• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حیرت ہے آپ نے کبھی ٹڈی کا گوشت نہیں کھایا۔

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
حیرت ہے آپ نے کبھی ٹڈی کا گوشت نہیں کھایا۔
حالانکہ طب نبویﷺ میں اسکا ذکر خاص طور پر کیا گیا ہے۔
ایک ایسے کیڑے کے متعلق حیران کن معلومات جو پرندہ کہلاتا ہے
13 جولائی 2017


لاہور (حکیم محمد عثمان) کیا آپ نے کبھی ٹڈی کا گوشت کھایا ہے؟

ممکن یہ نام بھی آپ پہلی مرتبہ ہی سن بھی رہے ہوں، ٹڈی ہے کیا؟
شاید ہی کوئی جانتا ہوں کہ ٹڈی کس کو کہتے ہیں۔ کیا یہ اتنی غیر معروف ہے۔ لیکن یہ غیر معروف ہوتی تو اسکا احادیث میں اتنا ذکر نہ ہوتا۔ گویا ٹڈی ایسی چیز ہے جو کھائی جا سکتی ہے اور آج بھی موجود ہے۔ ہم اسے دیکھتے ضرور ہیں لیکن نہیں معلوم کہ اسکا نام کیا ہے اور اسکی افادیت کیا ہے؟

پہلی بات تو یہ ہے کہ ٹڈی کو عربی میں الجَرَاد کہتے ہیں۔ اسکو کیڑا نہیں پرندہ سمجھا جاتا ہے۔ ٹڈی دو قسم کی ہوتی ہے۔ ایک کو بری اور دوسری کو بحری۔ یہ سائز میں بھی چھوٹی بڑی ہوتی ہیں۔ رنگت میں بھی فرق ہے۔ بعض زرد رنگ کی اور بعض سفید رنگ کی ہوتی ہیں۔

علامہ دمیریؒ فرماتے ہیں ٹڈی میں مختلف جانوروں کی دس چیزیں پائی جاتی ہیں

  • گھوڑے کا چہرا،
  • ہاتھی کی آنکھ،
  • بیل کی گردن،
  • بارہ سنگا کا سینگ،
  • شیر کا سینہ،
  • بچھو کا پیٹ،
  • گدھ کے پر،
  • اونٹ کی ران،
  • شتر مرغ کی ٹانگ اور
  • سانپ کی دم ہوتی ہے۔

امام دمیری ؒ کے مطابق ٹڈی کا لعاب نباتات کے لئے زہر قاتل ہے۔ اگر کسی نباتات پر پڑ جائے تو اسے ہلاک کر کے چھوڑتار ہے یہی وجہ ہے کہ جس کھیت میں پہنچ جاتی ہے اس کو برباد کرتی ہے۔

تاہم طبرانی و بہیقی کا کہنا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی ہلاکت کی دعا مانگی ہے اور یہ بھی ارشاد فرمایا ”تم ٹڈیوں کو ہلاک مت کیا کرو کیونکہ یہ تو حق تعالی کا لشکر (فوج) ہے

صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں حضرت عبداللہ بن ابی اوفی سے روایت ہے‘۔
ہم نے رسول اللہﷺ کے ساتھ سات غزوات میں شرکت کی‘ اور ٹڈی کھائی

مسند میں عبداللہ بن ابی اوفی ہی سے روایت ہے۔
ہمارے لئے دو مردار اور دو خون حلال کئے گئے‘ٹڈی‘ مچھلی اور جگر اور طحال“۔

مسلمة ابن عبدالملک ابن مروان بہادر اور جری آدمی تھے، ان کا لقب زرد رنگ کی ٹڈی کے نام پر جرارالصفراء رکھا گیا تھا۔ انہیں کئی مرتبہ آرمینیہ اور آذر بائیجان کا گورنر بنایا گیا تھا۔ ابن میسرہ کہتے ہیں کہ یحیی بن ذکریا علیہ السلام اکثر ٹڈی کا گوشت اور پھلوں کا گودا استعمال فرمایا کرتے تھے۔ بلاوجہ اس کے مردار کے حلال ہونے میں دو قول ہیں۔
جمہور اس کو حلال قرار دیتے ہے اور
امام مالکؒ نے اس کو حرام بتایا ہے۔ اگر یہ کسی سبب سے جیسے اچانک جھپٹنے یا جلانے وغیرہ سے مر جائے تو اس کے مردار کے مباح ہونے میں کسی قسم کا اختلاف نہیں ۔

اطبا کا کہنا ہے کہ ٹڈی گرم خشک ہے‘ اس میں غذائیت کم ہوتی ہے‘ہمیشہ اس کو کھانے سے لاغری پیدا ہوتی ہے۔ اگر اس کی دھونی دی جائے تو سلس البول اور پیشاب کی پریشانی کو ختم کرتی ہے۔ بالخصوص عورتوں کے لئے بہت زیادہ مفید ہے۔ بواسیر میں بھی اس کی دھونی دی جاتی ہے اور بچھو کے ڈنک مارنے پر فربہ ٹڈیوں کو بھون کر کھایا جاتا ہے۔ مغربی دنیا میں ٹڈی کو فصلوں کے لئے ایک کارآمد کیڑا خیال کیا جاتا ہے ۔

ح
 

سجاد

رکن
شمولیت
جولائی 04، 2014
پیغامات
160
ری ایکشن اسکور
71
پوائنٹ
76
اس کا گوشت پاکستان میں کسی جگہ سے ملتا ھے جہاں سے خریدا جا سکے؟
 
شمولیت
جون 05، 2018
پیغامات
277
ری ایکشن اسکور
15
پوائنٹ
79
.

ٹڈی پر بد دعاء کی حدیث موضوع ہے
شیخ ثناء اللہ مدنی

Tiddi Per Bad-Dua Ki Hadees Mouzu Hy.
Sh. Sanaullah Madni


Share

.
 
شمولیت
جولائی 22، 2018
پیغامات
637
ری ایکشن اسکور
12
پوائنٹ
62
حیرت ہے آپ نے کبھی ٹڈی کا گوشت نہیں کھایا۔
آپ نے کتنی دفعہ کھایا ہے اور کیسے حاصل کیا؟
یہ مردہ کیسے ہوگی یا کہ اس کو پکڑ کر اس کے مرنے کا انتظار کیا جائے گا ؟
قیاس نہیں نص سے جواب درکار ہے۔
 
شمولیت
جولائی 22، 2018
پیغامات
637
ری ایکشن اسکور
12
پوائنٹ
62
کیا تصویر اسی جانور کی ہے جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مردہ حالت میں بھی حلال کہا ہے؟
 
شمولیت
جولائی 22، 2018
پیغامات
637
ری ایکشن اسکور
12
پوائنٹ
62
ایک صاحب نے میرے اوپر والے دو مراسلوں کو غیر متفق ریٹ کیا ہے۔
اس غیر متفق ہونے پر قربان جائیں۔
فَاعْتَبِرُوا يَا أُولِي الْأَبْصَارِ
 
Top