• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حب علی رضی اللہ عنہ ایمان کی علامت :

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
21رمضان یوم شھادت حضرت علی رضی اللہ عنہ

شیخ @اسحاق سلفی بھائی ایک سوال ہے جو دل میں آ رہا ہے کہ کیا کسی کی شہادت کے دن کے حوالے سے اس طرح کی پوسٹ بنانا کیسا ہے -

اس حدیث کی مکمل سند بھی لکھ دے - اللہ آپ کو جزائے خیر دے
 
Last edited:

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,562
پوائنٹ
791
السلام علیکم :
محترم بھائی ۔۔اس تھریڈ کی پہلی پوسٹ والی روایت انتہائی ضعیف ہے ؛
تفصیل درج ذیل ہے :
’’ حَدَّثَنَا وَاصِلُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَبِي نَصْرٍ، عَنِ الْمُسَاوِرِ الْحِمْيَرِيِّ، عَنْ أُمِّهِ، قَالَتْ:‏‏‏‏ دَخَلْتُ عَلَى أُمِّ سَلَمَةَ فَسَمِعْتُهَا تَقُولُ:‏‏‏‏ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:‏‏‏‏ " لَا يُحِبُّ عَلِيًّا مُنَافِقٌ،‏‏‏‏ وَلَا يَبْغَضُهُ مُؤْمِنٌ ".
مساور حمیری اپنی ماں سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتی ہیں کہ میں ام سلمہ رضی الله عنہا کے پاس آئی تو میں نے انہیں کہتے ہوئے سنا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے:
”علی سے کوئی منافق محبت نہیں کرتا اور نہ کوئی مومن ان سے بغض رکھتا ہے“۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف : ۴۲۶۴) ۔۔(ضعیف) (سند میں مساور حمیری اور اس کی ماں دونوں مجہول راوی ہیں)
قال الشيخ الألباني: (حديث أبو سعيد) ضعيف الإسناد جدا، (حديث المساور الحميري عن أمه) ضعيف (حديث المساور الحميري عن أمه) ، المشكاة (6091) // ضعيف الجامع الصغير (6330) //
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 3717
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ حدیث تو انتہائی ضعیف ہے ۔۔۔تاہم جناب علی رضی اللہ عنہ کےبہت سے فضائل و مناقب دیگر صحیح روایات
میں ثابت ہیں
 
Last edited:

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,562
پوائنٹ
791
کیا کسی کی شہادت کے دن کے حوالے سے اس طرح کی پوسٹ بنانا کیسا ہے -
کسی کی وفات یا شہادت کے دن اس کا تذکرہ ۔۔برسی منانے ۔۔کے ذیل میں آتا ہے ؛
اس لئے اس دن کو چھوڑ کر کسی بھی دن سلف صالحین کا صحیح تذکرہ ،صحیح مقصد ،سے ضرور کیا جانا چاہیئے ؛
 
Top