• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حکمران امریکہ اور یورپ سے امیدیں وابستہ رکھنے کی بجائے اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کی کوشش کریں۔

شمولیت
ستمبر 03، 2012
پیغامات
214
ری ایکشن اسکور
815
پوائنٹ
75
امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ نو منتخب حکمران سابقہ حکمرانوں کی طرف سے کی جانے والی غلطیاں نہ دہرائیں۔ کشکول توڑ ڈالیں' امریکہ اور یورپ سے امیدیں وابستہ رکھنے کی بجائے اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کی کوشش کریں۔ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کئے گئے ملک میں اللہ کی شریعت نافذ کرنے کا اعلان کریں ۔ پوری پاکستانی قوم آپ کے ساتھ اور ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہو گی۔ انڈیا سے سستی بجلی خرید کر پاکستان کی تباہی کے منصوبے بھی بھگتنا پڑیں گے۔غیور پاکستانی قوم کو حکمرانوں کا اللہ کے دشمنوں کے سامنے ہاتھ پھیلانا کسی صورت گوارا نہیں ہے۔برما (میانمار) میں نہتے مسلمانوں کے قتل عام پر مسلم حکمرانوں کی خاموشی افسوسناک ہے۔ وہ گذشتہ روز جامع مسجد القادسیہ میں نماز جمعہ کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر ہزاروں مردوخواتین نے ان کی امامت میںنماز جمعہ اد ا کی۔ حافظ محمد سعید نے قرآن پاک کی متعدد آیات کے حوالے دیتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ جب کسی کو دنیا میں اقتدار عطا کرتے ہیں توقرآن و سنت کی روشنی میں ان کا فرض ہے کہ وہ مسلم ملک یا خطہ میںنمازا ور زکوٰة کا نظام قائم کریں، سود ختم کریں اور دیگر اسلامی احکامات نافذ کریں۔ اقتدار کا ملنا اللہ تعالیٰ کی طرف سے بہت بڑی آزمائش اور امتحان ہے۔ جب حکمرانوں کا ایمان اور عقیدہ یہ ہو گا کہ یہ سب کچھ انہیں اللہ تعالیٰ نے عطا کیا ہے اور آخرت کے دن ہمیں اس کا حساب دینا پڑے گا تو پھر ان کی ترجیحات میں اولین حیثیت اللہ تعالیٰ کے احکامات کو پورا کرنا ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ بجلی کا بحران، کرپشن کے خاتمہ اورانصا ف کے حصول جیسے مسائل کو حل کرنا انتہائی ضروری ہے۔ عوام کے جان و مال اور حقوق کا تحفظ حکمرانوں پر فرض ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ نے ایک مسلم حکمران پر اپنی طرف سے جو ذمہ داریاں عائد کی ہیں انہیں بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا انتہائی ضروری ہے۔مسلم حکمرانوں پر فرض ہے کہ وہ عوام الناس سے اللہ کے احکامات پر عمل درآمد کروائیں۔ایسا کرنے سے آسمانوں سے رحمتیں و برکتیں نازل ہوں گی اور تخریب کاری، دہشت گردی، چوری، ڈاکے اور قتل و غارت گری جیسے سبھی مسئلے بھی حل ہو جائیں گے۔ حافظ محمد سعید نے کہاکہ پاکستان کو اللہ نے وسائل کی دولت سے مالا مال کر رکھا ہے۔ ہمارے پاس کسی چیز کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ اسلام دشمن قوتوں کی غلامی میں مبتلا چند سرمایہ داروں نے ملک کی معیشت کو تباہی کے راستے پر ڈال رکھا ہے۔ سودی قرضو ں پر بجٹ بنائے جاتے ہیں اور پھر سود کی ادائیگی کیلئے مزید قرضے لئے جاتے ہیں جس سے ملک مسائل کی دلدل میں دھنستا جارہا ہے۔ نومنتخب حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ سود کے مکمل خاتمہ کا اعلان کریں۔سابقہ حکمرانوں کی غلطیوں کا ازالہ کریں اور قرآن وسنت کے احکامات کی روشنی میں پالیسیاں ترتیب دی جائیں۔ پاکستان کے تاجروں اور صنعتکاروں سمیت پوری قوم ان کے ساتھ ہو گی۔ انہوںنے کہاکہ لاکھوں مسلمانوں کے قاتل بھارت سے دوستی اور بجلی خریدنے کی باتیں کی جارہی ہیں۔ قوم سوال کرتی ہے کہ کیا بھارت سے دوستانہ تعلقات استوار کرنے کی خواہش رکھنے والے بھارت کے دہشت گردانہ کردار سے آگاہ نہیں ہیں؟کیا یہ سچ نہیں ہے کہ اس نے پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا؟آپ اگر بھارت سے بجلی خریدیں گے تو پھر انڈیا کو پاکستان سے دوستی اور تجارت کی آڑ میں یہاں تخریب کاری اور دہشت گردی کے اور زیادہ مواقع ملیں گے۔غیور پاکستانی قوم ہر قسم کی قربانی دے سکتی ہے لیکن ازلی دشمن بھارت سے دوستی و تجارت اور اپنے ہی دریاوں سے پیداکردہ بجلی خریدنے کے فیصلے کسی صورت قبول کرنے کو تیار نہیں ہے۔
 
Top