• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حدیث نبوی صلى اللہ عليہ وسلم !!!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
معجزہ :
مرہ بن وہب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نبی اکر م صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قضائے حاجت کا ارادہ کیا اور مجھ سے کہا : تم کھجور کے ان دونوں چھوٹے درختوں کے پاس جاؤ اور ان سے کہو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تمہیں باہم مل جانے کا حکم دے رہے ہیں، چنانچہ حکم پاتے ہی وہ دونوں درخت باہم مل گئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی آڑ میں قضائے حاجت کی او ر پھر مجھ سے فرمایا: ان دونوں کے پاس جاؤ اور کہو کہ اپنی اپنی جگہ واپس لوٹ جائیں مرہ کہتے ہیں: میں نے جاکر ان سے یہ کہا تو وہ دونوں درخت اپنی اپنی جگہ واپس لوٹ گئے

(سنن ابن ماجه : 339)
1932320_602838149784458_908364420_n.jpg
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
10521068_679943985394351_7675910806579859534_n.jpg



:::::: اللہ اس کو نہیں بخشے گا ::::::



رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان فرمایا : ایک شخص بولا کہ اللہ کی

قسم ! اللہ تعالیٰ فلاں شخص کو نہیں بخشے گا اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ

وہ کون ہے جو قسم کھاتا ہے کہ میں فلاں کو نہ بخشوں گا ، میں نے اس کو

بخش دیا اور اس کے (جس نے قسم کھائی تھی) سارے اعمال لغو (بیکار)

کر دیے


(صحیح مسلم ، كتاب البر والصلة والآداب : 2621 (6350))
 
Top