• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حقیقی خوشی اور حقیقی غم

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
حقیقی خوشی اور حقیقی غم
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالٰی عہنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا!قیامت کے روز ایسے شخص کو لایاجائے گا۔کہ جس کا جہنم میں جانا طے ہو چکا ہوگا۔دنیا میں اس نے بڑی عیش و عشرت کی ہوگی۔اسے دوزخ میں ایک غوطہ دیا جائے گا اوراس سے پوچھا جائے گا۔اے ابن آدم کیا دنیا میں تو نے کوئی عیش و عشرت دیکھی۔کبھی تمہارا نازونعم سے واسطہ پڑا؟ وہ کہے گا ،،اے میرے رب تیری قسم کبھی نہیں۔پھر ایک ایسے آدمی کو لایا جائے گا ۔جو جنتی ہوگا۔لیکن دنیا میں بڑی تکلیف کی زندگی بسر کی ہوگی۔اسے جنت میں ایک غوطہ دیا جائے گا اور اس سے پوچھا جائے گا۔اے ابن آدم دنیا میں بھی تو نے کوئی تکلیف دیکھی۔؟یا رنج و غم سے تمہارا کبھی واسطہ پڑا؟وہ کہے گا اے میرے رب تیری قسم کبھی نہیں۔مجھے نہ تو کبھی رنج و غٍم سے واسطہ پڑا اور نہ ہی کبھی کوئی تکلیف دیکھی۔
(حدیث نمبر٢٨٠٧باب فی الکفارکتاب صفات المنافقین صحیح مسلم)
 
Top