• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حضرت ابراہیم علیہ السلام کا مذہب۔ تفسیر السراج۔ پارہ3

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
يٰٓاَھْلَ الْكِتٰبِ لِمَ تُحَاۗجُّوْنَ فِيْٓ اِبْرٰہِيْمَ وَمَآ اُنْزِلَتِ التَّوْرٰىۃُ وَالْاِنْجِيْلُ اِلَّا مِنْۢ بَعْدِہٖ۝۰ۭ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ۝۶۵ ھٰٓاَنْتُمْ ھٰٓؤُلَاۗءِ حَاجَجْتُمْ فِيْمَا لَكُمْ بِہٖ عِلْمٌ فَلِمَ تُحَاۗجُّوْنَ فِيْمَا لَيْسَ لَكُمْ بِہٖ عِلْمٌ۝۰ۭ وَاللہُ يَعْلَمُ وَاَنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ۝۶۶ مَا كَانَ اِبْرٰہِيْمُ يَہُوْدِيًّا وَّلَا نَصْرَانِيًّا وَّلٰكِنْ كَانَ حَنِيْفًا مُّسْلِمًا۝۰ۭ وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِيْنَ۝۶۷
اے اہل کتاب! تم ابراہیم کے بارے میں کیوں جھگڑتے ہو۔ توریت اورانجیل تو اس کے بعد نازل ہوئی ہیں۔ کیا تم نہیں سمجھتے۔(۶۵) سنتے ہو کہ جس بات کی تمھیں خبر تھی اس میں تو تم جھگڑچکے ۔ پھر جس بات کی تمھیں خبر ہی نہیں ہے اس میں کیوں جھگڑتے ہو؟ اور خدا جانتا ہے اور تم نہیں جانتے۔(۶۶) ابراہیم علیہ السلام نہ یہودی تھا نہ نصرانی، بلکہ حنیف (یعنی ایک طرف کا) فرمانبردار تھا اور مشرکوں میں سے نہ تھا۔۱؎(۶۷)
حضرت ابراہیم علیہ السلام کا مذہب
۱؎ مکہ کے مشرک ،مدینے کے یہودی اور جاہل عیسائی یہ سمجھتے تھے کہ حضرت ابراہیم اور حضرت موسیٰ علیہما السلام میں تقریباً ایک ہزار سال میں تقریباً ایک ہزار سال کا وقفہ ہے ۔ پھر کس طرح یہ ممکن ہے کہ انھیں یہودی یا عیسائی کہا جائے؟ مشرکین سے کہا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام پورے موحد تھے۔ ان کا دین شرک کی آلودگیوں سے قطعاً پاک تھا۔ ان کی ساری عمر شرک کے خلاف جہاد کرنے میں گزری۔ پھر یہ کیوں کر قرین قیاس ہے کہ انھیں لات وہبل کے پرستاروں میں شامل کیا جائے ۔

بات یہ ہے کہ انبیاء کا مسلک ٹھیٹ اسلام ہوتا ہے ۔ وہ بجز توحید اور عدل وانصاف کے اور کسی چیز کے روادار نہیں ہوتے۔ انھیں مابعد کے تعصبات میں گھیرنا سوء فہم ہے ۔ وہ یہودیت، عیسائیت اور اس نوع کے دوسرے تعصبات سے بالا ہوتے ہیں۔

وہ اسلام اور صرف اسلام پیش کرنے کے لیے تشریف لاتے ہیں۔ ان کے نزدیک خدا کے بتائے ہوئے طریق کے سوا کوئی دوسرا طریق قابل اطاعت نہیں ہوتا۔
حل لغات
{حَنِیْفٌ} عام روش سے الگ چلنے والا۔ لوگوں کے مزعومات کا ساتھ نہ دینے والا۔
 
Top