• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حضرت علی بن ابی طالب کی اولاد

بہرام

مشہور رکن
شمولیت
اگست 09، 2011
پیغامات
1,173
ری ایکشن اسکور
439
پوائنٹ
132
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
سوال
حضرت علی بن ابی طالب کی اولاد کے نام بتائیں؟
جواب

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

آپ کے بچوں کی تعداد 28 سے زیادہ تھی۔ حضرت سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا سے آپ کو تین فرزند ہوئے۔ حضرت محسن علیہ السّلام، امام حسن علیہ السّلام اور امام حسین علیہ السّلام، جبکہ ایک صاحبزادی حضرت زینب علیہ السّلام بھی حضرت سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیھا سے تھیں۔ باقی ازواج سے آپ کو جو اولاد ہوئی، ان میں حضرت حنیفہ، حضرت عباس بن علی علیہ السّلام شامل ہیں۔ علی ابن طالب علیہ السلام کی اولاد یہ ہیں :
سیدنا حسن علیہ السّلام ۔ سیدنا حسین علیہ السّلام ۔ زینب علیہا السّلام ۔ ام کلثوم علیہا السّلام ۔ عباس علیہ السّلام ۔ عمر ابن علی ۔ جعفر ابن علی ۔ عثمان ابن علی ۔ محمد الاکبر ( محمد بن حنفیہ) ۔ عبداللہ ۔ ابوبکر ۔ رقیہ ۔ رملہ ۔ نفیسہ ۔ خدیجہ ۔ ام ہانی ۔ جمانی ۔ امامہ ۔ مونا ۔ سلمیٰ
هذا ما عندي والله اعلم بالصواب
فتوی کمیٹی
محدث فتوی
http://www.urdufatwa.com/index.php?/Knowledgebase/Article/View/2262/0/
 
شمولیت
اگست 13، 2011
پیغامات
117
ری ایکشن اسکور
172
پوائنٹ
82

السلام علیکم
صرف حضرت علیؓ اور اولاد علیؓ کے ناموں کے ساتھ علیہ السلام کا اضافہ کیا اہلحدیث کا منہجی موقف ہے؟
 
کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
السلام علیکم
صرف حضرت علیؓ اور اولاد علیؓ کے ناموں کے ساتھ علیہ السلام کا اضافہ کیا اہلحدیث کا منہجی موقف ہے؟
وعلیکم السلام
بعض مسائل جو کہ شرعاً ممانعت وقباحت والے نہیں ہوتے، لیکن علمائے سلف بعض وجوہات کی وجہ سے ایسے مسائل سے احتیاط برتنے کا فیصلہ صادر کردیا کرتے ہیں۔
اس فتویٰ میں حضرت علی بن ابی طالب کی اولاد کے ناموں کے ساتھ علیہ السلام اور علیہا السلام کے الفاظ لکھ دیئے گئے تھے۔ دوبارہ غور وفکر کے بعد راجح مؤقف یہ سامنے آیا ہے، کہ’’ لأنه شعار لأهل البدع، وقد نهينا عن شعارهم. ‘‘ اب فتویٰ میں تبدیلی کردی گئی ہے۔ اور بہرام صاحب کا بھی شکریہ کہ انہوں نے اس مسئلہ کی طرف توجہ دلا کر بات کو نکھارنے کا موقع دیا۔
 
انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
علی ابن طالب کی اولاد یہ ہیں :
حضرت حسن رضی اللہ عنہ، حضرت حسین رضی اللہ عنہ، حضرت زینب رضی اللہ عنہا، حضرت ام کلثوم رضی اللہ عنہا، حضرت عباس رضی اللہ عنہ۔ عمر ابن علی ۔ جعفر ابن علی ۔ عثمان ابن علی ۔ محمد الاکبر ( محمد بن حنفیہ) ۔ عبداللہ ۔ ابوبکر ۔ رقیہ ۔ رملہ ۔ نفیسہ ۔ خدیجہ ۔ ام ہانی ۔ جمانی ۔ امامہ ۔ مونا ۔ سلمیٰ
هذا ما عندي والله اعلم بالصواب
فتوی کمیٹی
محدث فتوی
http://www.urdufatwa.com/index.php?/Knowledgebase/Article/View/2262/0/

بہرام صاحب!

یہ بتائیے گا کہ جب سیدنا علی﷜ خلفائے ثلاثہ﷢ کا اتنا احترام وتعظیم کرتے تھے کہ انہوں نے اپنے بچوں کے نام ان کے نام پر (ابو بکر، عمر، عثمان) رکھے تو آپ لوگ انہیں برا بھلا کیوں کہتے ہیں؟؟؟ اس سے واضح علم ہوتا ہے کہ اپنے آپ کو شیعانِ علی کہلانے والے در اصل سیدنا علی﷜ کی بھی نہیں مانتے، بلکہ ان کے درپردہ مقاصد کچھ اور ہیں؟؟
 
بہرام

مشہور رکن
شمولیت
اگست 09، 2011
پیغامات
1,173
ری ایکشن اسکور
439
پوائنٹ
132
وعلیکم السلام
بعض مسائل جو کہ شرعاً ممانعت وقباحت والے نہیں ہوتے، لیکن علمائے سلف بعض وجوہات کی وجہ سے ایسے مسائل سے احتیاط برتنے کا فیصلہ صادر کردیا کرتے ہیں۔
اس فتویٰ میں حضرت علی بن ابی طالب کی اولاد کے ناموں کے ساتھ علیہ السلام اور علیہا السلام کے الفاظ لکھ دیئے گئے تھے۔ دوبارہ غور وفکر کے بعد راجح مؤقف یہ سامنے آیا ہے، کہ’’ لأنه شعار لأهل البدع، وقد نهينا عن شعارهم. ‘‘ اب فتویٰ میں تبدیلی کردی گئی ہے۔ اور بہرام صاحب کا بھی شکریہ کہ انہوں نے اس مسئلہ کی طرف توجہ دلا کر بات کو نکھارنے کا موقع دیا۔
یہاں تو خیر آپ نے تحریف کردی مگر صحیح بخاری اور دیگر کتب حدیث میں کس طرح سے تحریف فرمائیں گے ؟؟؟؟
کیونکہ داؤد راز صاحب بھی متن صحیح بخاری میں تحریف نہ کرسکے مگر ترجمہ میں ڈنڈی مار گئے کچھ اس طرح
صحیح بخاری
کتاب البیوع
باب: سناروں کا بیان
حدیث نمبر : 2089​
حدثنا عبدان،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ أخبرنا عبد الله،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ أخبرنا يونس،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ عن ابن شهاب،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ قال أخبرني علي بن حسين،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ أن حسين بن علي ـ رضى الله عنهما ـ أخبره أن عليا ـ عليه السلام ـ قال كانت لي شارف من نصيبي من المغنم،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ وكان النبي صلى الله عليه وسلم أعطاني شارفا من الخمس،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ فلما أردت أن أبتني بفاطمة ـ عليها السلام ـ بنت رسول الله صلى الله عليه وسلم واعدت رجلا صواغا من بني قينقاع أن يرتحل معي فنأتي بإذخر أردت أن أبيعه من الصواغين،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ وأستعين به في وليمة عرسي‏.‏
ہم سے عبدان نے بیان کیا ، انہوں نے کہا کہ ہمیں عبداللہ بن مبارک نے خبر دی ، انہوں نے کہا کہ ہمیں یونس نے خبر دی ، انہوں نے کہا کہ ہم سے ابن شہاب نے ، انہوں نے کہا کہ ہمیں زین العابدین علی بن حسین رضی اللہ عنہ نے خبر دی ، انہیں حسین بن علی رضی اللہ عنہ نے خبر دی کہ علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ غنیمت کے مال میں سے میرے حصے میں ایک اونٹ آیا تھا اور ایک دوسرا اونٹ مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے "خمس" میں سے دیا تھا۔ پھر جب میرا ارادہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی فاطمہ رضی اللہ عنہا کی رخصتی کرا کے لانے کا ہوا تو میں نے بنی قینقاع کے ایک سنار سے طے کیا کہ وہ میرے ساتھ چلے اور ہم دونوں مل کر اذخر گھاس (جمع کر کے) لائیں کیونکہ میرا ارادہ تھا کہ اسے سناروں کے ہاتھ بیچ کر اپنی شادمی کے ولیمہ میں اس کی قیمت کو لگاؤں۔​
 
بہرام

مشہور رکن
شمولیت
اگست 09، 2011
پیغامات
1,173
ری ایکشن اسکور
439
پوائنٹ
132
بہرام صاحب!

یہ بتائیے گا کہ جب سیدنا علی﷜ خلفائے ثلاثہ﷢ کا اتنا احترام وتعظیم کرتے تھے کہ انہوں نے اپنے بچوں کے نام ان کے نام پر (ابو بکر، عمر، عثمان) رکھے تو آپ لوگ انہیں برا بھلا کیوں کہتے ہیں؟؟؟ اس سے واضح علم ہوتا ہے کہ اپنے آپ کو شیعانِ علی کہلانے والے در اصل سیدنا علی﷜ کی بھی نہیں مانتے، بلکہ ان کے درپردہ مقاصد کچھ اور ہیں؟؟
خیر یہ بات اس دھاگہ سے متعلق نہیں لیکن جو الزام لگایا گیا ہے اس لئے جواب تحریر کیا گیا ہے
خلفائے ثلاثہ کو میں نے کب برا بھلا کہا ہے نشاندہی فرمادیں تو میں رجوع کرلوں گا ان شاء اللہ
 
انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
خیر یہ بات اس دھاگہ سے متعلق نہیں لیکن جو الزام لگایا گیا ہے اس لئے جواب تحریر کیا گیا ہے
خلفائے ثلاثہ کو میں نے کب برا بھلا کہا ہے نشاندہی فرمادیں تو میں رجوع کرلوں گا ان شاء اللہ
یہ دھاگہ آپ نے ہی شروع کیا ہے، اس کا نام بھی آپ نے رکھا ہے۔ دھاگے کا عنوان ’حضرت علی بن ابی طالب کی اولاد‘ ہے۔ تو اولاد کے ناموں کی بحث موضوع سے عین متعلّق ہے۔ آپ کی پہلی پوسٹ میں ہی سیدنا علی﷜ کی اولاد کی تعداد اور ان کے نام موجود ہیں کیا آپ کو اس سے انکار ہے؟!!

جہاں تک خلفا ئے ثلاثہ کو برا بھلا کہنے کی بات ہے تو میں نے صرف آپ کو نہیں بلکہ ’آپ لوگ‘ یعنی شیعہ حضرات کو مخاطب کیا ہے جن میں آپ بھی شامل ہیں بلکہ فورم پر ان کے نفس ناطقہ ہیں۔

ویسے بھی صحابہ کرام کو برا بھلا کہنے سے مراد صرف الفاظ میں برا بھلا کہنا نہیں بلکہ ان پر الٹے سیدھے اعتراضات کرنا، انہیں نبی کریمﷺ کا دشمن اور مخالف ثابت کرنے کی ہر ممکن کوشش کرنا سب شامل ہے۔ آپ کا تقریباً ہر تھریڈ اور ہر پوسٹ اسی موضوع پر ہوتی ہے۔
 
انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
بہرام صاحب سے پہلے بھی کہا ہے کہ اپنی پوسٹوں میں سیدنا علی﷜ کیلئے مولا اور علیہ السلام کا استعمال اور دیگر صحابہ کرام﷢ کو عزت واحترام اور ترضّی کے بغیر ذکر نہ کیا کریں!

ورنہ ایسی پوسٹوں کو موڈریٹ کیا جاتا رہے گا۔
 
علی بہرام

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 18، 2013
پیغامات
1,216
ری ایکشن اسکور
162
پوائنٹ
105
ویسے تو ابوبکر اور عمر نام رکھنے سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ یہ نام عبداللہ بن قحافہ اور عمر بن خطاب کے کی وجہ سے رکھے گئے ہیں لیکن پھر بھی تھوڑی دیر کے لئے یہ تسلیم کرلیا جائے کہ یہ ایسا ہی ہے جیسا کہ بیان کیا جارہا ہے اب میرے دماغ میں ایک سوال آیا ہے جسے میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں
اہل بیت اطہار سے محبت رکھنے کی تاکید رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمائی ہے تو کیا کوئی اہل علم مجھے بتائے گا کہ بنی امیہ کے خاندان میں کتنے لڑکوں کا نام اہل بیت اطہار کی محبت میں علی ، حسن ، اور حسین رکھا گیا ؟؟؟ِ
 
Top