• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حرم مدنی کے سابق امام شیخ محمد ایوب چل بسے

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
انا للہ وانا الیہ راجعون
صبح صبح ایک خبر ملی استاذ محترم قاری محمد ایوب برماوی رحمہ اللہ انتقل الی رحمۃ ربہ
کل رات کو شیخ ایوب رحمہ اللہ کی آواز میں سورہ رحمن سن رہا تھا سینکڑوں مرتبہ سنی لیکن طبیعت سیر نہیں ہوتی معلوم نہ تھا کہ صبح صبح یہ خبر مل جائے گی
شیخ محترم سے تفسیر دو سمسٹر اور ذاتی طور پر قرآن مجید کے آخری دو اجزاء ان سے پڑھے
آخری پیریڈ میں ان سے درخواست کی کہ شیخ آج آخری حصہ ہے کچھ قرآن سننا چاہتے ہیں تو اس دن شفقت فرماتے ہوئے انہوں نے سورۃ الفاتحۃ پڑھنی شروع کی اور کلاس کے طلباء سانسیں روکے سن رہے تھے... سورۃ الفاتحۃ غالبا انہوں نے چار یا پانچ مرتبہ پڑھی جب ان کی تلاوت ختم ہوئی تو دیکھا کہ کھڑکی اور دروازے پر سننے والوں کا ہجوم تھا جس,میں ہمارے ایک استاد محترم شیخ عبدالرزاق العباد حفظہ اللہ بھی تھے
رحمہ اللہ.... اللھم ادخلہ فی الجنۃ الفردوس
شیخ رحمہ اللہ سے پہلا تعارف 1417 ھجری کے رمضان کی 21 ویں رات تھی اور قیام اللیل کے لیے ساتھیوں کے ہمراہ میں مسجد,نبوی میں موجود تھا ابتدائی چار رکعات شیخ علی عبدالرحمن الحذیفی حفظہ اللہ نے پڑھائی اور اس کے بعد لوگ نکلنے لگے میں بھی ساتھیوں کے ساتھ واپسی کی نیت سے باہر نکلا ابھی صحن مسجد نبوی تک ہی پہنچا تھا کہ ایک آواز سنائی دی... استووا... اور پھر جو کچھ دیکھا وہ بہت ہی حیران کن تھا آج بھی وہ منظر نگاہوں میں ہے لوگوں کی اکثریت واپس ہو رہی تھی اور مجھے میرے ساتھی کہنے لگے کہ فیض آؤ واپس چلتے ہیں اور واقعی وہ چار رکعت کا پتا ہی نہیں چلا کہ کب شروع ہوئی اور کب ختم ہوئی. اتنی خوبصورت آواز میں قرآن سننے کا اتفاق نہیں ہوا تھا.​
 
Last edited by a moderator:

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
آج دو صدمات سے گزرنا پڑا ایک استاد محترم جنہیں رحمہ اللہ کہتے ہوئے ۔۔۔ اور دوسرا آج ہی ایک موحد عالم دین کا پہلا تعارف اور وہ بھی اس حالت میں پہلا اور اآخری تعارف ۔ انا للہ و انا الیہ راجعون ۔ شیخ محترم میرے پسندیدہ قاری تھے
 
Top