• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

خبردار ! تمباکو نوشی سے آپ کو ذیابیطس کا مرض بھی لاحق ہوسکتا ہے

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
خبردار ! تمباکو نوشی سے آپ کو ذیابیطس کا مرض بھی لاحق ہوسکتا ہے

ویب ڈیسک منگل 22 ستمبر 2015



تمباکو نوشی چھوڑنے سے طویل المدتی بنیادوں پرذیابیطس کا شکار ہونے کے خطرات کم ہوسکتے ہیں، ماہرین فوٹو: فائل

گلاسگو: برطانوی ماہرین کی نئی تحقیق کے مطابق تمباکو نوشی سے ذیابیطیس کا مرض بھی لاحق ہوسکتا ہے۔

برطانوی ماہرین نے تمباکو نوشی کے مضراثرات اور ذیابیطس سے متعلق 88 تحقیقی مقالوں سےاکٹھا کی گئی معلومات سے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ تمباکونوشی سے گریز کرنے والوں کے مقابلے میں تمباکونوشی کرنے والوں میں ذیابیطس ہونے کے خطرات 1.4 گنا زیادہ ہوتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تمباکو نوشی چھوڑنے سے طویل المدتی بنیادوں پرذیابیطس کا شکار ہونے کے خطرات کم ہوسکتے ہیں۔ اگرچہ تمباکو نوشی چھوڑنے کے کچھ سال بعد بھی ذیابیطس ہونے کے خطرات میں قدرے اضافہ ہوا ہے تاہم تمباکو نوشی چھوڑنے کے 5 سال بعد اس خطرے میں 1.2 گنا کمی سامنے آئی ہے۔

تحقیق میں اگرچہ تمباکو نوشی اور ذیابیطس کے باہمی تعلق کے حوالے سے پہلے سے موجود شواہد میں اضافہ کرتی ہے تاہم اس سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ تمباکونوشی براہ راست ذیابیطس کا سبب بنتی ہے۔ اس لئے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر دونوں کا باہمی تعلق ثابت ہوجائے تو بین الاقوامی سطح پر مردوں میں 12 فیصد جبکہ عورتوں میں 2 فیصد تک ذیابیطس ہونے کا سبب تمباکو نوشی ہوسکتی ہے۔
 
Top