• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حضرت حسین کا ابن عمر کو غلام کہنا

شمولیت
اگست 02، 2018
پیغامات
69
ری ایکشن اسکور
11
پوائنٹ
22
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبراکۃ
محترم شیوخ
مجھے درذیل واقعہ کی تحقیق درکار ہے :

آپس میں کھیلتے کھیلتے حضرت حسین رضی اللہ عنہ نے حضرت عبداللہ بن عمر کو ’’میرے غلام‘‘ کہہ کر خطاب کیا‘ وہ بھی قریش مکہ‘ معزز ترین باپ اور امیرالمومنین حضرت عمر بن الخطاب کے صاحب زادے تھے‘ ان کو یہ بات حددرجہ ناگوار ہوئی‘ فوراً اپنے گھر آئے اور بہت ناگواری کے انداز میں اپنے والد ماجد حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ سے جو اس وقت خلیفہ اور امیرالمومنین تھے یہ بات بیان کی کی نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے غلام کہہ کر پکارا ہے حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرط عقیدت اور عظمت اور محبت رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں بے تاب ہوگئے اوراپنے لاڈلے بیٹے سے فرمایا میرے بیٹے جاؤ‘ کاغذ قلم لے کر جاؤ‘ میرے آقا کے نواسے سے لکھوا کر دستخط کروا لاؤ اگر حسین رضی اللہ عنہ تمہیں لکھ کر دے دیتے ہیں تو تمہاری اور ہماری سب کی نجات کا وسیلہ مل جائے گا اگر حسین رضی اللہ عنہ مجھے اپنا غلام کہتے تو میں ان کے پاؤں پڑجاتا اور ان سے لکھوا کر لے لیتا‘ تو ہمارے لیے آخرت میں پیش کرنے کیلئے ایک سند بن جاتی۔
 
Top