• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حضور اکرمﷺ کے روضئہ اقدس کی زیارت کا درست طریقہ (بریلوی مسلک بریلوی علماء کی نظر میں)

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
حضور اکرمﷺ کے روضئہ اقدس کی زیارت کا درست طریقہ
مزار انوار کوسجدہ تو قطعی حرام ہے تو زائد جاہلوں کے فعل سے دھوکہ نہ کھائے بلکہ علماء باعمل کی پیروی کرے ۔ ( ص 52)
زیارت روضتۂ انور سید اطہر ﷺ کے وقت نہ دیوار کریم کو ہاتھ لگائے ، نہ چومے ، نہ اس سے چمٹے ، نہ طواف کرے ، نہ زمین چومے کہ یہ سب بدعت قبیحہ ہیں ۔ (52)
خبردار جالی شریف کو بوسہ دینے یا ہاتھ لگانے سے بچو، کیونکہ خلاف ادب ہے بلکہ چار ہاتھ فاصلہ زیادہ قریب نہ جاؤ۔( فتویٰ رضویہ ج4ص 722) (انوار البشارات فی مسائل حج و الزیارات ص 29 مطبوعہ مکتبہ رضویہ آرام باغ کراچی )
روضہ انور کا نہ طواف کرو ، نہ سجدہ ، نہ اتنا جھکو کہ رکوع کے برابر ہو رسول اللہﷺ کی تعظیم ان کی اطاعت ہے ۔ ( انوار البشارات ص 74) ( میلاد منانے کی بجائے سیرت اپنانے میں تعظیم نبی کریم ﷺ ہے ، ناقل )
بلاشبہ غیر کعبہ معظمہ کا ''طواف تعظیمی '' ناجائز ہے اور غیر خدا کو سجدہ ہماری شریعت میں حرام ہے ۔ ( احکام شریعت ج سوم )
 
Top