1. آئیے اہم اسلامی کتب کو یونیکوڈ میں انٹرنیٹ پر پیش کرنے کے لئے مل جل کر آن لائن ٹائپنگ کریں۔ محدث ٹائپنگ پراجیکٹ کے ذریعے آپ روزانہ فقط دس پندرہ منٹ ٹائپنگ کر کے ہزاروں صفحات پر مشتمل اہم ترین کتب کو ٹائپ کرنے میں اہم کردار ادا کرکے صدقہ جاریہ میں شامل ہو سکتے ہیں۔ محدث ٹائپنگ پراجیکٹ میں شمولیت کے لئے یہاں کلک کریں۔
  2. آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ختم نبوت کی تحریکوں میں علماے اہل حدیث کا کردار

'اسلامی تحریکیں' میں موضوعات آغاز کردہ از کلیم حیدر, ‏نومبر 28، 2012۔

  1. ‏نومبر 28، 2012 #1
    کلیم حیدر

    کلیم حیدر رکن
    جگہ:
    لیہ
    شمولیت:
    ‏فروری 14، 2011
    پیغامات:
    9,403
    موصول شکریہ جات:
    25,973
    تمغے کے پوائنٹ:
    995

    ختم نبوت کی تحریکوں میں علماے اہل حدیث کا کردار

    مولانا محمد یوسف انور​

    عقیدۂ ختم نبوت ہر مسلمان پرواجب ہے ۔ اُمّتِ مسلمہ کی اجتماعیت اسی عقیدے سے وابستہ ہے۔ اگر کوئی شخص ختم نبوت کی نفی کرتا ہے یا اس میں کمی بیشی کا مرتکب ہوتا ہے تو گویا وہ اسلام کی خوبصورت عمارت میں نقب زنی کرتا ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ کا اِرشاد ہے :
    اور خود آپﷺ نے فرمایا:
    اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول مقبول ﷺ کے ان فرامین کے تحت تمام اُمّت کا ختم نبوت کےعقیدہ پر اجماع و اتحاد ہے جس سے اِنحراف یا اختلاف متفقہ طور پر دائرۂ اسلام سے اِخراج ہے۔ پوری اُمّت کا اس اَمر پر بھی اتفاق ہے کہ اگر کوئی شخص آپﷺ کے بعد نبی ہونے کا دعویٰ کرے گا تو وہ جھوٹا اورکذّاب ہے۔ اُمت اس پر بھی متفق ہے کہ سیدنا عیسیٰ جنہیں زندہ آسمان پر اٹھایا گیا ہے، ان کا نزول دوبارہ ہوگا مگر نبی کی حیثیت سے نہیں بلکہ خاتم الانبیا محمد رسول اللہ ﷺ کے اُمّتی کی حیثیت سے نزول ہوگا۔
    سرزمین ہند میں قادیان کےمرزاغلام احمدنے جھوٹی نبوت کا دعویٰ کیا تو علماے اُمت نے اس فتنہ کےسدّباب کےلیےبھرپور کردار اَدا کیا اور اس عظیم جدوجہد میں علماے اہل حدیث کی خدمات سرفہرست اور امتیازی حیثیت رکھتی ہیں۔ چنانچہ آغاشورش کاشمیری مرحوم نے اپنی زندگی کی آخری تصنیف ’تحریکِ ختم نبوت‘ میں لکھا ہے کہ مرزا قادیانی کی سب سے پہلے سرکوبی کرنے والے مولانا محمد حسین بٹالوی  اہل حدیث تھے جنہوں نےجگہ جگہ مرزا کا تعاقب کرکے اس کے مذموم مقاصد اور دعاوٰی کوباطل ثابت کیا ۔اُنہوں نے اپنے استاذِ گرامی میاں نذیر حسین محدث دہلوی کی خدمت میں حاضر ہوکر ایسے غلط عقائد اور دعوے کرنے والے شخص کےبارے میں کفر کا فتویٰ حاصل کیا جبکہ دوسرے مکاتبِ فکر ابھی سوچ بچار کررہے تھے اور مرزا کے ان گمراہ کن عقائد کے صغرے کبرے بنانے میں لگے ہوئے تھے۔ انہی دنوں سردارِ اہل حدیث مولانا ثناء اللہ امرتسری نے تو قادیان جاکرمرزا کو للکارا، لیکن اسے مولانا موصوف کا سامنا کرنےکی جرأت نہ ہوسکی۔
     
  2. ‏نومبر 28، 2012 #2
    کلیم حیدر

    کلیم حیدر رکن
    جگہ:
    لیہ
    شمولیت:
    ‏فروری 14، 2011
    پیغامات:
    9,403
    موصول شکریہ جات:
    25,973
    تمغے کے پوائنٹ:
    995

    1953ء کی تحریک ختم نبوت میں مولانا سید محمد داؤد غزنوی (جو اس تحریک کی مجلس عمل کے جنرل سیکرٹری تھے)، مولانا محمد اسماعیل سلفی گوجرانوالہ، مولانا عبدالحمید سوہدری ، علامہ محمد یوسف کلکتوی کراچی ، مولانا معین الدین لکھوی، مولانا حکیم عبدالرحمٰن آزاد گوجرانوالہ، مولانا محمد عبداللہ گورداسپوری، مولانا عبدالرشید صدیقی ملتان، مولانا عبداللہ احرار، مولانا حکیم عبدالرحیم اشرف، مولانا حافظ محمد اسماعیل روپڑی، مولانا حافظ عبدالقادر روپڑی، مولانا حافظ محمد اسماعیل ذبیح راولپنڈی، مولانا حافظ محمد ابراہیم کمیرپوری ، مولانا علی محمد صمصام اور مولانا احمددین گکھڑوی﷭ اور بہت سے اس زمانے کے علماے اہلحدیث کا کردار تحریک میں نمایاں تھا جن میں سے اکثر نے قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں۔اسی تحریک کے دوران فیصل آباد میں مولانا علی محمد صمصام ، مولانا احمد دین گکھڑوی، مولانا محمد صدیق، مولانا محمد ابراہیم خادم تاندلیانوالہ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
    ان سطور کا راقم بھی اپنی صغر سنی میں والد  حاجی عبدالرحمٰن پٹوی کے ہمراہ ان اَکابر کے ساتھ چند ہفتے ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد میں رہا، کیونکہ میں نےمرکزی جامع مسجد کچہری بازار کےبہت بڑے جلسہ میں مولانا صمصام کی ایک نظم مرزا غلام احمد کی مذمت میں پڑھی تھی۔
     
  3. ‏نومبر 28، 2012 #3
    کلیم حیدر

    کلیم حیدر رکن
    جگہ:
    لیہ
    شمولیت:
    ‏فروری 14، 2011
    پیغامات:
    9,403
    موصول شکریہ جات:
    25,973
    تمغے کے پوائنٹ:
    995

    1974ء کی تحریک ختم نبوت 29؍مئی 1974ء کو شروع ہوئی۔اس روز قادیانی جماعت کی ربوہ تنظیم ’کمانڈو‘ کے کارکنوں نے چناب نگر ریلوے اسٹیشن (سابقہ ربوہ) پر نشتر میڈیکل کالج ملتان کے مسلمان طلبہ پر جو تفریحی ٹور سے چناب ایکسپریس کے ذریعے واپس آرہے تھے محض اس جرم کی پاداش میں حملہ کردیا کہ اُنہوں نے ختم نبوت زندہ باد کےنعرے لگائے تھے۔ اس واقعہ کی فیصل آباد میں خبر پہنچتے ہی بہت سے لوگوں کےعلاوہ فیصل آباد شہر کےعلما مولانا محمد صدیق، مولانا محمد اسحٰق چیمہ، مفتی زین العابدین، مولانا عبدالرحیم اشرف، مولانا تاج محمود اور راقم الحروف فیصل آباد ریلوے اسٹیشن پر آگئے جہاں چناب ایکسپریس 2؍ گھنٹے رُکی رہی اور ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے زخمی طلبہ کی مرہم پٹی کی۔ علما نے اس سانحہ پر مشتعل ہجوم کو یقین دلایا کہ قوم کے ان نونہالوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔چنانچہ فی الفور پریس کانفرنس کرکے اس اَلم ناک صورت حال کوبیان کیا گیا اور ملک بھر کو آگاہ کیا گیا، اگلے روز شہر میں ہڑتال کی گئی۔بیرونی شہروں سے علما نے فیصل آباد کی دینی قیادت سے رابطہ قائم کیا اور ایک مجلس مشاورت کے بعد راولپنڈی میں مولانا غلام اللہ خان کی دعوت پر ان کی مسجد راجہ بازار میں نمائندہ اجلاس کے انعقاد کافیصلہ کیا گیا۔ اس اجلاس میں شرکت کے لیے فیصل آباد سےجو وفد بنایا گیا اس میں مفتی زین العابدین، مولانا عبدالرحیم اشرف، مولانا تاج محمود، مولانا محمد صدیق، مولانامحمد شریف اشرف اور راقم الحروف شامل تھے۔
    اس اِجلاس میں مجلس عمل تحفظ ختم نبوت قائم کی گئی جس کے امیر مولانا محمد یوسف بنوری، کراچی بنائے گئے۔ مولانا محمود احمد رضوی سیکرٹری جنرل اور ناظم مالیات میاں فضل حق ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیۃ اہلحدیث مقرر ہوئے۔ فیصل آباد سے شروع ہونے والی یہ تحریک چند دنوں میں ملک گیر شکل اختیارکرگئی جس میں مرکزی سطح پر علامہ احسان الٰہی ظہیر، حافظ عبدالقادر روپڑی، مولانا حافظ عبدالحق صدیق ساہیوال، مولانا محمد حسین شیخوپوری، مولانا محمد عبداللہ گورداسپوری بوریوالہ اور شیخ الحدیث مولانا محمد عبداللہ آف گوجرانوالہ پیش پیش تھے۔ ہمارے شہر فیصل آباد میں مقامی مجلس عمل کےصدر میاں طفیل احمدضیا (جماعت اسلامی) اور ان سطور کا راقم سیکرٹری جنرل تھے۔ تمام مکاتبِ فکر پر مشتمل علماے کرام، مرکزی مجلس عمل کے ممتاز قائدین اور علماے اُمت نے یہ تحریک اسی منصوبہ بندی اورحکمت عملی سے چلائی کہ سارا ملک سراپا احتجاج بن گیا۔
     
  4. ‏نومبر 28، 2012 #4
    کلیم حیدر

    کلیم حیدر رکن
    جگہ:
    لیہ
    شمولیت:
    ‏فروری 14، 2011
    پیغامات:
    9,403
    موصول شکریہ جات:
    25,973
    تمغے کے پوائنٹ:
    995

    سوالات مرتب کرنے کے لیے رکن قومی اسمبلی خواجہ محمد سلیمان تونسوی نے خواجہ قمر الدین سیالوی سےکہاکہ وہ ان کی راہنمائی کے لیے کسی صاحبِ علم کا انتظام کریں۔ خواجہ سیالوی نےمولانا محمد ابراہیم کمیرپوری معروف اہلحدیث عالم اورمناظر کا انتخاب کیا۔چنانچہ مولانا کمیرپوری خواجہ تونسوی کےپاس اسلام آباد پہنچ گئے جہاں اُنہیں معلوم ہوا کہ مفتی محمود ، مولانا شاہ احمد نورانی، مولانا عبدالحکیم اور پروفیسر عبدالغفور و دیگر حضرات نے بھی اسی مقصد کے لیے کچھ علما کی خدمات حاصل کررکھی ہیں۔اٹارنی جنرل ممبران کے حوالے سے جو سوال کرتے، وہ دراصل انہی علما کےمرتب کردہ ہوتےتھے جو درمیانی کمیٹیوں سے پاس ہوکر وہاں تک پہنچتے تھے۔ اَرکانِ اسمبلی کی طرف سے مرزا ناصر پر کیا جانے والا آخری سوال یہ تھا:
    ’’آپ لوگ مرزا کی نبوت کو ظلّی بروزی اور لغوی وغیرہ کہہ کر اس کی شدت اور سنگینی کو کم کرنا چاہتے ہیں جبکہ وہ خود اپنے آپ کو آنحضرتﷺ کے نعوذ باللہ ہم پلّہ بلکہ ان سے اونچی شان کا حامل قرار دیتے ہیں جیسا کہ ان کا ایک مرید ان کی زندگی اور ان کی موجودگی میں ان کی مدح اور توصیف ان الفاظ میں کرتاہے ؎

    محمد پھر اُتر آئے ہیں ہم میں
    اور آگے سے بڑھ کر ہیں اپنی شان میں
    محمد دیکھنے ہوں جس نے اکمل
    غلام احمد کو دیکھے قادیان میں​

    مرز ا غلام احمد نے اس گستاخ کونہ جھڑکا اور نہ ہی ڈانٹا بلکہ زبانِ مبارک سے جزاک اللہ کہااور فریم شدہ قصیدہ گھر لے آئے۔
     
  5. ‏نومبر 28، 2012 #5
    کلیم حیدر

    کلیم حیدر رکن
    جگہ:
    لیہ
    شمولیت:
    ‏فروری 14، 2011
    پیغامات:
    9,403
    موصول شکریہ جات:
    25,973
    تمغے کے پوائنٹ:
    995

    مولانا کمیرپوری بتاتے ہیں کہ سکریننگ کمیٹی میں جو سوالات ہماری طرف سے پیش کئے گئے، ان میں یہ سوال اپنے صحیح حوالہ سے ساتھ شامل تھا۔ تاہم یہ سوال ایک اور رُکن اسمبلی کی طرف سےبھی آیا تھا، لیکن اُنہوں نے غلطی سے اخبار بدر،قادیان کی جگہ الفضل قادیان لکھ دیا تھا۔ سکریننگ کمیٹی نے طے کیا کہ یہ سوال اس معزز ممبر کی طرف سے پیش ہوا اور اس کامنشا یہ تھاکہ زیادہ سے زیادہ ارکانِ اسمبلی کو جرح کےعمل میں شریک کیا جائے۔ مرزاناصر احمد سے اٹارنی جنرل نےجب یہ سوال کیا تو اُنہوں نے کہا کہ یہ سوال قطعی بے بنیاد ہے کیونکہ اخبار الفضل تو شروع ہی مرزاغلام احمد کی وفات کے بعد ہوا تھا۔ اٹارنی جنرل نے سوال واپس لےلیا اور ارکانِ اسمبلی کو صحیح حوالہ پیش کرنے کی ہدایت فرمائی۔ مولانا کمیرپوری نےمتعلقہ کمیٹی کی وساطت سے قومی اسمبلی کے سیکرٹری او راٹارنی جنرل تک اصل حوالہ پہنچایا، دوسرے دن کارروائی کے آغاز ہی میں اٹارنی جنرل نےمرزا ناصر احمد سےکہا کہ مرزا صاحب وہ کل والی بات پوری طرح صاف نہیں ہوئی۔مرزا ناصر احمد نے پُراعتماد اَنداز میں کہا:جناب میں بتا چکا ہوں کہ 1902ء میں ’الفضل‘ تھا ہی نہیں۔ اٹارنی جنرل نےکہاکہ
    اُنہوں نے خلیفہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: مرزا صاحب! یہ بات قطعاً قرین قیاس نہیں کہ یہ حوالہ آپ کو او رآپ کے معاونین کو معلوم نہ ہو، بڑے افسوس کی بات ہے کہ آپ نے ایک مذہبی راہنما ہوتےہوئے اس ہاؤس میں حقائق پر پردہ ڈالنے کی ناروا جسارت کی۔خلیفہ اس کارروائی سے اتنا بددل ہوا کہ اس نے مزید سوالات کا جواب دینے سے معذوری ظاہر کردی اور اس کی پسپائی اور رسوائی سےمعاملہ اپنے منطقی انجام کو پہنچا۔
    7؍ستمبر کا دن یقیناً خو ش و مسرت کا دن ہے کہ ہمارے اَکابرکی کوششوں اور گراں قدر قربانیوں کےنتیجہ میں ایک دیرینہ مسئلہ حل ہوا، لیکن اس دن کے بعد قادیانیوں نے آئین سے بغاوت کرتےہوئے خود کو غیر مسلم تسلیم کرلینے کی بجائے خود کو مسلمان ثابت کرنا اور مظلوم ثابت کرنا شروع کردیا۔ مزید برآں اسلامی اصطلاحات کو بڑے دھڑلے سے استعمال کرنا شروع کردیا جس پر ہمارے علما نے جنرل ضیاء الحق مرحوم سے ایک آرڈیننس جاری کروایا کہ قادیانی اسلامی اصطلاحات استعمال نہیں کرسکتے۔ لیکن قادیانی اس آرڈیننس کےخلاف پہلے شرعی عدالت میں گئے اور کہا کہ یہ ہمارے ساتھ ظلم ہے مگر شرعی عدالت نے قرآن و حدیث کی روشنی میں یہ فیصلہ دیاکہ قادیانی اپنی اصطلاحات الگ بنائیں اورمسلمانوں کی اصطلاحات استعمال نہ کریں۔ پھر قادیانی اس فیصلے کےخلاف سپریم کورٹ میں گئے کہ یہ مذہبی آزادی کےخلاف ہے جس پر سپریم کورٹ نے 1993ء میں تاریخی فیصلہ دیا کہ قادیانی اسلامی اِصطلاحات استعمال کرکے مسلمانوں کےدلوں کو مجروح کرتے ہیں۔ لہٰذا آج پھر ضرورت شدید ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کےخلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنا دیں اور اس اہم کام کے لیے تمام مکاتبِ فکر کوماضی کی طرح اپنے اَکابر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے متفقہ لائحہ عمل اختیار اور پوری دل جمعی سے اس پر کام کرنا چاہیے۔
     
  6. ‏نومبر 28، 2012 #6
    محمد ارسلان

    محمد ارسلان خاص رکن
    شمولیت:
    ‏مارچ 09، 2011
    پیغامات:
    17,865
    موصول شکریہ جات:
    40,798
    تمغے کے پوائنٹ:
    1,155

    ماشاءاللہ
    اللہ علماء اہلحدیث کو جزائے خیر عطا فرمائے آمین

    بھائی کوئی ایسی تحریر بھی ہے جس میں علماء اہلحدیث نے "جہاد فی سبیل اللہ" میں کردار ادا کیا ہو۔
     
  7. ‏دسمبر 18، 2017 #7
    حبیب اللہ

    حبیب اللہ مبتدی
    جگہ:
    کراچی
    شمولیت:
    ‏مارچ 28، 2017
    پیغامات:
    7
    موصول شکریہ جات:
    3
    تمغے کے پوائنٹ:
    18

    اللہ تعالیٰ نے علماء اہلِ حدیث سے بہت ہی عظیم خدمات ختم نبوت کے سلسلے میں لی ہیں۔ مگر آج ان نام نہاد علماء کی نسلوں میں شاید ہی آپ کو ایسے وارثین ملیں جو ان کی نیابت کرسکیں اکثر تو دنیا کی بھول بھلیوں میں مگن ہوکر علم دین سے کنارہ کشی اختیار کرچکے ہیں۔
    اللہ تعالیٰ ہی رحم فرمائے۔
    آمین
     
  8. ‏دسمبر 18، 2017 #8
    حبیب اللہ

    حبیب اللہ مبتدی
    جگہ:
    کراچی
    شمولیت:
    ‏مارچ 28، 2017
    پیغامات:
    7
    موصول شکریہ جات:
    3
    تمغے کے پوائنٹ:
    18

    تحریک آزادی میں علماء اھلحدیث کا کردار
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    تارا چند اپنی کتاب " تاریخ تحریک آزادی ھند " میں لکھتے ہیں کہ جنگ آزادی ھند میں پانچ لاکھ علماء اھل حدیث کو انگریزوں نے شھید کر ڈالا....
    علماء اھل حدیث کو انگریزوں کے شر سے محفوظ رکھنے کے لیے ایک اھل حدیث قاصد نے اپنی شناخت کو انگریزوں کے سامنے تبدیل کرنے کے لیے اپنے ہی خنجر سے اپنی ایک آنکھ نکال کر پھینک دی.... صرف بنگال میں دو لاکھ سے زیادہ علماء اھل حدیث شہید کر دیئے گئے ....
    انگریزوں نے علماء اھل حدیث کو کالا پانی ، پھانسی ، قتل ، جیل ، شہر بدری اور نظر بندی وغیرہ کی سزائیں بھی دیں....
    عین عید کے دن مکانات اور گھروں پر بلڈوزر چلا دئیے گئے....
    علماء اھل حدیث کی لائبریریاں اور تصنیفات جلا دی گئیں...
    انکی آل اولاد اور خاندان تباہ کر دیئے گئے...
    ایک موقعہ خود ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو اس بات کا اعتراف کیا تھا نہرو جی خود اپنی زبان سے کہا تھا ہندوستان کے تمام لوگوں نے آزادی کلیے جو قربانیاں دی ہیں ان تمام قربانیوں کو ایک پلڈے میں رکھا جائے اور علمائے سلف اہل حدیث صادقپورکے قربانیوں
    کو ایک پلڈے رکھا جائے تو علمائے اہل حدیث صادقپوری کی قربانیاں بہت زیادہ ہیں
    [​IMG]یہاں مختلف علاقوں کے چند اھل حدیث مجاہدین آزادی اور بعض معتبر کتابوں کا تذکرہ کیا جا رھا ہے....

    علامہ شاہ اسحاق دہلوی ر ح
    امیر المومنین الامام
    سید احمد سلفی بریلوی شہیدرحمتہ اللہ
    الامام علامہ شاہ سید اسماعیل شہید دہلوی رح
    شیخ الکل فی کل میاں سید نذیر حسین محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ ( 1805 - 1902) علامہ حسین احمد بٹالوی
    سید صدیق علی صادقپوری رح
    سید یحییٰ علی صادقپوری رح
    سید حیدر علی رامپوری ( ولادت 1856)
    مولوی کرامت علی جونپوری ( وفات 1873)
    مولانا محمد ابراہیم آروی مولانا عبد الوہاب آروی...
    مولانا عبد العزیز رحیم آبادی.....
    مولانا عبد الخبیر صادقپوری ( 1883 - 1973)....
    مولانا ولایت على صادقپوری - اور مولانا عنایت علی صادقپوری....
    مناظر اسلام فاتح قادیان مولانا ثناءاللہ امرتسری(1868-1948)...
    امیر المجاہدین فضل الہی وزیر آبادی (1883-1951)...
    حافظ عبدالله غازي پوری (وفات 1918)...
    علامہ سید داوُ د غزنوی رح
    شیخ الہند ومفسر قرآن مولانا ابوالکلام آزاد.. ( وفات 1958)...
    مولانا محمّد جوناگڈھی رح
    شیخ الحدیث علامہ اسماعیل سلفی گجرانولہ رح
    مولانا عبد القیوم رحمانی.... اور مولانا نذیر احمد رحمانی...... وغیرہ وغیرہ.....
    چند معتبر کتابوں کے نام
    سرگزشت مجاہدین ،غلام رسول مہر..
    جماعت مجاہدین ،غلام رسول مہر
    سیرت سید احمد شہید ،غلام رسول مہر تذکرہ صادقہ ،عبد الرحیم عظیم آبادی
    تاریخ تحریک آزادی ھند ،تارا چند ،ترجمہ قاضی عدیل عباسی..
    ھندوستان کی پہلی اسلامی تحریک ،مسعود عالم ندوی...
    1857 کا تاریخی روزنامچہ ،خلیق احمد نظامی
    اھل حدیث اور سیاست ،نذیر احمد رحمانی
    تحریک خلافت ،قاضي عدیل عباسی...
    1857 پاک و ھند کی پہلی جنگ آزادی ،غلام رسول مہر...
    ھندوستان میں وھابی تحریک ،ڈاکٹر قیام الدین احمد...
    مشاہدات کابل و یاغستان ،محمد علی قصوری...
    قوائف یاغستان، فضل الہی وزیر آبادی...
     
لوڈ کرتے ہوئے...

اس صفحے کو مشتہر کریں