• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حضرت حسینؓ کی کربلا روانگی اور شہادت

فقہ جعفری

مبتدی
شمولیت
اگست 23، 2011
پیغامات
35
ری ایکشن اسکور
199
پوائنٹ
0
حضرت حسینؓ از خود کربلا گئے یا غدار شیعانِ کوفہ کے اصرار پر گئے؟ امر اوّل باطل ہے، اگر امر ثانی درپیش نہ آتا اور آپؓ نہ جاتے تو کیا آپ کے زندہ سلامت رہنے سے اسلام مردہ ہو جاتا؟ نیز تاریخ یہ بھی بتلاتی ہے کہ آپؓ میدانِ کربلا سے دمشق جانے اور یزید سے تصفیہ اور درست در دست دینے کو تیار تھے مگر کوفیوں نے ایسا نہ کرنے دیا۔ (شیعہ کتاب، الامامتہ والسیاستہ ص ۷ ج ۲ اور تلخیص شافی ص ۴۷۱)

ذرا یہ فرمائیے کہ اس احسن تجویز پر عمل ہو جاتا اور سبط پیغمبر ﷺ کی جان بچ جاتی تو کیا اسلام پھر مردہ ہو جاتا؟ اور کیا افسوس ناک المیہ ہے کہ خود شیعہ ہی بلا کر شہید کر کے ایک طرف تو ماتم کو دین بنا لیا تو دوسری طرف اپنا جرم اور سازش چھپانے کے لئے اسلام زندہ کر دکھایا کا نعرہ ایجاد کیا۔
 
Top