• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حلب میں مسلمانوں نے کافروں کو شکست دیدی: ایرانی خطیب

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
حلب میں مسلمانوں نے کافروں کو شکست دیدی: ایرانی خطیب

ہفتہ 18 ربیع الاول 1438هـ - 17 دسمبر 2016م

العربیہ ڈاٹ نیٹ – عهد فاضل

ایرانی دارلحکومت تہران میں امام جمعہ کے فرائض سرانجام دینے والے آیت اللہ محمد امامی کاشانی نے شامی شہر حلب میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات کو "حلب کی جیت" قرار دیتے ہوئے انہیں "مسلمانوں کی کافروں پر جیت" قرار دیا ہے۔ اس امر کا انکشاف ایران کے متعدد ذرائع ابلاغ میں شائع اور نشر ہونے والی اطلاعات میں کیا گیا ہے۔

عربی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ایران کے سیٹلائیٹ نیوز چینل "العالم" نے حلب سے متعلق آیت اللہ کاشانی کے بیان پر "حلب میں مسلمانوں کو کفار کے مقابلے میں جیت ملی" سرخی جمائی۔ محمد امامی کاشانی نے حلب کی پیش رفت کو 'سقوط' کا نام دینے سے احتراز کیا اور کہا کہ "دراصل شہر کو آزاد کرایا گیا ہے اور وہاں مسلمانوں کو کفار پر کامیابی ملی ہے۔"

واضح رہے کہ کفار سے کاشانی کی شامی اپوزیشن تھی جس نے حلب میں بشار الاسد کی حکومت کے خلاف بغاوت کی۔ روس اور دیگر ملیشیاؤں کے حملوں، بمباری کے محاصرے میں بشار الاسد کے سیاسی مخالفین کو بھوکے پیاسے جبری طور پر شہر بدر کیا جا رہا ہے اور اس دوران بھی ان پر ظلم کے پہاڑ توڑتے جا رہے ہیں۔

ہفتے کے روز 'الحوزہ نیوز ایجنسی' نے تہران کے امام جمعہ کا ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے "حلب میں جیت کو چیلنج کا ثابت قدمی کے ساتھ مقابلہ قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حلب کا اسد نواز فرقہ پرست ملیشیاؤں کے ہاتھ لگنا درست تعبیر نہیں بلکہ وہاں تو مسلمانوں نے کفار کے خلاف کامیابی حاصل کی۔

جمعہ ہی کے روز ایران کے متعدد ذرائع نے ابلاغ نے پاسداران انقلاب کے سرخیل قاسم سلیمانی کی ایک تصویر شرطیہ نیا پرنٹ قرار دیتے ہوئے شائع کی جس میں وہ حلب کے تاریخی قلعہ کے قریب گشت کرتا دیکھا جا سکتا ہے۔ اس قلعہ کا عراق، ایران اور لبنان سے تعلق رکھنے والی فرقہ پرست ملیشیاؤں نے ایرانی پاسداران انقلاب کے فوجیوں کی معیت میں محاصرہ کر رکھا تھا۔

ان تصاویر میں سلیمانی، حلب شہر میں بشار الاسد کی فوج کے نامعلوم افسر کے ہمراہ ہیں۔ تصاویر سے یہ ظاہر نہیں ہوتا کہ انہیں کیمرہ کی آنکھ نے محفوظ کیا، تاہم سلیمانی کا ان میں حلب قلعہ کے گرد ہونا ظاہر کرتا ہے کہ یہ تازہ ترین ہیں کیونکہ اس قلعہ پر چند دن پہلے ہی بشار الاسد کی حامی ملیشیا نے قبضہ کیا تھا۔

https://urdu.alarabiya.net/ur/international/2016/12/17/حلب-میں-مسلمانوں-نے-کافروں-کو-شکست-دیدی-ایرانی-خطیب.html
 
Top