• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حسن لغیرہ کے متعلق سوال

ریحان احمد

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2011
پیغامات
266
ری ایکشن اسکور
707
پوائنٹ
120
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

میرا سوال یہ ہے کہ کیا حافظ زبیر علی زئی صاحب نے صرف "ضعیف + ضعیف = حسن لغیرہ" پر کلام کیا ہے یا حسن لغیرہ کو مکمل طور پر رد کیا ہے۔

جزاک اللہ خیراً
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
اس سوال کا جواب خود حافظ زیبرعلی زئی ہی کے الفاظ میں ملاحظہ ہو:

حافظ موصوف فرماتے ہیں:
حسن لغیرہ کی دوقسمیں ہیں :
١: ایک ضعیف سند والی روایت بذات خود ضعیف ہے ، جبکہ دوسری روایت حسن لذاتہ ہے یہ سند اس حسن لذاتہ کے ساتھ مل کرحسن ہوگئی ۔
٢: ایک ضعیف سندولالی روایت بذات خودضعیف ہے اوراس مفہوم کی دوسری ضعیف و مردود روایات موجود ہیں ، بعض علماء اسے حسن لغیرہ سمجھتے ہیں ، حالانکہ یہ بھی ضعیف حدیث کی ایک قسم ہے۔
(الحدیث : نمبر٥ ص: ١٢)۔

یعنی حافظ زبیرعلی زئی کے نزدیک حس لغیرہ مطلقا مردود نہیں ہے بلکہ صرف "ضعیف + ضعیف = حسن لغیرہ" ہی ناقابل حجت ہے ۔

یہ توحافظ زبیرعلی زئی کے موقف سے متعلق بات ہوئی اس کے علاوہ اگر آپ حسن لغیرہ پر مکمل بحث پڑھنا چاہتے ہیں تو اس موضوع کے تحت پیش کی گئی کتاب کا مطالعہ فرمائیں۔
http://www.kitabosunnat.com/forum/علوم-و-اصول-حدیث-47/ضعیف-ضعیف-=-حسن-لغیرہ-کی-حجیت-پر-ایک-بہترین-کتاب۔-4130/

اس کتاب کی پانچویں جلد مطالعہ کریں ، اورپوری کتاب پڑھنے کاوقت نہ ہو اس جلد کے کتابی صفحات 2468 سے لیکر 2484 تک بامعان مطالعہ فرمائیں ۔

پی ڈی ایف صفحات 389 سے لیکر 405 تک ہیں‌۔
 
Top