• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حدیث کی تصحیح وتضعیف میں اختلاف ، عام آدمی کیا کرے ؟؟

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ایک روایت کو ایک محدث ضعیف قرار دیتا ہے اور اُسی روایت کو دوسرے محدث نے صحیح یا حسن قرار دیا ہوتا ہے تو ایک عام آدمی جو احادیث کی تحقیق کے اصولوں سے واقف نہیں تو وہ کس کی بات مانے؟
ایک عام آدمی ایک روایت کی سند کو ضعیف سمجھتے ہوئے اس پر عمل نہیں کرتا کچھ عرصہ بعد اسے معلوم ہو جاتا ہے کہ وہ حدیث صحیح ہے تو جتنا عرصہ وہ عمل سے محروم رہا اس کا کیا ثواب ملے گا؟یا دوسری صورت میں ایک حدیث کو ایک عام آدمی صحیح سمجھ کر عمل کرتا رہا لیکن بعد میں اسے پتہ چلا کہ وہ ضعیف ہے تو کیا اس کا گناہ ہو گا؟
اس اہم مسئلے کی قرآن و حدیث کی روشنی میں وضاحت کریں۔
 
کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722

تحقیق حدیث سے متعلق جو سوال آپ نے پیش کیا ہے یہی سوال فہم حدیث سے متعلق بھی پیش کیا جاسکتا یعنی یوں کہا جاسکتا:
ایک مسئلہ میں ایک فقیہ عدم جواز کی بات کرتا ہے اور اسی مسئلہ میں دوسرا فقیہ استحباب یا جواز کا فتوی دیتا ہے ۔ تو ایک عام آدمی جو فقہ کے اصولوں سے واقف نہیں تو وہ کس کی بات مانے؟
ایک عام آدمی ایک مسئلہ کو ناجائز سمجھتے ہوئے اس پر عمل نہیں کرتا کچھ عرصہ بعد اسے معلوم ہو جاتا ہے کہ اس مسئلہ پر عمل درست وصحیح ہے تو جتنا عرصہ وہ عمل سے محروم رہا اس کا کیا ثواب ملے گا؟یا دوسری صورت میں ایک مسئلہ کو ایک عام آدمی صحیح سمجھ کر اس پرعمل کرتا رہا لیکن بعد میں اسے پتہ چلا کہ وہ مسئلہ غلط ہے تو کیا اس کا گناہ ہو گا؟
اس اہم مسئلے کی قرآن و حدیث کی روشنی میں وضاحت کریں۔
میرے خیال سے تحقیق حدیث ہو یا فھم حدیث دونوں میں اختلافات ہوتے ہیں اس لئے دونوں سے متعلق مذکورہ سوال پیداہوتاہے ، جیساکہ میں نے درج ذیل لنک پر بھی کہا:
حدیث کو صحیح وضعیف کہنے میں محدثین کا اختلاف ،عام آدمی کیا کرے؟

اب رہا مسئلہ یہ کہ اس سوال کا جواب کیا ہے تو میں اپنی طرف سے کچھ نہ کہتے ہوئے علامہ البانی رحمہ اللہ کا کلام اوراس کاترجمہ پیش کردینا کافی سمجھتاہوں۔
جرح وتعدیل میں ایک مسئلہ اٹھتا ہے کہ ابن حبان رحمہ اللہ کی توثیق کے بارے میں کیا موقف اپنایا جائے ، تو اس سلسلے میں دارانی نامی ایک صاحب نے اپنا موقف پیش کیا جس پر علامہ البانی رحمہ اللہ نے رد کیا اور اسی ضمن میں یہ عمومی اصول پیش کیا کہ کسی بھی فن میں اختلاف ہو تو لوگوں کو کیا کرنا چاہئے ، ملاحظہ ہو علامہ البانی رحمہ اللہ کا کلام اردو ترجمہ کے ساتھ:

علامہ البانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
الناس في هذا العلم وعلي غيره علي ثلاثة أنواع.
  1. عالم مجتهد
  2. طالب متبع
  3. جاهل مقلد
فالأول:يجتهد فيما اختلف فيه الناس ، لأنه باستطاعته أن يعرف صوابه من خطئه .
والثاني: يتبع من يثق بعلمه وتقواه وصلاحه ، ويحاول وأن يتعرف به علي الصواب ، ليکون علي بصيرة من دينه ، ولا يتنطع و يدعي العلم کما فعل الداراني.
والثالث :يقلد عالما ويحاول أن يکون من النوع الثاني ۔
وهذا کمبداء عام . والا فمثله لايحتاج أن يسائل مثل هذا السؤال الذي يترتب عليه تصحيح الحديث أو تضعيفه کما هو ظاهر.

[صحيح موارد الظمآن للعلامہ الالبانی : ص 53 , 54].

ترجمہ :
علم حدیث اوردیگرعلوم کے معاملے میں لوگوں کی تین قسمیں ہوتی ہیں:
  1. مجتہدعالم(اجتہاد کرنے والا عالم)
  2. متبع طالب علم(اتباع کرنے والاطالب علم)
  3. مقلدجاہل (تقلیدکرنے والاجاہل)

  • جو شخص پہلی قسم والوں میں سے ہو وہ ان امور میں اجتہاد کرے گا جن میں لوگوں نے اختلاف کیا ہے کیونکہ وہ صحیح و غلط میں فیصلہ کرنے پر قادرہے ۔
  • اورجو دوسری قسم والوں میں سے ہوگا وہ ان مجتہدین کی پیری کرے گا جن کے علم ، تقوی اوردینداری پر اسے اعتماد ہوگا ، اورکوشش کرے گا کہ ان کے ذریعہ صحیح بات تک پہونچے، تاکہ بصیرت کے ساتھ اپنے دین پر عمل پیراہو۔ لیکن یہ شخص بڑی بڑی باتیں نہ بولے اورعلم کا دعوی نہ کرے ، جیسے دارانی وغیرہ نے کیا ۔
  • اورجوشخص تیسری قسم والوں میں سے ہوگا وہ اہل علم کی تقلید کرے گا اورکوشش کرے گا کہ دوسری قسم والوں میں سے بنے ۔
    یہ عمومی اصول ہے ورنہ جاہل جیسے لوگوں کا یہ کام نہیں کہ وہ اس جیساسوال کریں جس پر حدیث کی تصحیح وتضعیف کا دارومدارہو ، جیساکہ واضح ہے۔
    [صحيح موارد الظمآن للعلامہ الالبانی : ص 53 , 54].
میں سمجھتاہوں کہ علامہ البانی رحمہ اللہ نے بہت ہی عمدہ اورزبردست بات کہی ہے ۔
علامہ البانی رحمہ اللہ کی وضاحت کی روشنی میں ہرشخص اپنے ساتھ انصاف کرے اوردیکھے کہ وہ اوپرذکردہ کس قسم میں سے ہے ، پھر وہ اپنے آپ کو جس قسم میں سے پائے اس قسم سے متعلق پیش کردہ اصول پرعمل کرے ۔
 
کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
ایک عام آدمی ایک روایت کی سند کو ضعیف سمجھتے ہوئے اس پر عمل نہیں کرتا کچھ عرصہ بعد اسے معلوم ہو جاتا ہے کہ وہ حدیث صحیح ہے تو جتنا عرصہ وہ عمل سے محروم رہا اس کا کیا ثواب ملے گا؟یا دوسری صورت میں ایک حدیث کو ایک عام آدمی صحیح سمجھ کر عمل کرتا رہا لیکن بعد میں اسے پتہ چلا کہ وہ ضعیف ہے تو کیا اس کا گناہ ہو گا؟
اس اہم مسئلے کی قرآن و حدیث کی روشنی میں وضاحت کریں۔
ایک عام آدمی ایک مسئلہ کو ناجائز سمجھتے ہوئے اس پر عمل نہیں کرتا کچھ عرصہ بعد اسے معلوم ہو جاتا ہے کہ اس مسئلہ پر عمل درست وصحیح ہے تو جتنا عرصہ وہ عمل سے محروم رہا اس کا کیا ثواب ملے گا؟یا دوسری صورت میں ایک مسئلہ کو ایک عام آدمی صحیح سمجھ کر اس پرعمل کرتا رہا لیکن بعد میں اسے پتہ چلا کہ وہ مسئلہ غلط ہے تو کیا اس کا گناہ ہو گا؟
اس اہم مسئلے کی قرآن و حدیث کی روشنی میں وضاحت کریں۔
جب تک وہ عمل سے محروم رہا جب تک اسے ثواب نہیں ملے گا ، لیکن ایک عمل کسی کے لئے ثابت نہیں ہوا تو اس کا یہ مطلب تو نہیں اب عمل کرنے کے لئے کچھ بچا ہی نہیں اس لئے جس شخص کی نظر میں کوئی عمل ثابت نہ تو ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھ نہ جائے بلکہ دوسرے اعمال انجام دے ، چنانچہ اگرایسا کرے گا تو دوسرے اعمال کا ثواب اسے ملے گا، اورجب کچھ بھی نہیں کرے گا تو ظاہرہے اسے ثواب بھی نہیں مل سکتا۔
ارشاد ہے:
{وَأَنْ لَيْسَ لِلْإِنْسَانِ إِلَّا مَا سَعَى } [النجم: 39]۔
اور یہ کہ ہر انسان کے لیے صرف وہی ہے جس کی کوشش خود اس نے کی ۔
اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:
وَمَنْ بَطَّأَ بِهِ عَمَلُهُ، لَمْ يُسْرِعْ بِهِ نَسَبُهُ»، [صحيح مسلم 4/ 2074 رقم 2699]۔
اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو عمل میں سست ہوگا تو اس کا نسب اسے آگے نہیں بڑھا سکتا۔
رہا دوسری صورت میں گناہ کا معاملہ تو ترک کی صورت میں کوئی گناہ نہ ملے گا کیونکہ ترک کرنے والے نے جان بوجھ کرایسا نہیں کیا بلکہ اس سے ایسا انجانے میں ہوا ہے۔

{ لَا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا لَهَا مَا كَسَبَتْ وَعَلَيْهَا مَا اكْتَسَبَتْ رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَا إِنْ نَسِينَا أَوْ أَخْطَأْنَا رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَيْنَا إِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهُ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِنَا رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِ وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا أَنْتَ مَوْلَانَا فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ } [البقرة: 286]۔
اللہ تعالیٰ کسی جان کو اس کی طاقت سے زیاده تکلیف نہیں دیتا، جو نیکی وه کرے وه اس کے لئے اور جو برائی وه کرے وه اس پر ہے، اے ہمارے رب! اگر ہم بھول گئے ہوں یا خطا کی ہو تو ہمیں نہ پکڑنا، اے ہمارے رب! ہم پر وه بوجھ نہ ڈال جو ہم سے پہلے لوگوں پر ڈاﻻ تھا، اے ہمارے رب! ہم پر وه بوجھ نہ ڈال جس کی ہمیں طاقت نہ ہو اور ہم سے درگزر فرما! اور ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم کر! تو ہی ہمارا مالک ہے، ہمیں کافروں کی قوم پر غلبہ عطا فرما۔
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «إِنَّ اللَّهَ وَضَعَ عَنْ أُمَّتِي الْخَطَأَ، وَالنِّسْيَانَ، وَمَا اسْتُكْرِهُوا عَلَيْهِ»[سنن ابن ماجه 1/ 659 رقم 2045 والحدیث صحیح]
صحابی رسول عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اللہ تعالی نے میری امت سے (انجانے میں ہونے والی ) غلطی ، بھول چوک اور زورزبردستی کے نتیجہ میں ہونے والے خلاف شرع کاموں کو معاف کردیاہے۔
 
Top