم خم نہیں کرتا بلکہ جس میں سمجھ آتی ہے وہ مانتا ہوں پس بدعتیوں کو بلانے کے سخت خلاف ہوں البتہ یہ میرا اپنا نظریہ ہے جس پر دوسرے اہل حدیث کو قائل کرنے کی کوشش تو کرتا ہوں مگر دعوت کی حد تک-
حتی کے ان سے چندہ مانگنے پر میرا اپنی جماعت کے کچھ مسئولوں سے شدید اختلاف ہے اور اس میں محترم مبشر ربانی حفظہ اللہ نے بھی یہ کہا ہے کہ مشرک کو جہاد کی احادیث سنا کر چندہ نہیں مانگنا چاہئے واللہ اعلم
آپ کو جو بھی وضاحت چاہئے ہو میں کر دوں گا اور جہاں انکی غلطی ہو گی وہ مانوں گا
اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے کہ اللہ نے آپ کو یہ توفیق دی ہے کہ آپ اختلاف کو برداشت کر کے اچھے انداز میں جواب دیتے ہیں۔ ماشاءاللہ، اللہ تعالیٰ آپ کی طرح مجھ سمیت دیگر ممبران کو بھی حوصلہ عطا فرمائے آمین
مجھے آپ سے اسی بات کی امید تھی، آپ کا تعلق جماعۃ الدعوۃ سے ہے، اور مجھے جماعۃ الدعوۃ کے منہج پر چند باتوں سے اختلاف ہے، اس کا مطلب یہ بھی نہیں کہ آپ میری نظروں میں غلط ہو گئے، آپ کی پوسٹ کو میں نے ناپسند اس لئے کیا کیوں کہ آپ نے وہی بات دہرائی تھی جو اس سے پہلے ابوبصیر صاحب دہرا چکے ہیں، پس اسی لئے ان دونوں باتوں کو مینشن کر کے لنک دے دیا اور اس پر جو جواب میں نے دیا تھا اس کا بھی اقتباس پوسٹ کر دیا۔
کوئی بات بری لگی ہو تو معذرت
جہاں تک بات ہے جہاد کشمیر کی، اس کے درست ہونے یا نہ ہونے پر اختلاف ہے، البتہ کسی کو غلط کہنے سے پہلے میری عادت تحقیق کرنے کی ہے، میرا جو اس معاملے میں ایک نقطہ اختلاف ہے وہ یہ کہ جو مفتی مبشر احمد ربانی حفظہ اللہ نے جہاد کرنے کے مقاصد بیان کئے ہیں ان میں سے بہت سارے پاکستان میں پورے ہوتے ہیں، تو اپنی جھونپڑی میں آگ لگی ہو تو دوسروں کی جھونپڑی کی آگ بجھانا محل نظر ہے۔ایک چھوٹی سی مثال دے دیتا ہوں تاکہ بات کھل کر سامنے آئے:
مفتی صاحب حفظہ اللہ نے ایک مقصد بیان کیا "فتنے کو ختم کرنا"
میں نے اس پر کہا کہ فتنہ اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ پاکستان میں موجود ہے، شرک سے بڑا اور کیا فتنہ ہو سکتا ہے، اب تو باقاعدہ لات و منات کی طرح پاکستان میں بھی قلندر اور غلام فرید کی قبروں کی عبادت ہونے لگی ہے۔ کیا اس فتنے کی سرکوبی جہاد نہیں کہلائے گی؟
یہاں پر بھائی حضرات یہ جواب دیتے ہیں کہ یہ معاملہ جہاد سے نہیں بلکہ دعوت و حکمت سے حل ہو گا، چلو اسی بات کو بھی لے لیتے ہیں تو میں نے یہ لکھا تھا:
آپ کا منہج یہ ہے کہ بغاوت نہیں دعوت اور ہمارا منہج ہے دعوت اور پھر قتال فی سبیل اللہ۔۔ تب تک جب تک اللہ کا کلمہ سر بلند نہ ہو جائے اور دین سارے کا سارا اللہ کے لئے ہو جائے۔
چلیں آپ کے منہج بغاوت نہیں دعوت پر ہی ایک سوال اُٹھا لیتے ہیں۔آج سے آٹھ دس سال قبل آپ کی تنظیم کے ایک فعال رکن محترم جناب "امیر حمزہ" صاحب نے دعوت الی اللہ کا ایک بہترین کام شروع کیا، موجودہ دور کے اصنام جو مزاروں کی صورت میں پائے جاتے ہیں، اُن کو توڑنے کی سعی کی اور ان کے خلاف اپنے قلم کو استعمال کیا، الحمدللہ لوگوں میں شعور اُجاگر ہونے لگا اور لوگ عقیدہ توحید کو سمجھنے لگے اور ان بدعات و خرافات کی تباہ کاریوں سے واقف ہونے لگے، اور اس بات کا تذکرہ خود امیر حمزہ صاحب نے بھی اپنی کتابوں میں کیا، اور ایک طارق صاحب کا واقعہ بھی انہوں نے نقل کیا جو مجاور سے موحد بنے تھے۔ الحمدللہ
لیکن اب وہی بغاوت نہیں دعوت کے منہج کو اختیار کرنے والے صاحب ہمیں مزاروں پر گدی نشینوں کے جھرمٹ میں نظر آتے ہیں، کل تک جولوگ اِن کی نظر میں کلمہ گو مشرک تھے آج اتحاد امت کے لئے مسلم بن گئے ہیں۔
یہی صاحب کبھی "حسین(رضی اللہ عنہ) سب کا " کانفرنس کرتے نظر آتے ہیں، اور خمینی کے دیس کی حفاظت کے لئے جماعت کے بچے بچے کی تیاری کرتے نظر آتے ہیں۔کیوں؟ کیا خمینی اس لائق ہے؟ کیا خمینی حضرات ابوبکر عمر و عثمان و معاویہ رضی اللہ عنھم اجمعین اور امی عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کا دشمن نہیں تھا؟
اب بتائیے وہ دعوت توحید کا سماں کہاں گیا، وہ آپ کا اپنا ہی منہج بغاوت نہیں دعوت کہاں گیا۔۔۔ بغاوت تو آپ نے کی نہیں دعوت کہاں کھو گئی۔
دارالاندلس سے شائع ہونے والی"عقیدہ الولاء والبراء" کے موضوع پر کتاب آج کس نام نہاد حکمت کے تحت اُس کی اشاعت بند ہو گئی، کس کا خوف ہے، کس کا ڈر ہے۔کیا اللہ کی راہ میں لڑنے والے مجاہد اور داعی الی اللہ ایسے ہوتے ہیں؟
اب نہ جہاد رہا، نہ دعوت و حکمت۔۔۔ اب کیا کیا جائے عبدہ بھائی؟ اس پر اپنا نقطہ نظر واضح کریں۔نیز ابوبصیر صاحب کا تعلق جماعۃ الدعوۃ سے ہے یا نہیں؟ اس بات سے قطع نظر وہ اس وقت جماعت کا نمائندہ بن کر بات کر رہے تھے، لہذا میں نے اس بحث میں کئی اعتراضات کئے، اگر آپ کو محسوس ہوتا ہے کہ ان میں سے بہت سارے اعتراضات درست نہیں تو آپ میری اصلاح کر سکتے ہیں۔ جزاک اللہ خیرا
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
پس بدعتیوں کو بلانے کے سخت خلاف ہوں
بدعتیوں کو اپنے پروگرامز میں بلانا؟
میرے بھائی! جب ہم ان بدعتیوں کو پروگرامز میں بلاتے ہیں تو یہ پہلے سے بھی زیادہ بڑھ چڑھ جاتے ہیں، ان کے ہتھے ایک دلیل آ جاتی ہے کہ دیکھو اگر تم لوگ ہمیں غلط کہتے ہو تو تمہاری اتنی بڑی جماعت ہمیں کیوں بلاتی ہے؟ یہ نقصان ہے بدعتیوں کو بلانے کا، ایک اہلحدیث سے پوچھا گیا کہ تم بریلویوں کا جنازہ کیوں نہیں پڑھتے، ہم بھی جانتے ہیں کہ وہ غلط ہیں، لیکن دنیا داری کے طور پر چلے جاتے ہیں اور غلط سلط جیسا کیسا پڑھ آتے ہیں، تاکہ تعلق خراب نہ ہو، تم بھی ہماری طرح چاہے نہ پڑھو لیکن دکھاوے کے طور پر چلے جایا کرو۔

اہلحدیث نے جواب دیا، کہ بھائی سب سے بڑی چیز اللہ کی رضا ہے، آج میں چلا جاؤں گا لیکن کل کو میری دعوت پر اثر پڑے گا، لوگ کہیں گے دیکھو فلاں شخص ہمارا مخالف ہونے کے باوجود ہمارے جنازے میں شرکت کرتا ہے، ہمارے کلوں اور جمعراتوں، تیجہ، چالیسواں وغیرہ پر آتا ہے۔ میلاد کے جلوس میں شرکت کرتا ہے تو ان لوگوں کے ہتھے ایک دلیل آ جائے گی۔

میری دعوت کسی کام کی نہیں رہے گی، لوگوں کو حق بات پتہ نہیں چلے گی، یہی مفاہمت تو مشرکین مکہ کرنا چاہتے تھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ، لیکن اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کی توفیق سے ثابت قدم رہے، تب اسلام کی اہمیت کا پتہ کفار کو چلا۔

مجھ پر ایک صاحب نے "بریلویوں کو طوطا کہنے والے اہلحدیث بہن بھائیوں کے لئے ایک پیغام" پوسٹر پر بڑا جاندار اعتراض کیا، اور خوب اچھل کود کی اور جگہ جگہ تنقید کا نشانہ بنایا، میں بھی جانتا ہوں کہ یہ طریقہ کار خاصا سخت ہے، لیکن میں جن لوگوں کو دعوت دیتا ہوں یا آس پاس کے جن افراد کے درمیان رہتا ہوں، مجھے پتہ ہے کہ وہ کس طرح سمجھیں گے، طوطا اور بریلوی میں فرق بتا کر اصل میں یہ ثابت کرنا چاہتا تھا کہ شرک کتنا خطرناک ہے۔ اللہ کی ہر مخلوق موحد ہے لیکن یہ جن و انس باوجود عقل مند ہونے کے بھی شرک کی غلاظت میں لتھڑے ہیں۔

پس تنقید کرنے سے پہلے کسی کا نظریہ جان لینا چاہئے، ہمیں بھی دعوت و حکمت کا اللہ کے فضل سے علم ہے، کہاں سختی کہاں نرمی یہ سب ہم جانتے ہیں۔ الحمدللہ
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
حتی کے ان سے چندہ مانگنے پر میرا اپنی جماعت کے کچھ مسئولوں سے شدید اختلاف ہے اور اس میں محترم مبشر ربانی حفظہ اللہ نے بھی یہ کہا ہے کہ مشرک کو جہاد کی احادیث سنا کر چندہ نہیں مانگنا چاہئے واللہ اعلم
نظریہ حیات سے رو گردانی
پیارے بھائی! محمد امین صاحب نے اپنی ایک کتاب "اسلام اور تہذیب مغرب کی کشمکش"میں ایک بڑی زبردست بات کی ہے کہ:
"جو قوم اپنے نظریہ حیات سے روگردانی کرتی ہے وہ بجائے مضبوط ہونے کے مسلسل کمزور ہوتی چلی جاتی ہے"
اگرچہ انہوں نے بحیثیت مجموعی مسلم قوم کو نصیحت کی ہے، لیکن اس کا اطلاق اگر اس جماعت پر کیا جائے تو کافی حد تک درست ہے، میرا اپنا ذاتی خیال ہے جو غلط بھی ہو سکتا ہے، آپ درست کر دینا، کہ جب تک یہ جماعت اپنے اصل منہج پر قائم رہی، تب تک اس کی مقبولیت بڑھتی گئی اور جب سے اس جماعت نے اپنا منہج خراب کیا ہے، تب سے اس کی مقبولیت میں مسلسل کمی ہوتی جا رہی ہے، زیادہ دور نہ جائیں آپ عبدہ بھائی اپنے آپ کو دیکھ لیں کہ کس طرح اپنی جماعت پر اٹھنے والے اعتراضات کو دور کرنے کی غرض سے قلم چلانا دشوار ہو گیا ہے۔

بھائی اصل بات یہ ہے کہ غیر اہلحدیث اہلحدیث مسلک کے ساتھ علمی معاملات میں مقابلہ کرنے سے بہت پیچھے ہیں، ان کے ہاں علم نہیں، اگر ہے تو بدترین تاویل کرتے ہیں، ان کا مرکز و محور شخصیات ہوتی ہیں اور یہی فارمولا وہ مسلک اہلحدیث پر استعمال کرتے ہیں، آپ کو ایک مثال دکھاتا ہوں۔

ہمارے فورم پر موجود علی بہرام صاحب ہیں جن کا تعلق اہل تشیع گروہ سے ہے، وہ بریلویت کا لبادہ اوڑھے (اس لئے کہ بریلویت اور شیعت کے عقائد بہت حد تک میل کھاتے ہیں) گفتگو کرتے ہیں، اس تھریڈ "بریلویت کا اللہ تعالیٰ سے اختلاف" میں آپ پوسٹ نمبر 36 میں جا کر دیکھیں کس طرح قرآن و حدیث کے دلائل کے مقابلے میں انہوں نے صرف شخصیات کو گفتگو کا محور سمجھا اور پھر میں نے اس کا جواب پوسٹ نمبر 40 میں دیا۔

تو بس آپ اس سے بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں کہ کیا صورتحال ہے، کوئی بات بری لگے تو معذرت برادر محترم۔
اللہ تعالیٰ آپ کو مجھے اور تمام اہل توحید مسلمانوں کو صراط مستقیم پر ثابت قدمی عطا فرمائے آمین
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
نظریہ حیات سے رو گردانی
جب تک یہ جماعت اپنے اصل منہج پر قائم رہی، تب تک اس کی مقبولیت بڑھتی گئی اور جب سے اس جماعت نے اپنا منہج خراب کیا ہے، تب سے اس کی مقبولیت میں مسلسل کمی ہوتی جا رہی ہے، زیاہد دور نہ جائیں آپ عبدہ بھائی اپنے آپ کو دیکھ لیں کہ کس طرح اپنی جماعت پر اٹھنے والے اعتراضات کو دور کرنے کی غرض سے قلم چلانا دشوار ہو گیا ہے۔
تو بس آپ اس سے بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں کہ کیا صورتحال ہے، کوئی بات بری لگے تو معذرت برادر محترم۔
اللہ تعالیٰ آپ کو مجھے اور تمام اہل توحید مسلمانوں کو صراط مستقیم پر گامزن رکھے آمین
محترم بھائی میرے لئے جماعت تو دور کی بات اپنی ذات کے خیال قلم چلانا دشوار ہو جائے اس سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں اور اس کے لئے اللہ کی رحمت کا آرزومند ہوں میں تو بار بار ولا یجرمنکم شنان قوم علی ان لا تعدلوا والی آیت اور کونوا قوامین بالقسط شھداء للہ ولو علی انفسکم------- (یعنی اپنے یا اپنے خلاف بھی گواہی پڑتی ہو تو اللہ کے دین کے لئے گواہی دینی ہو گی)
فرصت سے ان شاءاللہ تفصیل سے آپ کے اشکالات پر لکھوں گا اللہ مجھے حق بات کرنے کی توفیق دے وما توفیقی الا باللہ
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
کالم نگار یقینا جاوید چوہدری ہیں ۔ ؟
بہرصورت اچھا لکھا ہے ، واردات کے انداز میں ۔ ( مسکراہٹ )
 

مون لائیٹ آفریدی

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 30، 2011
پیغامات
640
ری ایکشن اسکور
409
پوائنٹ
127
امریکیوں کے لیے یہ بھی ناقابل برداشت ہے کہ پاکستان حکومت اور فوج مل کر مقامی طالبان سے امن مذاکرات کررہے ہیں ۔ یہ کامیاب ہوگئے تو اس کے نتیجے میں مقامی طالبان کی اکثریت افغانستان چلی جائے گی اور امریکیوں کا ناطقہ بند کردے گی
جب اتنی کثرت سے یہ واویلا کیا جاتا ہے کہ طالبان ، امریکہ کے ایجنٹ ہیں تو کیا امریکہ کواپنے ایجنٹوں سے ڈر لگے گا ؟
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
کالم نگار یقینا جاوید چوہدری ہیں ۔ ؟
بہرصورت اچھا لکھا ہے ، واردات کے انداز میں ۔ ( مسکراہٹ )
یہ باتیں تو موصوف نے بڑی زبردست لکھی ہیں لیکن اس پر مجھے کل کے جنگ اخبار میں مبشر علی زیدی کا لکھا ہوا ایک مکالمہ "بکواس" یاد آ گیا جو ایک چھوٹے بھائی اور بڑے بھائی کے درمیان ہوتا ہے مکالمہ کچھ یوں تھا

چھوٹا بھائی
بھائی جان وہ لمبو ہے نا- وہ روزانہ اپنے ابو کے بٹوے سے پیسے چراتا ہے
بڑا بھائی
لچا کہیں کا
چھوٹا بھائی
بھائی جان حافظ جی کے بیٹے کا کارنامہ بتاؤں- اس نے ماموں کی سائیکل کباڑیے کو بیچ ڈالی
بڑا بھائی
اٹھائی گیرا کہیں کا
چھوٹا بھائی
اور بھائی جان ہماری ٹیچر ایک لڑکے کو ٹیوشن پڑھاتی ہیں ٹیچر کا منی آرڈر آیا تو اس نے ڈاکیے سے پیسے لے کر اڑا دیئے
بڑا بھائی
بدمعاش
چھوٹا بھائی
بھائی جان آپ کو پچاس روپے جیب خرچ ملتا ہے یہ سو روپے کہاں سے آئے
بڑا بھائی
کیا بکواس کر رہا ہے زبان کھینچ لوں گا گدی سے

یہ دین نابلد کالم نگار جاوید چودھری ہو یا حامد میر انکا اپنی دفعہ معاملہ الٹ ہو جاتا ہے جیسے دوسری جگہ جاوید چودھری کے کالموں کا حال دیکھا ہے اور شاید یہی حال آئی ایس آئی کا بھی ہے
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
اسی بارے میں ایک ایسے بندے کا کالم جو اپنے آپ کو اعتدال والا کہتا ہے تبصرہ کے لئے پیش ہے

salim safi.gif
 
Top