• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حمد باری تعالیٰ(بریلوی مسلک بریلوی علماء کی نظر میں)

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
حمد باری تعالیٰ

از : احقر العباد نصیر الدین گولڑہ شریف
کس سے مانگیں ، کہاں جائیں ، کس سے کہیں
اور دنیا میں حاجت روا کون ہے
سب کا داتا تو ، سب کو دیتا ہے تو
تیرےبندوں کا تیرے سوا کون ہے ؟
کون مقبول ہے ، کو ن مردود ہے
بے خبر ! کہا تجھ کو ، کیا کون ہے ؟
جب تلیں گے عمل ، سب کے میزان پر
تب کھلے گا کہ کھوٹا کھرا کون ہے ؟
اولیاء تیرے محتاج اے رب کل
تیرے بندے ہیں سب انبیاء ورسل
ان کی عزت کا باعث ہے نسبت تیری
ان کی پہچان تیرے سوا کون ہے ؟
میرا مالک میری سن رہا ہے فغاں
جانتا ہے وہ خاموشیوں کی زباں
اب میری راہ میں کوئی حائل نہ ہو
نامہ بر کیا بلا ہے ، صبا کون ہے ؟
ہے خبر بھی وہی، مبتدا بھی وہی
ناخدا بھی وہی ، ہے خدا بھی وہی
جو ہے سارے جہانوں میں جلوہ نما
اس احد کے سوا دوسرا کون ہے انبیاء ، اولیاء اہل بیت ، نبی
تابعین و صحابہ پہ جب آ بنی
گر کے سجدے میں سب نے یہی عرض کی
تو نہیں تو مشکل کشا کون ہے ؟
اہل فکر و نظر جانتے ہیں تجھے
کچھ نہ ہوئے پہ مانتے ہیں تجھے
اے نصیر ! اس کوتو فصل باری سمجھ
ورنہ تیری طرف دیکھتا کون ہے ؟
(کیا حمد توحید باری تعالیٰ سے بھر پور یہ حمد پڑھ کر اصل وارث بریلوی مسلک کے علماء حق کے مواحد ہونے پر کوئی شک باقی ہے ؟ ناقل)
مولانا اشرف آصف جلالی صاحب کامزاروں اور عرس پر شرک ،بدعات و خرافات سے اظہار بے زاری ایسا کرنے والوں کے خلاف اعلان جہاد اور 8 جید مفتیان کرام کی تائید۔​
 
Top