• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حقوق اللہ ادا نہ کرنے والا حقوق العباد بھی ادا نہیں کر سکتا۔ تفسیر السراج۔ پارہ:۵

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
وَاعْبُدُوا اللہَ وَلَا تُشْرِكُوْا بِہٖ شَئًْا وَّبِالْوَالِدَيْنِ اِحْسَانًا وَّبِذِي الْقُرْبٰى وَالْيَتٰمٰي وَالْمَسٰكِيْنِ وَالْجَارِ ذِي الْقُرْبٰى وَالْجَارِ الْجُنُبِ وَالصَّاحِبِ بِالْجَنْۢبِ وَابْنِ السَّبِيْلِ۝۰ۙ وَمَا مَلَكَتْ اَيْمَانُكُمْ۝۰ۭ اِنَّ اللہَ لَا يُحِبُّ مَنْ كَانَ مُخْتَالًا فَخُوْرَۨا۝۳۶ۙ الَّذِيْنَ يَبْخَلُوْنَ وَيَاْمُرُوْنَ النَّاسَ بِالْبُخْلِ وَيَكْتُمُوْنَ مَآ اٰتٰىھُمُ اللہُ مِنْ فَضْلِہٖ۝۰ۭ وَاَعْتَدْنَا لِلْكٰفِرِيْنَ عَذَابًا مُّہِيْنًا۝۳۷ۚ وَالَّذِيْنَ يُنْفِقُوْنَ اَمْوَالَھُمْ رِئَاۗءَ النَّاسِ وَلَا يُؤْمِنُوْنَ بِاللہِ وَلَا بِالْيَوْمِ الْاٰخِرِ۝۰ۭ وَمَنْ يَّكُنِ الشَّيْطٰنُ لَہٗ قَرِيْنًا فَسَاۗءَ قَرِيْنًا۝۳۸ وَمَاذَا عَلَيْہِمْ لَوْ اٰمَنُوْا بِاللہِ وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِ وَاَنْفَقُوْا مِمَّا رَزَقَھُمُ اللہُ۝۰ۭ وَكَانَ اللہُ بِہِمْ عَلِيْمًا۝۳۹ اِنَّ اللہَ لَا يَظْلِمُ مِثْقَالَ ذَرَّۃٍ۝۰ۚ وَاِنْ تَكُ حَسَنَۃً يُّضٰعِفْھَا وَيُؤْتِ مِنْ لَّدُنْہُ اَجْرًا عَظِيْمًا۝۴۰
اور اللہ کی عبادت کرو اور کسی کو اس کا شریک نہ ٹھہراؤ اور والدین اور قرابتیوں اوریتیموں اورمحتاجوں سے اور قریبی ہمسایہ اور اجنبی ہمسایہ اور پاس بیٹھنے والے اور مسافر اور لونڈی غلام سے نیکی کرو۔ خدا کسی اترانے والے اور بڑائی مارنے والے کو دوست نہیں رکھتا۔۱؎ (۳۶)وہ جو بخل کرتے اور لوگوں کو بخل سکھلاتے ہیں اورجو کچھ اللہ نے انھیں اپنے فضل سے دیا ہے اسے چھپاتے ہیں اور ہم نے کافروں کے لیے رسوائی کا عذاب تیار کررکھا ہے۔(۳۷) اورجو اپنے مال لوگوں کے دکھاوے کے لیے خرچ کرتے ہیں اوروہ اللہ اورآخری دن پر ایمان نہیں رکھتے اور جس کا ساتھی شیطان ہوا، اس کا بہت برا ساتھی ہوگیا۔(۳۸) اوراگر وہ اللہ پر اور پچھلے دن پر ایمان لاتے اور جو ہم نے دیا ہے خرچ کرتے تو ان کا کیا نقصان ہوجاتا اور اللہ ان کو جانتا ہے ۔۲؎(۳۹) بے شک اللہ ایک ذرہ کے برابر بھی ظلم نہیں کرتا اوراگرنیکی ہوتو اس کو دوچند کردیتا ہے اوراپنی طرف سے بڑا ثواب دیتا ہے۔۳؎(۴۰)
حقوق اللہ ادا نہ کرنے والا حقوق العباد بھی ادا نہیں کر سکتا

۱؎ ان آیات میں خدا سے لے کر غلام تک کے ساتھ صحیح تعلق رکھنے کی تلقین ہے کہ جہاں اللہ کی عبادت کرو، وہاں اس کا مظاہرہ تمہارے اعمال سے بھی ہو۔

۲؎ ان آیات میں بتایا ہے کہ انفاق فی سبیل اللہ کے معنی یہ ہیں کہ اس میں کسی ریاکاری کو دخل نہ ہو اور نہ کوئی شیطانی جذبہ اس میں کارفرماہو۔

خالصتاً اللہ کے لیے، اللہ کے بتائے ہوئے طریق کے مطابق خرچ کیا جائے ۔اگرخدا پر یقین نہ ہو اورآخرت سے دل لرزاں نہ ہو تو یاد رکھیے کوئی عمل قابل قبول نہیں۔

۳؎ خدا ئے تعالیٰ اس درجہ رؤف ورحیم ہے کہ باوجود حق واختیار کے وہ کسی کی حق تلفی نہ کرے گا اورنیکیوں کو بڑھاتا رہے گا اوراپنی طرف سے اجر عظیم عنایت فرمائے گا۔ یعنی وہ ہمہ احسان وجمال ہے ، ہمارے گناہوں کو بنظر ترحم دیکھے گا اورہماری حسنات کو بہ نگاہِ فضل وامتنان۔بات یہ ہے کہ اس کی شان کریمی بہرحال آمادہ بخشش ہے۔ وہ نہیں چاہتا کہ اس کا ایک بھی بندہ جہنم میں جائے ۔ یہ نیکیوں کو بڑھانا اورگناہ کی تکفیر تو بہانے ہیں اور وسائل وذرائع اپنی آغوش رحمت میں لینے کے اور ظاہر ہے جب تک وہ زائداز استحقاق فضل وعنایات سے کام نہ لے، عاصی وگناہگار انسان کے لیے نجات کی کیا امید ہوسکتی ہے۔ اس کی نعمتیں اس قدر وسیع وبے حد ہیں کہ ساری زندگی کی عبادتیں اورریاضتیں ''شکریہ'' کے مرتبے سے آگے نہیں بڑھتیں۔ پھر یہ اس کا کتنا بڑااحسان ہے کہ وہ ہماری حقیر ''خدمات'' کو درخورِ اعتنا جانتا ہے اورہمیں بخشش عام کا مستحق قرار دیتا ہے
حل لغات

{وَمَامَلَکَتْ اَیْمَانُکُمْ} جو تمہارے قبضۂ ملک میں ہوں{مُخْتَالٌ} متکبر۔ {فَخُوْرٌ} شیخی بگھارنے والا۔
 
Top