• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حاکم

شمولیت
فروری 07، 2016
پیغامات
57
ری ایکشن اسکور
14
پوائنٹ
20
حاکم

اسلام میں حکم دینے یعنی تشریع کا اختیار صرف اللہ تعالیٰ کو حاصل ہے۔ اس لیے وہی شارع ہے اور اسی سے حکم اختراع ہوتا ہے۔ چنانچہ الحاکم ہونا اللہ تعالیٰ کی صفات میں سے ہے جس میں کوئی اور شریک نہیں ہو سکتا۔ اس کی حاکمیت میں شریک ہونے کا دعویٰ، اس کی ربوبیت میں شراکت کے دعوے ٰ کے مترادف ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فرمان ہیں :
﴿ إن الحکم إلا للّٰہ ﴾ 6:57
(حکم تو صرف اللہ ہی کے لیے ہے)
﴿ ألا لہ الخلق والأمر ﴾7:54
(یاد رکھو ! اسی)اللہ) کے لیے ہے خاص خالق ہونا اور حاکم ہونا)
مغربی قانونی فلسفہ، جو عقل کو قانون سازی کا منبع گردانتا ہے، اسلام کے مذکورہ اصول کے متضاد ہے۔ مغربی فلسفے میں عقل کو ہی یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ اچھے اور برے کا فیصلہ کرے اور اس امر میں کسی خارجی عنصر کی مداخلت، مثلاً وحی، ناقابلِ برداشت ہے۔ دوسرے لفظوں میں عقل ہی حاکم ہے اور یہی واقعات پر اپنا اٹل فیصلہ سناتی ہے۔ جبکہ اسلام میں عقل کا کردار شرعی نصوص سے، بندے کے افعال سے متعلق شارع کے خطاب کو، سمجھنے تک محدود ہے۔ عقل اس سمجھنے کے سلسلے میں اپنا کوئی خود مختار فیصلہ نہیں دے سکتی بلکہ یہ صرف نصوص میں مقید ہے۔ پس جس بات پر یہ دلالت کریں یا جس طرف اشارہ، عقل اسی حد تک جائے گی اور اس سے تجاوز نہیں کر سکتی، یعنی یہ نصوص کی عقلی تاویل سے باز رہے گی!
انسان کے افعال پر گہری نظر ڈالنے سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ عقل ان پر اٹل فیصلہ نہیں دے سکتی۔ اس کی پہلی وجہ یہ کہ عقل محدود ہے کیونکہ ہر روز اس کی معلومات میں اضافہ ہوتا ہے، جس کی وجہ سے یہ نئے نئے انکشاف کرتی ہے۔ پھر جب کوئی حل دیتی ہے، تو وہ انہی معلومات کی بنیاد پر ہوتا ہے۔ پس جب اس کی فکری افق مزید وسیع ہوتی ہے، تو یہ اپنا فیصلہ بدل کر کوئی نیا فیصلہ سنا تی ہے اور اس وقت پرانا حل غلط نظر آتا ہے۔ دوسرے لفظوں میں انسان جب اپنی عقل سے افعال پر فیصلہ صادر کرنے کی کوشش کرتا ہے، تو وہ ہمیشہ عارضی ہوتا ہے اور حالات بدلنے سے اس کا فیصلہ بھی بدل جاتا ہے۔ مغرب میں قانون سازی پر ایک نظر ڈالنے سے اس امر کی تصدیق ہوتی ہے۔ وہاں آئے دن قوانین بدلتے ہیں جبکہ سابقہ حل غلط اور فضول نظر آتے ہیں۔ یعنی انسان افعال پر یہ اٹل فیصلہ سنانے سے قاصر ہے کہ کونسا فعل صحیح و اچھا ہے اور کونسا فعل غلط اور برا۔ اسی سے عقل کی قانون سازی میں لا اہلیت واضح ہو جاتی ہے۔
علاوہ ازیں جب انسان کی عقل کسی فعل کو اچھے یا برے ہونے سے تعبیر کرتی ہے، تو صورتِ حالات اس کی شرح پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ مثلاً جنگ کی حالت میں یا کسی شخص سے انتقام لینے کی صورت میں، عقل قتل کو اچھا سمجھ سکتی ہے، جبکہ کئی دوسرے مواقع پر یہ قتل کو برا سمجھتی ہے۔ چنانچہ کسی فعل سے، ذاتی طور پر، اس کی اچھائی یا برائی نہیں سمجھی جا سکتی، بلکہ اس پر ہمیشہ خارجی عناصر اثر انداز ہوں گے۔ یہیں سے ثابت ہوا کہ عقلِ انسانی قانون سازی کے لیے عاجز ہے اور ایک ایسی ہستی اس کام کے لیے درکار ہے، جو تمام موجودات کا احاطہ کرے اور اپنی معلومات میں کامل ہو ! ظاہر ہے کہ صرف تمام جہانوں کا رب، اللہ ہی اس کی قابلیت رکھتا ہے، کیونکہ اسی نے انسان کی تخلیق کی اور صرف یہ ہی بتا سکتا ہے کہ اس کے لیے کیا اچھا اور کیا برا ہے۔ چنانچہ فقط وہی افعال پر اٹل فیصلہ سنا سکتا ہے اور اسی لئے وہی شارع ہے۔ پس جسے شارع نے اچھا قرار دیا ہے، وہ فعل انسان کے لئے اچھا ہے اور
جسے شارع نے برا قرار دیا ہے، وہ فعل انسان کے لئے برا !
 
Last edited by a moderator:

رانا ابوبکر

رکن نگران سیکشن
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 24، 2011
پیغامات
2,075
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
432
جزاکم اللہ خیرا کثیرا
 
Top