• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حرم شریف میں ایک کالے شخص نے حرم شریف کی گستاخی کی اللہ معاف کریں !!!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
حرم شریف میں ایک کالے شخص نے حرم شریف کی گستاخی کی اللہ معاف کریں !!!

دیوار حجر اسماعیل پر لگے فانوس توڑنے والا افریقی بدبخت گرفتار مکہ سعودی پولیس نے خانہ کعبہ میں دیوار حجر اسماعیل پر لگے فانوس توڑنے کے جرم میں ایک افریقی شخص کو گرفتار کر لیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص کا ذہنی توازن درست نہیں۔ مکہ مکرمہ کے پولیس ترجمان لیفٹیننٹ کرنل عاطی بن عطیہ القرشی نے ایک بیان میں بتایا کہ اتوار کے روز صبح 10 بجے خانہ کعبہ میں موجود ایک شخص نے دیوار حجر اسماعیل پر چڑھنے کی کوشش کی، اس موقع پر اسے اس عمل سے باز رکھنے کے لئے مکہ پولیس فوری طور پر حرکت میں آئی، تاہم اس دوران مخبوط الحواس شخص نے دیوار پر لگے فانوس توڑنے شروع کر دیئے۔ اس شخص کی جانب سے فانوس توڑے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہی ہے اور دنیا بھر کے مسلمانوں میں اس حرکت پر اشتعال پایا جاتا ہے۔ اس ویڈیو میں ایک افریقی شخص کو دیکھا جا سکتا ہے جس کا دھڑ ننگا ہے جبکہ اس نے انتہائی مختصر ٹراﺅرز (نیکر) پہن رکھا ہے۔ اس شخص کے ہاتھ میں ایک کرسی تھی اور وہ دیوار حجر اسماعیل کے قریب فانوس کے پاس چل رہا تھا جس پر عمرہ کی ادائیگی میں مصروف چند افراد نے موبائل پر ویڈیو بنانا شروع کر دی۔ کچھ ہی دیر بعد اس شخص نے کرسی کے ذریعے فانوس توڑنے کا عمل شروع کر دیا تاہم پولیس نے بروقت کارو ائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا ہے۔


 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
جاہل کا بچہ ہے کوئی
پکڑ کر مارو اس کو لاٹھیوں سے، تاکہ آئندہ کسی کو جراءت نہ ہو حرم میں اس طرح شر پھیلانے کی۔
شکل و صورت سے تو کوئی پاگل نہیں لگ رہا، خیر اس کی تحقیق کی جانی چاہئے۔ اللہ اس پیارے حرم کو شر پسندوں کے شر سے محفوظ فرمائے آمین
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
بے وقوف ۔
شرطے پتہ نہیں کہاں سورہے تھے ؟
 

محمد وقاص گل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 23، 2013
پیغامات
1,033
ری ایکشن اسکور
1,711
پوائنٹ
310

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
استغفراللہ!
مجھے تو علاماتِ قیامت میں سے ایک نشانی یاد آ گئی۔۔کمزور نحیف ٹانگوں والا حبشی!!یا رب ہمارے حال پر رحم فرما اور اس وقت سے قبل ہمیں اور ہماری اولاد کو زمین کی سطح سےاٹھا لے۔آمین


صحیح بخاری :حدیث نمبر : 1595
حدثنا عمرو بن علي، حدثنا يحيى بن سعيد، حدثنا عبيد الله بن الأخنس، حدثني ابن أبي مليكة، عن ابن عباس ـ رضى الله عنهما ـ عن النبي صلى الله عليه وسلم قال ‏"‏كأني به أسود أفحج، يقلعها حجرا حجرا‏"‏‏. ہم سے عمروبن علی فلاس نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے یحٰ بن سعید قطان نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عبیداللہ بن اخنس نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے ابن ابی ملیکہ نے بیان کیا، ان سے عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے اور ان سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا گویا میری نظروں کے سامنے وہ پتلی ٹانگوں والا سیاہ آدمی ہے جو خانہ کعبہ کے ایک ایک پتھر کو اکھاڑ پھینکے گا۔
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
مجھے نہیں لگتا یہ حدیث اس انسان پر صادق آئی ہے۔۔۔حدیث میں کعبہ کا ذکر ہے اور واقعہ میں فانوس کا۔۔۔
واللہ اعلم!
ھداھم اللہ تعالی
 

عبدالقیوم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 25، 2013
پیغامات
825
ری ایکشن اسکور
433
پوائنٹ
142
مجھے نہیں لگتا یہ حدیث اس انسان پر صادق آئی ہے۔۔۔حدیث میں کعبہ کا ذکر ہے اور واقعہ میں فانوس کا۔۔۔
واللہ اعلم!
ھداھم اللہ تعالی
یہ اجتہاد کیا ہے انہوں نے
 

محمد وقاص گل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 23، 2013
پیغامات
1,033
ری ایکشن اسکور
1,711
پوائنٹ
310
ویسے اس حوالے سے جہاں بھی خبر چل رہی ہے وہ یہی ہے کہ یہ پاگل تھا۔۔۔۔ اگر ایسا ہی ہے تو اس کے ساتھ کچھ نرمی برتنی چاہیے اور اگر اس کے مقاصد فساد یا کوئی اور چیز تھی تو محاسبہ ہونا چاہیے
 
Top