• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حضرت معاذ بن جبل کا قول تقلید کے حوالہ سے

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
ایک عالم کی لغزش سے بچنے کی لئیے حضرت معاذ رضی اللہ عنہ نے اس کی تقلید سے منع کیا
جب ایک عالم کے اقوال کی جانچ پڑتال ایک فقہاء کی جماعت کر چکی ہو تو فتنہ کا احتمال ختم ہوجاتا ہے۔
شاکر بھائی نے صحیح پوائنٹ آؤٹ کیا ہے۔ تلمیذ صاحب اپنی اس بات (کہ ایک عالم جس کے اقوال کی جانچ پڑتال ایک جماعت کر چکی ہے) کو اتنے ایمان اور یقین سے بیان کر رہے ہیں جیسے یہ کوئی آسمانی حکم ہو جو قرآن کریم یا حدیث مبارکہ میں موجود ہو؟؟!!

اگر بالفرض وقتی طور پر تلمیذ صاحب کو منطق کو مان لیا جائے تو ایک بڑا سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ انہی عالم (امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ) جن کے اقوال کی جانچ پڑتال ایک جماعت (قدیم احناف سمیت تمام اہل السنۃ والجماعۃ) کر چکی ہے، ان کے عقیدے کی آپ تقلید کیوں نہیں کرتے؟ وہاں یہ اُصول کیوں الٹ ہوجاتا ہے؟؟!! وہاں آپ ابو منصور ماتریدی کی تقلید کیوں کرتے ہیں؟؟!!
 
Top