• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حقیقی مفلسی

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
حقیقی مفلسی

بشکریہ : رافعہ شیخ
صراط الہدی فورم
ایک دن ایک امیر باپ اپنی بیٹی کو ایک گاؤں لے کر گیا کہ اسے دکھا سکے کہ غریب لوگ کیسے ہوتے ہیں- انہوں نے ایک غریب خاندان کے ساتھ ان کے گھر اور کھیتوں میں وقت گزارا-​
واپسی پر باپ نے بیٹی سے پوچھا کہ تم نے دیکھا کہ غریب لوگ کیسے گزر بسر کرتے ہیں؟ تم سے اس سے کیا سبق سیکھا؟
بیٹی نے جواب دیا: "ہمارے گھر میں تالاب ہے، ان کے پاس دریا ہے- ہمارے گھر میں رات کو برقی قمقمے جگمگاتے ہیں، ان کے پاس ستارے ہیں- ہم خوراک خریدتے ہیں، وہ خود اگاتے ہیں- ہماری حفاظت کے لیے گھر کی لمبی لمبی دیواریں ہیں، ان کی حفاظت کے لیے ان کے دوست ہیں- ہمارے پاس انسائیکلوپیڈیا ہے، اس کے پاس قرآن ہے- ڈیڈی آپ کا بہت شکریہ یہ دکھانے کے لیے کہ ہم کتنے غریب ہیں-"
نتیجہ: صرف دولت ہی انسان کو امیر نہیں بناتی، بلکہ سادگی اور الله پر یقین انسان کو امیر بناتا ہے۔
 
Top