• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حج وعمرہ میں عورتوں کا قدم ڈھانکنا

مقبول احمد سلفی

سینئر رکن
شمولیت
نومبر 30، 2013
پیغامات
1,391
ری ایکشن اسکور
453
پوائنٹ
209
عورت کاجسم مکمل ستر میں داخل ہے اس لئے عورت سر سے لیکر پاؤں تک مکمل جسم کو اجنبی مردوں سے چھپائے گی خواہ حج وعمرہ ہو یا سفر ہو یا کوئی اور جگہ۔ نبی ﷺ کا فرمان ہے : المرأةُ عورةٌ فإذا خرجتِ استشرفَها الشَّيطانُ(صحيح الترمذي:1173)
ترجمہ: عورت (سراپا) پردہ ہے، جب وہ باہر نکلتی ہے تو شیطان اس کو تاکتا ہے۔
احرام کی حالت میں رسول اللہ ﷺ نے عورتوں کو نقاب لگانے اور دستانے استعمال کرنے سے منع کیا ہے جیساکہ فرمان رسول ﷺ ہے :
ولا تَنْتَقِبْ المرأةُ المُحْرِمَةُ ، ولا تَلْبَسْ القُفَّازَينِ .(صحيح البخاري:1838)
ترجمہ: ا حرام کی حالت میں عورتیں نقاب نہ پہنیں اور دستانے بھی نہ استعمال کریں۔
اس حدیث کی روشنی میں عورت حج وعمرہ میں احرام کی حالت میں نقاب اور دستانہ استعمال نہیں کرے گی مگر احرام کی حالت میں بھی اجنبی مردوں سے چہرہ اور ہاتھ کا پردہ کرنا ہے، یہ حکم اپنی جگہ باقی ہے صرف لباس کی شکل یعنی نقاب اور دستانہ منع ہے ، اس لئے نقاب و دستانہ کی جگہ اوڑھنی استعمال کرے گی اور اس سے اپنے چہرے اور دونوں ہاتھوں کا پردہ کرے گی ۔
عورتوں کے پیر ڈھکنے کی دلیل نبی ﷺ کا یہ فرمان ہے :
مَن جرَّ ثوبَهُ خيلاءَ لم ينظُرِ اللَّهُ إليهِ يومَ القيامةِ ، فقالَت أمُّ سَلمةَ : فَكَيفَ يصنَعُ النِّساءُ بذيولِهِنَّ ؟ قالَ : يُرخينَ شبرًا ، فقالت : إذًا تنكشفَ أقدامُهُنَّ ، قالَ : فيُرخينَهُ ذراعًا ، لا يزِدنَ علَيهِ(صحيح الترمذي:1731)
ترجمہ: جو شخص تکبر سے اپنا کپڑا گھسیٹے گا اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی طرف نہیں دیکھے گا، ام سلمہ نے کہا: عورتیں اپنے دامنوں کاکیاکریں؟ ' آپ نے فرمایا:ایک بالشت لٹکالیں، انہوں نے کہا: تب توان کے قدم کھل جائیں گے، آپ نے فرمایا:ایک ہاتھ لٹکائیں اور اس سے زیادہ نہ لٹکائیں۔
ابن حزمؒ نے ذکر کیا ہے :
عن طائفةٍ من الصحابةِ أنَّ قدمَ المرأةِ عورةٌ(الإعراب عن الحيرة والالتباس:2/854)
ترجمہ: صحابہ کی ایک جماعت سے منقول ہے کہ عورت کا قدم پردہ ہے۔
خلاصہ کلام یہ ہوا کہ عورت جہاں عام حالتوں میں پیر ڈھکے گی اسی طرح حج وعمرہ میں بھی ڈھکے گی ۔
واللہ اعلم
کتبہ
مقبول احمدسلفی

شمولیت
دسمبر 23، 2017
پیغامات
3
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
17
ایک شخص نے وضو کیا لیکن کچھ دیر بعد اس کی طبیعت خراب ہو گئی۔ بیماری کی نوعیت بھی شدید تھی۔ اس شخص نے قے کر دی لیکن وضو نہیں کیا اور طواف افادہ کے لئے چلا گیا۔ اس نے بیماری کی حالت میں ہی (لیکن پاکیزگی کے ساتھ) طواف افادہ کیا اور سعی بھی مکمل کی۔ کیا اس شخص کا حج ہو جائے گا؟ اس پر دم تو واجب نہ ہو گا؟ براہ مہربانی تفصیل سے آگاہ کر دیں۔
جزاک اللہ خیرًا کثیرا و احسن الجزاء
 
مقبول احمد سلفی

سینئر رکن
شمولیت
نومبر 30، 2013
پیغامات
1,391
ری ایکشن اسکور
453
پوائنٹ
209
ایک شخص نے وضو کیا لیکن کچھ دیر بعد اس کی طبیعت خراب ہو گئی۔ بیماری کی نوعیت بھی شدید تھی۔ اس شخص نے قے کر دی لیکن وضو نہیں کیا اور طواف افادہ کے لئے چلا گیا۔ اس نے بیماری کی حالت میں ہی (لیکن پاکیزگی کے ساتھ) طواف افادہ کیا اور سعی بھی مکمل کی۔ کیا اس شخص کا حج ہو جائے گا؟ اس پر دم تو واجب نہ ہو گا؟ براہ مہربانی تفصیل سے آگاہ کر دیں۔
جزاک اللہ خیرًا کثیرا و احسن الجزاء
قے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں ؟ اس معاملہ میں علماء کے درمیان اختلاف پایا جاتا ہے ۔ بہت سے علماء اس جانب گئے ہیں کہ قے ناقض وضو نہیں ہے اس صورت میں حج صحیح ہے اور کوئی فدیہ وغیرہ نہیں ہے ۔ ترمذی اور ابوداؤد وغیرہ میں ایک حدیث میں ذکر ہے کہ نبی ﷺنے قے کیا تو روزہ توڑ دیا اور وضو کیا ، اس حدیث کو شیخ البانی نے صحیح کہا ہے تاہم بہت سے محدثین کے درمیان صحت و عدم صحت پر اختلاف ہے ۔
 
مسجد الحرام کی صحن (دروازوں سے باہر والا حصہ جس میں سفید سنگ مرمر لگا ہوا ہے) ، کیا حاءضہ خاتون یہاں بیٹھ سکتی ہے یا نہیں؟ براہ مہربانی رہنمائی فرما دیں محترم۔
 
مقبول احمد سلفی

سینئر رکن
شمولیت
نومبر 30، 2013
پیغامات
1,391
ری ایکشن اسکور
453
پوائنٹ
209
مسجد الحرام کی صحن (دروازوں سے باہر والا حصہ جس میں سفید سنگ مرمر لگا ہوا ہے) ، کیا حاءضہ خاتون یہاں بیٹھ سکتی ہے یا نہیں؟ براہ مہربانی رہنمائی فرما دیں محترم۔
ہاں بیٹھ سکتی ہے ، دروازہ سے اندر کے حصے میں نہیں بیٹھ سکتی ۔
 
Top