• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حق خلع۔ تفسیر السراج۔۔ پارہ:2

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
اَلطَّلَاقُ مَرَّتٰنِ۝۰۠ فَاِمْسَاكٌۢ بِمَعْرُوْفٍ اَوْ تَسْرِيْحٌۢ بِاِحْسَانٍ۝۰ۭ وَلَا يَحِلُّ لَكُمْ اَنْ تَاْخُذُوْا مِمَّآ اٰتَيْتُمُوْھُنَّ شَئًْا اِلَّآ اَنْ يَّخَافَآ اَلَّا يُقِيْمَا حُدُوْدَ اللہِ۝۰ۭ فَاِنْ خِفْتُمْ اَلَّا يُقِيْمَا حُدُوْدَ اللہِ۝۰ۙ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْھِمَا فِيْمَا افْتَدَتْ بِہٖ۝۰ۭ تِلْكَ حُدُوْدُ اللہِ فَلَا تَعْتَدُوْھَا۝۰ۚ وَمَنْ يَّتَعَدَّ حُدُوْدَ اللہِ فَاُولٰۗىِٕكَ ھُمُ الظّٰلِمُوْنَ۝۲۲۹
طلاق دوبار ہے ۔پھرخوبی کے ساتھ روک لینا ہے یا نیکی سے رخصت کرنا اورتمھیں حلال نہیں کہ اپنے دیے ہوئے میں سے کچھ ان سے واپس لو مگر جب وہ دونوں ڈریں کہ خدا کے قاعدے قائم نہ رکھ سکیں گے پس اگر تم ڈرو کہ وہ دونوں خدا کے قاعدے قائم نہ رکھ سکیں گے تو ان دونوں پر کچھ گناہ نہیں کہ عورت بدلہ دے کر چھوٹ جائے ۔ یہ خدا کے مقرر کیے ہوئے قواعد ہیں۔ سو تم ان سے باہر نہ ہو اور جو کوئی خدا کے مقرر کیے ہوئے قاعدوں۱؎ سے باہر ہوا۔ سووہی لوگ ظالم ہیں۔(۲۲۹)
۱؎ ان آیات میں طلاق کی تحدید فرمادی۔ زمانۂ جاہلیت میں لو گ بار بار طلاق دیتے اور رجوع کرلیتے جس کی وجہ سے عورتیں بیچاری مردوں کے مظالم کی تختۂ مشق بنی رہتیں ۔

اسلام نے عورتوں پر یہ احسان کیا کہ طلاق کی تحدید کردی۔ تسریح باحسان کے معنی یہ ہیں کہ حسن معاشرت اور اخلاق عالیہ بہرحال قائم رہیں۔ عورت کو طلاق دینے کے معنی صرف یہ ہونا چاہییں کہ وہ باعزت طورپر رشتۂ مناکحت کو توڑدے اور بس۔ عورت کو بدنام کرنا یا اس کی توہین کرنا درست نہیں بلکہ اگر ایسے مواقع پر عورت کو کچھ دے دے بطور الوداعی تحفے اور یادگار کے طورپرتو یہ زیادہ موزوں ہے۔ وہ عورت جو مدتوں تمہاری رفیق حیات رہی ہے ، کیا اس وقت تمہارے حسن اخلاق کی مستحق نہیں۔
احسان کی ایک صورت یہ ہے کہ جو کچھ اسے دیا گیا ہے طلاق کے وقت واپس نہ لیاجائے۔
حق خلع
البتہ اس میں کوئی مضائقہ نہیں کہ اگر عورت کی طرف سے مطالبہ تخلی ہوتو وہ دے دلاکر مرد کو راضی کرلے اور طلاق حاصل کرلے۔ اس کا نام اسلامی اصطلاح میں خلع ہے ۔ یہ عورت کا حق ہے جو اسلام نے بخشا ہے مگر افسوس کہ آج عورتیں اس حق سے محروم ہیں۔
حل لغات
{تَسْرِیْحٌ} چھوڑدینا{اِفْتَدَتْ} فدیہ یا معاوضہ دیا۔
 
Top