• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حضرت عبدالله بن زبیر رضی الله عنه کا خون پینا

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791
۱: هنید بن القاسم کو ابن حبان نے الثقات ج ۵ ص ۵۱۵.
۲: هیثمی نے هنید بن القاسم کو ایک جگه مجھول کها.
(مجمع الزوائد ج ۱ ص ۲۸.)
اور پهر بعد میں هیثمی خود هی هنید بن القاسم کو ثقه کها هے
(مجمع الزوائد ج ۸ ص ۲۷۰.)
علامہ ہیثمی ؒ نے مجمع الزوائد میں ۔۔ ھنید ۔۔ کو مجہول کہا، فرماتے ہیں : وفي إسناده هنيد بن القاسم، وهو مجهول
اور مکتبہ شاملہ میں موجود مجمع الزوائد کے ( ج8 ص 270 ) میں ھنید بن قاسم کو ثقہ نہیں کہا ،بلکہ ۔۔ جنید بن قاسم ۔۔ کو ثقہ لکھا ہے فرماتے ہیں :
(رواه الطبراني والبزار باختصار ورجال البزار رجال الصحيح غير جنيد بن القاسم وهو ثقة )
اب یہ جنید بن قاسم کون ہے یہ یا تو علامہ ھیثمی بتا سکتے ہیں ، یا آپ بتا سکتے ہیں ۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
هیثمی کے کلام میں تعارض هے تو اب تطبیق کیسے دیں.
تو میں کهتا هوں کے یهاں یه هوسکتا هے کے هیثمی کو پهلے اسکی توثیق نه ملی هو اور جب هیثمی کو هنید کی توثیق مل گی تو انهوں نے اسکو ثقه بتایا جس سے کسی قسم کا تعارض واقعه نهیں هو گا.
نبی کریم ﷺ سے منسوب بات کو ثابت کرنے کیلئے ۔۔ ہوسکتا ہے ۔۔ جیسے اندازوں اور ۔۔ میں کہتا ہوں ۔۔ جیسے ارشادات سے کام نہیں چلایا جاسکتا ۔
ـــــــــــــــــــــــــــ
۳: حافظ نے لا باس به لیکن مشهور بالعلم نهیں بتایا.
(التلخیص الحبیر ج ۱ ص ۳۰.)
یعنی آپ کا مطلب ہے میں نے حافظ صاحب کا کلام غلط نقل کیا ہے ؟
حافظ صاحب کا کلام التلخیص الحبیر سے سکین کرکے پیش ہے ، امید ہے تسلی ہوجائے گی :

شرب دم النبي 22.jpg

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۳
مگر یاد رهے کے راوی کے حسن الحدیث هونے یه یا لازم نهیں آتا کے طهارت فضلاۃ پاک هے اسکے متعلق تفصیل کیلئے دیکھے میرے محترم شیخ ارشاد الحق اثری صاحب کی کتاب تفسیر سورۃ یس ص ۳۹۶ تا ۴۲۶,
فضلات کی طہارت کے متعلق اگر شیخ اثری صاحب کی تحقیق آپ کو پسند و مقبول ہے تو اس حدیث پر شیخ کا موقف بھی قبول کیجئے ۔ وہ اس حدیث کو ضعیف اور ناکارہ اسناد والی ہی سمجھتے ہیں ۔
تفصیل کیلئے تفسیر سورہ یسین کا صفحہ 208 پڑھ لیجئے ۔
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791
تفصیل کیلئے دیکھے میرے محترم شیخ ارشاد الحق اثری صاحب کی کتاب تفسیر سورۃ یس ص ۳۹۶ تا ۴۲۶,
اس حدیث کے متعلق شیخ ارشادالحق اثری تفسیر سورہ یسین میں فرماتے ہیں :
Tafseer-Sorah-Yaaseen_3_0409.jpg
 
شمولیت
ستمبر 06، 2017
پیغامات
96
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
65
میرے پیار بڑے بهائی قبله اسحاق سلفی صاحب.!
آپ خواه مخواه بات کو طول دیے رهے هو ورنه ایسی کوئی اعتراض والی بات تو تهی هی نهیں یهاں.
بهرحال آپ نے هیثمی والی توثیق پر جو اعتراض کیا هے اس کا جواب عرض هے:
محترم بات یه هے کے آپ مسند بزار دیکھے کیا هے اس میں جنید بن القاسم هے یا هنید بن القاسم هے.
بزار نے اسکو هنید بن القاسم کے طرق سے نقل کیا هے نه کے جنید بن القاسم سے,
نمبر 2:
ارشاد الحق اثری صاحب نے بهی اسکو هنید بن القاسم کے متعلق هی بیان کیا هے جیسا کے آپکے پیش کرده سکین میں بهی موجود هے.
اب اگلی بات آپ نے جو کها کے نبی صلی الله علیه وسلم سے منسوب باتوں کو ثابت کرنے کیلئے هوسکتا هے وغیره, والی باتوں سے کام نهیں چلایا جاسکتا.
تو عرض هے کے محترم پهر آپ هی بتا دیں کے پهر کیسے ثابت کی جاسکتی هے.!
.
.
پهر آپ نے جو اعتراض کیا حافظ ابن حجر کے کلام پر,
یهاں یا تو آپ نے میری بیان کرده بات کو سمجھا نهیں یا آپ کو وهم هو گیا.!
مسئله یه هے کے میں نے حافظ کے کلام کام ترجمه کیا تها
کے حافظ هنید کے متعلق بتاتے هیں کے وه "لا باس به هے لیکن مشهور بالعلم نهیں"
جسکو آپ کپھ اور هی سمجھ گئے.
انا الله وانا الیه راجعون.
.
ایسی باتیں آپ جیسے اهل علم کو نهیں کرنی چاهے چلو میں تو ناکاره هوں هی ایسی غلطی هو جاتی هے مگر آپ سے.!
.
.
اب جو اعتراض آپ نے کیا هے کے ارشاد الحق اثری هنید والی سند کو ضعیف بتاتے هیں.
محترم.!
مجھ کو امید نهیں تهی کے آپ ایسی بات کرو گئے. میں اس پر زیاده بات تو نهیں کرنا چاهتا مگر صرف اتنا کهتا هوں کے فاتحه خلف الامام کی راویت کو البانی صاحب ضعیف بتاتے هیں اور ارشاد الحق اثری صاحب نے ماشاءالله اس کو ثابت کر کے احناف کے گهر کی بنیادوں کو هچکولے کهانے پر مجبور کر دیا. فتدبر!
اسطرح حافظ زبیر علی زئی کے نزدیک امام ترمذی کی کتاب العلل ثابت نهیں
مگر حال هی میں کفایت الله سنابلی صاحب نے وه کتاب ثابت کی.فتدبر.!
اور یه بهی یاد رهے کے کفایت الله صاحب حافظ زبیر علی صاحب کو ماهر فن رجال یا جرح وتعدیل مانتے هیں.فتدبر!
الله حق بات کو قبول کرنے کی توفیق دیے.
.
اگر هنید کی توثیق هیثمی سے نه بهی ثابت تو کوئی مسئله کی بات نهیں باقی حواله جات پیش کیئے هیں وه اسکو حسن الحدیث هونے کیلئے کافی وشافی هے.
اور اس هی طرح مجھ کو یاد آتا هے کے ایک حدیث هے:
قبر کے پاس سورت فاتحه پڑهنے کی جو کے ابن عمر رضی الله عنه سے مروی هے.
اسکی سند کو البانی صاحب نے ضعیف بتایا هے وجه ضعف عبدالرحمن بن العلاء بن اللجلاج کی جهالت هے.
اور ظهیر امن پوری صاحب کے هاں بهی یه تحقیق کی هے مگر آپ یهاں دیکھے کے یه راوی بهی حسن الحدیث هے.فتدبر!
اب آپ کیا حکم لگائے گئے.!
جو جواب دیں وه هی هماری طرف سے رکھے.
شکریه.
بند ناچیز محمد عثمان بن حاجی عبدالرشید
خصوصی دعا کی اپیل.
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791
میرے پیار بڑے بهائی قبله اسحاق سلفی صاحب.!
آپ خواه مخواه بات کو طول دیے رهے هو ورنه ایسی کوئی اعتراض والی بات تو تهی هی نهیں یهاں.
چلیں نہیں دیتے طول ۔۔۔ محترم بھائی آپ گہری تحقیق سے بات کرتے ہو ،اور ہم فقیر سادہ لوح سخن فہمی کی صلاحیت نہیں رکھتے !
ہاں اتنی گذارش ہے کہ بندہ ۔۔ کوئی قبلہ و کعبہ نہیں ،
ہے پرے سرحدِ ادراک سے، اپنا مسجود
قبلے کو، اہلِ نظر، قبلہ نُما کہتے ہیں
 
شمولیت
ستمبر 06، 2017
پیغامات
96
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
65
یه تو صرف آپکی مهربانی ومحبت هے جو آپ نے هم کو اس قابل سمجھ لیا.
ورنه هماری حیثیت آٹے میں نمک کے برابر بهی نهیں.
شکریه.
الله هم پر اپنی رحمت کریں.!
آپ سے ان شاءالله دوباره بهت جلد پهر بات هو گی کسی اور موضوع پر. ان شاءالله.
 
شمولیت
ستمبر 06، 2017
پیغامات
96
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
65
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ
یہاں پیش فرمائیں !
هنید بن القاسم کی مذکوره روایت کو زبیر علی زئی صاحب نے بهی حسن الحدیث بتایا هے یاد رهے هنید مجھول تها لیکن اسکی توثیق پیش کی گئ تب هی تو اسکی روایت حسن هوئی.
دیکھے:
(محدث شمارۃ ۱۹۰, استدرک, اپرایل ۱۹۹۲, رمضان ۱۴۱۲, جلد ۲۲ عدد ۳.)
 
Top