• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حمد باری تعالیٰ

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
حمد باری تعالیٰ


بہانہ ڈھونڈتا ہوں بابِ رحمت تک رسائی کا
سہارا لے رہا ہوں میں تری مدحت سرائی کا​

تیرے الطاف بے پایاں کا ادنیٰ سا کرشمہ ہے
ترے منکر بھی دم بھرتے ہیں تیری آشنائی کا​

کوئی مشکل سے مشکل بھی نہیں میرے لئے مشکل
کرم تیرا ہے جب موجب تری مشکل کشائی کا​

سلاطین جہاں بھی سر بسجدہ ہیں تیرے در پر
کسے تیری حضوری میں جنون ہے خودنمائی کا​

تیرے روشن حقائق سے جسے انکار ہو یارب
وہ کاذب ابن کاذب خود ہی جھوٹا ہے خدائی کا​

نہیں اعمال دامن میں تری رحمت پہ تکیہ
میں خاطی ہوں مجھے دعویٰ نہیں ہے پارسائی کا​

سراپا عجز ہے راؔسخ مگر نازاں ہے وہ اس پر
کہ بخشا ہے اسے تو نے ہنر نغمہ سرائی کا​
راؔسخ عرفانی
 
Top