• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حدیث میں خالی پیٹ پانی پینے کی ممانعت ؟

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
عن أبي سعيد الخدري، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «من شرب الماء على الريق انتقصت قوته»

Narrated Abu Sa'id al-Khudri, the Messenger of Allah (saaw) said, "Whoever drinks water on empty stomach loses strength."

Mu'jam al-Tabarani al-Awst, Hadith 4646; graded as da'if by al-Haithmi in Majm' al-Zawa'id (No. 4292), Al-'Ijluni in Kashaf al-Khafa (No. 3052), Muhammad al-Raduni al-Susi in Jam' al-Fawaid (No. 7547) and termed as da'if jiddan (extremely weak) by al-Albani in Silsalah al-Ahadith al-Da'if
a (No. 6032).
abc.jpg
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791
عن أبي سعيد الخدري، عن النبي - صلى الله عليه وسلم - قال:
" «من شرب الماء على الريق انتقصت قوته» ".
رواه الطبراني في الأوسط، وفيه محمد بن مخلد الرعيني، وهو ضعيف.
طبرانی ؒ نے ۔۔المعجم الاوسط ۔۔ میں ابو سعید سے روایت کیا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :
جس نے خالی پیٹ پانی پیا۔۔وہ کمزور ہو جائے گا‘‘؎
یہ حدیث ضعیف ہے،اس کا راوی محمد بن مخلد ضعیف ہے ۔۔۔مجمع الزوائد
یہ حدیث تو ضعیف ہے لیکن قدیم اطباء کا یہی کہنا ہے کہ کثرت سے خالی پیٹ پانی پینا جسمانی طاقت کو زائل کرتا ہے
وَقَالَ الْأَطِبَّاء كَثْرَة شرب المَاء على الرِّيق توهن الْبدن
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
جزاک اللہ اسحاق سلفی بھائی۔
لیکن ماضی قریب کے ڈاکٹرز تو یہ کہتے رہے ہیں کہ نہار منہ کم از کم دو گلاس پانی ضرور پینا چاہئے ۔ خیر طبی تحقیق کا نتیجہ تو الٹ پلٹ نکلتا ہی رہتا ہے۔ جیسے آج سے 30 سال پہلے بخار کے مریض کو مشورہ دیا جاتا تھا کہ جسم کو ہوا سے بچاؤ۔ رضائی کمبل اوڑھ لپیٹ کر رہو۔ خوب پسینہ نکلے گا تو بخار اتر جائے گا۔ اب کہتے ہیں کہ بخار میں پنکھے بلکہ ایئر کنڈیشنڈ کے سامنے رہو اور بکار پھر بھی نہ اترے تو پانی ساے نہا لو۔ بلکہ آج کل تو ڈاکٹر ایسے مریض کو جن کا بخار بہت زیادہ تیز ہو اور نہ اتر رہا ہو، برف کی سلوں پر بھی لٹا دیتے ہیں۔
 
شمولیت
دسمبر 10، 2013
پیغامات
386
ری ایکشن اسکور
137
پوائنٹ
91
اسلام علیکم
بھائی اس کا سبب شاید ہماری غذا و فضا میں تبدیلی ہے اب آپ کی ہر قسم کی غذا یوریا اور زہر سے تیار ہوتی ہے اس لئے آپ کے جسم کے خلیو میں تبدیلی ناگزیر ہے اور یونانی دوائیاں اسی سبب بے اثر ہوتی جارہی ہیں ،،،،، ایٹی بائیو ٹک ہی اب علاج رہ گیا ہے
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791
جزاک اللہ اسحاق سلفی بھائی۔
لیکن ماضی قریب کے ڈاکٹرز تو یہ کہتے رہے ہیں کہ نہار منہ کم از کم دو گلاس پانی ضرور پینا چاہئے ۔ خیر طبی تحقیق کا نتیجہ تو الٹ پلٹ نکلتا ہی رہتا ہے۔ جیسے آج سے 30 سال پہلے بخار کے مریض کو مشورہ دیا جاتا تھا کہ جسم کو ہوا سے بچاؤ۔ رضائی کمبل اوڑھ لپیٹ کر رہو۔ خوب پسینہ نکلے گا تو بخار اتر جائے گا۔ اب کہتے ہیں کہ بخار میں پنکھے بلکہ ایئر کنڈیشنڈ کے سامنے رہو اور بکار پھر بھی نہ اترے تو پانی ساے نہا لو۔ بلکہ آج کل تو ڈاکٹر ایسے مریض کو جن کا بخار بہت زیادہ تیز ہو اور نہ اتر رہا ہو، برف کی سلوں پر بھی لٹا دیتے ہیں۔
میں نے جو اطباء کا حوالہ دیا ۔وہ بارہویں صدی ہجری سے پہلے کی کتاب ۔۔جامع العلوم في اصطلاحات الفنون۔کا ہے
اور ضروری نہیں کہ موجودہ اطباء کا بھی یہی خیال ہو ،
چین کے لوگوں کے بارے سنا ہے کہ نہار منہ کثرت سے پانی پیتے ہیں
تاہم انکی خوراک ساری دنیا سے منفرد اور عجیب ہے
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791
Harble Medicine Islamic
خالی پیٹ پانی پینے کے بے شمار فوائد ہیں، جنہیں جدید سائنسدانوں نے بھی تحقیق کے بعد مثبت پایا ہے۔ سردرد، بدن درد، نظامِ دل، بلند فشارِ خون، مرگی، موٹاپا، ٹی بی، تیزابیت، معدےکی بیماریاں،آنکھوں کی بیماریاں،ناک کان اور گلے کے امراض، گردے اور پیشاب کی تکالیف کے ساتھ ساتھ دیگر کئی پرانے،پیچیدہ اور نئے امراض پر بھی پانی کے علاج کے ذریعےکامیابی سے قابو پایا جا سکتا ہے۔

طریقہء علاج

1: جونہی آپ صبح اُٹھیں اپنے دانتوں کو برش کیے بغیر 160 ملی لیٹر کے چار گلاس پانی پئیں۔

2: دانت برش کریں اور منہ صاف کریں مگر 45 منٹ تک مزید کچھ کھانے پینے سے گریز کریں۔

3: 45 منٹ بعد نارمل کھا پی سکتے ہیں۔
4: ناشتے ، لنچ یا ڈنر کے بعد دو گھنٹے تک مزید کھانے یا پینے سے اجتناب برتیں۔

5: جو صبح چار گلاس پانی نہیں پی سکتے انہیں چاہیے کہ جتنا پی سکتے ہیں اتنا پیئیں اور بتدریج اس میں اضافہ کرتے ہوئے 4 گلاس تک لے جائیں۔

مدتِ علاج

یوں تو مختلف بیماریوں کے لیے اس طریقہ علاج کو مختلف مدت کے لیے تجویز کیا جاسکتا ہے، چونکہ اس کے کوئی سائیڈ افیکٹس نہیں ہیں اور بیماریوں کے علاج کے علاوہ صحتمند زندگی کو رواں دواں رکھنے کے لیے انتہائی مفید ہے اسلیئے اسے اپنا معمول بنالیں۔ شروع شروع میں آپکو بار بار پیشاب کی حاجت محسوس ہوگی جو کہ بعد میں ختم ہو جائیگی۔
 
Top