• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حدیث دل

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,552
پوائنٹ
641
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بعض اوقات اللہ سبحانہ و تعالی دل میں کوئی ایسا خیال پیدا کر دیتے ہیں کہ انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ دوسروں سے اس کو شیئر کرے۔ کافی عرصہ سے یہ سوچ رہا تھا کہ وقتا فوقتا جب کچھ ایسے خیالات پیدا ہوں تو انہیں فورم پر شیئر کر دنیا چاہیے، پھر کسی انجانے اندیشے کے سبب سے اس سے رکا رہا لیکن کل پھر یہ خیال ذہن میں پیدا ہوا کہ اپنے ان خیالات یا ارادوں کو یہاں فورم میں شیئر کر دنیا چاہیے۔ اگر ان میں کچھ خیر ہو گا تو لوگوں کے لیے مفید ہوں گے اور اگر خیر نہیں ہو گا تو لوگ اس کی اصلاح فرما دیں گے۔

کل جب مغرب کی فرض نماز سے فارغ ہوا تو ذکر و اذکار کرتے ہوئے اچانک یہ خیال دل میں پیدا ہوا کہ راقم اور اس فورم پر اکثر اراکین الحمد للہ منہج اہل الحدیث پر ہیں۔ اور ہمارے ہاں ایک فاض رکن جمشید صاحب سے اس بارے کافی گرما گرم بحثیں بھی ہوتی رہتی ہیں لیکن کیا میں نے یا ہمارے اس فورم پر سرگرم کسی اہل حدیث بھائی نے اخلاص، ہمدردی اور خیرخواہی کے جذبے کے تحت صدق دل سے کبھی اپنے ان بھائی یعنی جمشید صاحب کے اکیلے میں اللہ سے دعا بھی کی کہ اللہ تعالی ان کے دل کو بھی اس حق کی طرف پھیر دے کہ جسے میں نے پورے شعور سے حق سمجھ کر اختیار کیا ہے ، اور یہ دعا اس طرح کی ہو جیسا کہ ہم اپنے کسی ذاتی یا دنیاوی مشکل اور مسئلہ میں اللہ سے دعا کرتے ہیں۔

جب یہ خیال میرے دل میں پیدا ہوا تو کم از کم میں نے اپنے آپ کو اس سے خالی پایا اور میرے دل میں پھر یہ خیال پیدا ہوا کہ جتنا ذہن اور وقت ہم ان بھائی کی تردید کرنے میں لگا دیتے ہیں، اگر ہم رد عمل کی نفسیات سے نکل کر اس کا نصف وقت صرف انہی کے لیے دعا پر لگاتے تو شاید آج یہ منہج اہل الحدیث سے متفقین کی صفوں میں کھڑے نظر آتے۔ واللہ اعلم بالصواب
 
عاصم

رکن
شمولیت
اکتوبر 20، 2011
پیغامات
44
ری ایکشن اسکور
186
پوائنٹ
66
السلام علیکم و رحمۃ اللہ
جزاک اللہ خیرا
ماشائ اللہ بہت عمدہ بات کی ہے اآپ نے ۔
لیکن ایک سوال جوآپ کی پوسٹ سے ایک تاءثر ابھرتا ہے وہ اس حوالے سے ہے کہ کیا آپ کا اور جمشید بھائی کا اختلاف کفر اور اسلام کا ہے؟
 
شمولیت
اکتوبر 19، 2011
پیغامات
75
ری ایکشن اسکور
410
پوائنٹ
44
ماشاءاللہ' بھائی آپ نے بہت ہی اچھی اور خیر خواہی کی بات کی ہے۔ انٹرنیٹ پر اپنے علماء کے مناظرے دیکھ کر اکثر یہی خیال آتا ہے کہ ہم بالعموم نکتہ بازی' خیال آرائی' بحث برائے بحث اور مخالف کو منہ توڑ جواب دینے کے چٹخورے بنتے جارہے ہیں۔ مناظرین' شاہدین اور سامعین میں سے اکژیت کا رویہ حکمت اور خیرخواہی کے جذبے سے عاری نظر آتا ہے۔ جو زبان اور بدن بولی (Body Language) ہم بحث مباحثے میں اختیار کرتے ییں اس سے کوئی سلیم الفطرت شخص متاثر ہونا تو کجا وہ ہمارے بارے مثبت رائے بھی قائم نہں کرسکتا۔
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جزاک اللہ خیرا ابوالحسن علوی بھائی
میرے دل میں بھی کئی خیالات آتے ہیں اور دل چاہتا ہے کہ آپ لوگوں سے شئیر کیا کروں،پھر پتہ نہیں کیوں چپ ہو جاتا ہوں،لیکن اب یہاں اپنے دل کی باتیں ضرور شئیر کیا کروں گا۔ان شاءاللہ
یہ بات جو جمشید صاحب کے بارے میں آپ نے کہی ہے بہت اچھی ہے۔
 
انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
السلام علیکم و رحمۃ اللہ
جزاک اللہ خیرا
ماشائ اللہ بہت عمدہ بات کی ہے اآپ نے ۔
لیکن ایک سوال جوآپ کی پوسٹ سے ایک تاثر ابھرتا ہے وہ اس حوالے سے ہے کہ کیا آپ کا اور جمشید بھائی کا اختلاف کفر اور اسلام کا ہے؟
یہ تاثر علوی بھائی کی پوسٹ کے کس جملے سے اُبھرا کہ اہل الحدیث اور احناف کا اختلاف کفر واسلام کا اختلاف ہے؟؟؟
 
جمشید

مشہور رکن
شمولیت
جون 09، 2011
پیغامات
871
ری ایکشن اسکور
2,331
پوائنٹ
180
میں سبھی کا شکر گزارہوں اوربطور خاص ابوالحسن علوی صاحب کاکہ انہوں نے ایک اہم حقیقت سے پردہ اٹھایاہے۔

حقیقت یہ ہے کہ کسی کے بارے میں ہدایت کی دعا کرنا سنت رسول ہے جیساکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوجہل اورحضرت عمرفاروق رضی اللہ کی ہدایت کیلئےبطورخاص دعاکیاتھا۔ یہ چیز اب ہماری زندگی سے بڑی حدتک خارج ہوچکی ہے۔ ہم دشمنان اسلام خواہ وہ نتین یاہو ہو ،جارج بش ہو،اورکوئی دوسرا ہو۔ اس کے خلاف تیز اورتند جملے استعمال کرتے ہیں۔ لیکن دلوں کاپھیرنا جس کے ہاتھ میں ہے اس سے غافل رہتے ہیں۔
مسلکی مسائل میں میں بھی یہی بات صادق آتی ہے۔ کہ رد وتردید کے ساتھ ہم دوسرے کی اصلاح احوال کیلئے بھی دعاکریں۔

میں اپنے بارے میں بھی کچھ بتادوں۔

طالب علمی کے زمانے میں اکثرمیرے ہم درس طالب علم مجھے اہل حدیث یاغیرمقلد سمجھاکرتے تھے۔ وجہ یہ تھی کہ میں احناف کے مستدلات پر کثرت سے اعتراض کیاکرتاتھا۔

ایک بڑاعرصہ اسی میں گزرا کہ امام ابوحنیفہ کی تقلید پر دل اآمادہ نہیں تھا اورتقریبااہل حدیث ہوگیاتھا۔

پھرتوفیق نے یاوری کی اورعنایت ازلی نے دستگیری کی اورمیں نے فقہ حنفی کو متاخرین سے سمجھنے کے بجائے متقدمین کے طرز پر اورمتقدمین کی کتابوں سےسمجھنے کی کوشش کی۔تقلید اورعدم تقلید کے مباحث کو سنجیدگی اورغیرجانبداری سے پڑھا۔اس کے علاوہ اوربھی بہت کچھ۔
جس کے بعد دل مطمئن ہوگیاکہ
1: فقہ حنفی پر اعتراضات کابڑاحصہ وہ ہے جو غلط فہمی کے قبیل سے ہے۔یاپھر دانستہ اس کوغلط سمجھاگیاہے اورجہاں صحیح مطلب ومعنی اخذ کیاجاسکتاہے وہاں بھی غلط معنی مراد لئے گئے ہیں۔
2: فقہ حنفی کا تھوڑاحصہ ایساہے جہاں بات سوئی کی نوک کی ہے تواس کو بدگمانی کے زور سے بلم اوربھالابنادیاگیاہے۔
3:نہایت قلیل حصہ ایساہے جس میں واقعتامخالفین کے اعتراضات مضبوط ہیں۔ایسے مواقع پر احناف نے کھلے دل سے اس کااعتراف کیاہے ۔اوراس میں دوسرے مسلک پر عمل کی گنجائش رکھی ہے۔
تقلید اوراجتہاد کے مباحث کابھی یہی حال ہے کہ ایک شخص اگرغیرجانبداری سے اس موضوع کوپڑھے گا تواسے پتہ چلے گاکہ انسانوں کی تین ہی قسمیں ہوسکتی ہیں ۔

1: مجتہد مطلق جو خود سے اجتہاد کرے
2: صاحب نظرمتبحڑ عالم جو دلائل میں غوروفکر کرنے کے بعد کسی ایک قول ورائے کو ترجیح دے۔
3: مقلد: جو علماء سے فتاویٰ پوچھ کر عمل کرے ۔

کوئی نہیں کہہ سکتاکہ فقہ حنفی یاعلماء احناف نے اجتہاد کا دروازہ بند کردیاہے یادوسرے فقہاء اورمجہتدین کے اجتہادات سے استفادہ کرنے سے منع کیاہے۔ فقہاء احناف نے حسب ضرورت ہردور میں اجتہاد کیاہے اوردلائل کی بناء پر کسی ایک رائے کو ترجیح دی ہے۔ہاں یہ ضرور ہے کہ اجتہاد کو بازیچہ اطفال بننے سے روکنے کیلئے کچھ شرائط اورحدود وقیود لگائی ہیں ۔

نوٹ:یہ میرے ذاتی خیالات ہیں۔جس میں غلطی عین ممکن ہے۔ براہ کرم کوئی صاحب ردواعتراض کامعرکہ نہ شروع کریں۔
 
ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,417
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم و رحمۃاللہ وبرکاتہ!
میں سبھی کا شکر گزارہوں اوربطور خاص ابوالحسن علوی صاحب کاکہ انہوں نے ایک اہم حقیقت سے پردہ اٹھایاہے۔

مسلکی مسائل میں میں بھی یہی بات صادق آتی ہے۔ کہ رد وتردید کے ساتھ ہم دوسرے کی اصلاح احوال کیلئے بھی دعاکریں۔

میں اپنے بارے میں بھی کچھ بتادوں۔

طالب علمی کے زمانے میں اکثرمیرے ہم درس طالب علم مجھے اہل حدیث یاغیرمقلد سمجھاکرتے تھے۔ وجہ یہ تھی کہ میں احناف کے مستدلات پر کثرت سے اعتراض کیاکرتاتھا۔

ایک بڑاعرصہ اسی میں گزرا کہ امام ابوحنیفہ کی تقلید پر دل اآمادہ نہیں تھا اورتقریبااہل حدیث ہوگیاتھا۔

پھرتوفیق نے یاوری کی اورعنایت ازلی نے دستگیری کی اورمیں نے فقہ حنفی کو متاخرین سے سمجھنے کے بجائے متقدمین کے طرز پر اورمتقدمین کی کتابوں سےسمجھنے کی کوشش کی۔تقلید اورعدم تقلید کے مباحث کو سنجیدگی اورغیرجانبداری سے پڑھا۔اس کے علاوہ اوربھی بہت کچھ۔
جس کے بعد دل مطمئن ہوگیاکہ

تقلید اوراجتہاد کے مباحث کابھی یہی حال ہے کہ ایک شخص اگرغیرجانبداری سے اس موضوع کوپڑھے گا تواسے پتہ چلے گاکہ انسانوں کی تین ہی قسمیں ہوسکتی ہیں ۔

1: مجتہد مطلق جو خود سے اجتہاد کرے
2: صاحب نظرمتبحڑ عالم جو دلائل میں غوروفکر کرنے کے بعد کسی ایک قول ورائے کو ترجیح دے۔
3: مقلد: جو علماء سے فتاویٰ پوچھ کر عمل کرے ۔

کوئی نہیں کہہ سکتاکہ فقہ حنفی یاعلماء احناف نے اجتہاد کا دروازہ بند کردیاہے یادوسرے فقہاء اورمجہتدین کے اجتہادات سے استفادہ کرنے سے منع کیاہے۔ فقہاء احناف نے حسب ضرورت ہردور میں اجتہاد کیاہے اوردلائل کی بناء پر کسی ایک رائے کو ترجیح دی ہے۔ہاں یہ ضرور ہے کہ اجتہاد کو بازیچہ اطفال بننے سے روکنے کیلئے کچھ شرائط اورحدود وقیود لگائی ہیں ۔

نوٹ:یہ میرے ذاتی خیالات ہیں۔جس میں غلطی عین ممکن ہے۔ براہ کرم کوئی صاحب ردواعتراض کامعرکہ نہ شروع کریں۔
ابو الحسن علوی بھائی! اب کیا اس تحریر میں جو شبہات پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے اس کا رد کرنا چاہئے یا نہیں؟

ما اہل حدیثیم دغا را نشناسیم
صد شکر کہ در مذہب ما حیلہ و فن نیست
ہم اہل حدیث ہیں، دھوکہ نہیں جانتے، صد شکر کہ ہمارے مذہب میں حیلہ اور فنکاری نہیں۔
 
شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
1,969
ری ایکشن اسکور
6,263
پوائنٹ
412
ابو الحسن علوی بھائی! اب کیا اس تحریر میں جو شبہات پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے اس کا رد کرنا چاہئے یا نہیں؟
شبہات کا ازالہ ضروری ہے ورنہ یہ شبہات کسی کی گمراہی یا گمراہی سے قریب کرنے کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔ اس کے لئے ابوالحسن علوی حفظہ اللہ سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔
 
ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,552
پوائنٹ
641
ابو الحسن علوی بھائی! اب کیا اس تحریر میں جو شبہات پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے اس کا رد کرنا چاہئے یا نہیں؟
دیکھیں بھائی میری رائے تو یہ ہے کہ ہمیں یار کچھ پوسٹیں تو ایسی رکھنی چاہییں جو اصلاح اور خیر خواہی کے جذبہ کے تحت ہوں اور اس میں مناظرانہ اسلوب نہ ہوں۔ مناظرانہ یا مجادلانہ اسلوب کافی دھاگوں میں چل رہا ہے اور چلتا رہے گا۔

یہ پوسٹ میں نے اصلاح احوال کے عنوان کے تحت شروع کی تھی اور میرے خیال میں ہمیں اس دھاگے کے تحت اگرکوئی دھیمی گفتگو اور بات ہے تو وہ کرنی چاہیے تا کہ دونوں سلسلے یعنی مجادلہ احسن اور اصلاح و خیر خواہی ساتھ ساتھ جاری رہیں۔

یہ ایک خواہش ہی ہے، باقی آپ بھائی بہتر سمجھتے ہیں۔
جزاکم اللہ خیرا
 
Top