• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

خلیفہ اول کون ؟ حضرت ابوبکر صدیق﷜ یا حضرت علی﷜

اعتصام

مشہور رکن
شمولیت
فروری 09، 2012
پیغامات
483
ری ایکشن اسکور
725
پوائنٹ
130
بھائی خود اسی بات میں مناظرہ شروع ہوگیا ہے۔۔۔۔

میرے بھائی ان تمام باتوں کو چھوڑ کر چلو میں ہی مدعی بنتا ہوں تاکہ مناظرہ تو ہوسکے۔۔۔۔۔۔۔۔ پر آپ میں سے کون مناظرہ کریگا؟ ان کو معین کرلیں ۔
 

اعتصام

مشہور رکن
شمولیت
فروری 09، 2012
پیغامات
483
ری ایکشن اسکور
725
پوائنٹ
130
میرا دعوی ہے کہ:
حضرت ابوبکر رض کی خلافت قرآن و سنت کے مطابق نہیں تھی۔
ابن دائود بھائی یا کوئی اور آڈیو مناظرہ کرنا چاہے تو وقت بتادے یاھو مسنجر یا نمبز پر مناظرہ ہوگا۔

انتباہ
اوپن فورم پر موبائل نمبرز، ایڈریسز وغیرہ دینے کی اجازت نہیں۔(انتظامیہ)
 

باذوق

رکن
شمولیت
فروری 16، 2011
پیغامات
888
ری ایکشن اسکور
4,010
پوائنٹ
289
میرا دعوی ہے کہ:
حضرت ابوبکر رض کی خلافت قرآن و سنت کے مطابق نہیں تھی۔
عجیب بات ہے کہ اتنی آسانی سے اتنی بڑی بات کہہ دینے کو آپ "اپنا دعویٰ" قرار دیتے ہیں جبکہ میرے نزدیک تو ایسا جملہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ ساتھ اہل بیت رضوان اللہ علیہم کی بھی توہین کے مترادف ہے!!
یہ ہم کیسے مان لیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عم زاد اور چہیتے داماد (رضی اللہ عنہ) جو اسوۂ حسنہ پر چلنے اور اسے لاگو کرنے والوں کے اولین دستے میں سے ہوں اور جن کی زندگی کا تمام تر مقصد ہی قرآن و سنت کی تعلیمات کو پھیلانے اور ان پر عمل آوری کو لازم بنانا رہا ہو ، وہ دین کے ایک اہم مسئلے یعنی "خلافت" کے معاملے میں مداہنت اختیار کر لیں اور (بقول ایک گروہ کے : ) 'قرآن و سنت کا یوں مذاق اڑتے دیکھ' کر نہ صرف دورِ ابوبکر صدیق (رضی اللہ عنہ) میں خاموش رہیں بلکہ دور عمر (رضی اللہ عنہ) اور دورِ عثمان (رضی اللہ عنہ) میں بھی اپنی اسی خاموشی کو برقرار رکھیں؟؟
استغفراللہ۔ اللہ ہمیں اس قسم کے بغض و تحفظات سے بچائے رکھے۔
 

غزنوی

رکن
شمولیت
جون 21، 2011
پیغامات
177
ری ایکشن اسکور
659
پوائنٹ
76
محترم اعتصام صاحب!
لگتا ہے آپ کو میری بات سمجھ ہی نہیں آئی ۔ آپ سے گزارش ہے کہ آپ پوسٹ نمبر10 سے متفق ہیں یا نہیں ؟ اگر متفق ہیں تو پھر جواب دیں۔خلافت کو ثابت کرتے ہوئے خلیفہ اول کی دلائل کے ساتھ نشاندہی کریں۔
کیونکہ حضرت ابوبکر صدیق﷜ پہلے خلیفہ ہیں یاحضرت علی﷜ ؟ اس بات سے لا تعلق ہوکر ہم پہلے آپ سے یہ پوچھیں گے کہ خلافت قائم بھی ہوئی تھی کہ نہیں ؟ اور اگر قائم ہوئی تھی تو فرسٹ خلیفہ کون تھا ؟ جب آپ خلافت کو ثابت کرتے ہوئے خلیفہ اول کا تعین کریں گے نام خود بخود سامنے آجائے گا۔
اور پھر آپ نے جو دعویٰ کیا ہے یہ دعویٰ ہی غلط ہے۔ اگر آپ کے اس دعویٰ کو قبول بھی کرلیا جائے تو پھر اس دعوے سے ہی اہل بیت کی تنقیص لازم آتی ہے۔ (نعوذباللہ) کہ غلط کام اپنے سامنے ہوتے ہوئے بھی اتنے سال برداشت کرتے رہے ؟ کیوں کیا وجہ تھی ؟ آپ اس کو زیادہ جانتے ہیں یا اہل بیت رض زیادہ جانتے تھے ؟
اور پھر ابن جوزی بھائی کی بات کا بھی آپ پر بالکل اثر نہیں پڑا۔آپ سے گزارش ہے کہ ان کی پوسٹ نمبر9 دوبارہ پڑھ لیں۔
پہلے آپ اپنا دعویٰ درست کریں جس میں اہل بیت کی تنقیص نہ آتی ہو ۔پھر بات کرتے ہیں۔ان شاءاللہ کیونکہ سوال کے جواب کےلیے سوال کا درست ہونا بھی بنیادی امر ہوتا ہے۔
 

اعتصام

مشہور رکن
شمولیت
فروری 09، 2012
پیغامات
483
ری ایکشن اسکور
725
پوائنٹ
130
عجیب بات ہے کہ اتنی آسانی سے اتنی بڑی بات کہہ دینے کو آپ "اپنا دعویٰ" قرار دیتے ہیں جبکہ میرے نزدیک تو ایسا جملہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ ساتھ اہل بیت رضوان اللہ علیہم کی بھی توہین کے مترادف ہے!!یہ ہم کیسے مان لیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عم زاد اور چہیتے داماد (رضی اللہ عنہ) جو اسوۂ حسنہ پر چلنے اور اسے لاگو کرنے والوں کے اولین دستے میں سے ہوں اور جن کی زندگی کا تمام تر مقصد ہی قرآن و سنت کی تعلیمات کو پھیلانے اور ان پر عمل آوری کو لازم بنانا رہا ہو ، وہ دین کے ایک اہم مسئلے یعنی "خلافت" کے معاملے میں مداہنت اختیار کر لیں اور (بقول ایک گروہ کے : ) 'قرآن و سنت کا یوں مذاق اڑتے دیکھ' کر نہ صرف دورِ ابوبکر صدیق (رضی اللہ عنہ) میں خاموش رہیں بلکہ دور عمر (رضی اللہ عنہ) اور دورِ عثمان (رضی اللہ عنہ) میں بھی اپنی اسی خاموشی کو برقرار رکھیں؟؟
استغفراللہ۔ اللہ ہمیں اس قسم کے بغض و تحفظات سے بچائے رکھے۔
معرے بھائی یہ تو آپ ابھی سے دلیلیں پیش کرنے لگے ہیں!!!!!! بہرحال یہ میرا دعوی ہے جبکہ اثبات اور رد وہاں آڈیو مناظرہ میں ہوگا۔۔۔
اگر میرا دعوی پسند نہیں تو آپ دعوی کریں میں رد کرونگا۔۔۔۔۔ان شالء اللہ العزیز
جزاک اللہ خیرا
 

اعتصام

مشہور رکن
شمولیت
فروری 09، 2012
پیغامات
483
ری ایکشن اسکور
725
پوائنٹ
130
محترم اعتصام صاحب!
لگتا ہے آپ کو میری بات سمجھ ہی نہیں آئی ۔ آپ سے گزارش ہے کہ آپ پوسٹ نمبر10 سے متفق ہیں یا نہیں ؟ اگر متفق ہیں تو پھر جواب دیں۔خلافت کو ثابت کرتے ہوئے خلیفہ اول کی دلائل کے ساتھ نشاندہی کریں۔
کیونکہ حضرت ابوبکر صدیق� پہلے خلیفہ ہیں یاحضرت علی� ؟ اس بات سے لا تعلق ہوکر ہم پہلے آپ سے یہ پوچھیں گے کہ خلافت قائم بھی ہوئی تھی کہ نہیں ؟ اور اگر قائم ہوئی تھی تو فرسٹ خلیفہ کون تھا ؟ جب آپ خلافت کو ثابت کرتے ہوئے خلیفہ اول کا تعین کریں گے نام خود بخود سامنے آجائے گا۔ اور پھر آپ نے جو دعویٰ کیا ہے یہ دعویٰ ہی غلط ہے۔ اگر آپ کے اس دعویٰ کو قبول بھی کرلیا جائے تو پھر اس دعوے سے ہی اہل بیت کی تنقیص لازم آتی ہے۔ (نعوذباللہ) کہ غلط کام اپنے سامنے ہوتے ہوئے بھی اتنے سال برداشت کرتے رہے ؟ کیوں کیا وجہ تھی ؟ آپ اس کو زیادہ جانتے ہیں یا اہل بیت رض زیادہ جانتے تھے ؟
اور پھر ابن جوزی بھائی کی بات کا بھی آپ پر بالکل اثر نہیں پڑا۔آپ سے گزارش ہے کہ ان کی پوسٹ نمبر9 دوبارہ پڑھ لیں۔
پہلے آپ اپنا دعویٰ درست کریں جس میں اہل بیت کی تنقیص نہ آتی ہو ۔پھر بات کرتے ہیں۔ان شاءاللہ کیونکہ سوال کے جواب کےلیے سوال کا درست ہونا بھی بنیادی امر ہوتا ہے۔
میں نے جواب نہیں دیا وہ اس لیے نہیں کہ میں آپ کی بات نہیں سمجھا تھا بلکہ اس لیے کہ آپ میری بات نہیں سمجھے تھے جو میں شروع سے کہتا آرہا ہوں۔۔۔۔۔۔

آپ کی اوپر والی رنگین بات تب صحیح تھی جب ہم میں سے کوئی اصل خلافت کا ہی منکر ہو جبکہ ہم دونوں خلافت وجود کے تو قائل ہیں اور دونوں ہی علی علیہ السلام کی خلافت کے بھی قائل ہیں۔ اور مختلف فیہ مسئلہ ابوبکر رض کی خلافت ہی ہے تو اس میں آپ اسکی خلافت کے دعویدار ہیں اور ہم منکر ہیں۔۔۔۔ آپ مطلقا مسئلہ پر نظر نہ کریں بلکہ فقط مختلف فیہ کو دیکھیں۔۔۔۔

جزاک اللہ خیرا


اور ایک بات یہ بھی کہ آپ کی پہلی پوسٹ اور اس اوپر والی پوسٹ میں زمین آسمان کا فرق ہے۔۔۔۔
 

غزنوی

رکن
شمولیت
جون 21، 2011
پیغامات
177
ری ایکشن اسکور
659
پوائنٹ
76
محترم اعتصام صاحب!
دعویٰ تو آپ نے بہت بڑا کردیا ہے لیکن اس بات تک نہیں سوچا کہ یہ دعویٰ کرنا آپ کےحق میں ہے بھی کہ نہیں ؟ اور دوسرا آپ دعویٰ کر بھی سکتے ہیں یا نہیں ؟ تیسرا آپ اس مسئلہ میں مدعی ہوں یا منکر کوئی حیثیت ہے بھی کہ نہیں ؟ چوتھا اگر حیثیت ہے تو پھر دلیل آپ پر ہوگی یا ہم پر ؟ پانچواں اسی دعویٰ سے اہل بیت رض پرتنقیص آرہی ہے یانہیں ؟ وغیرہ
اعتصام صاحب!
آپ مجھے یہ بتائیں کہ سیدنا ابوبکر﷜ کے خلیفہ اول ہونے کے منکر کتنی جماعتیں ہیں ؟ اہل حدیث، حنفی، دیوبندی، بریلوی، تبلیغی، وغیرہ (اور ساتھ اہل کفر کو بھی ملالینا) یا صرف شیعہ ؟ یعنی مطلب حضرت ابوبکر﷜ کےخلیفہ اول ماننے والوں کی تعداد زیادہ ہے یا انکار کرنے والوں کی ؟ اگر انکار کرنے والوں کی تعداد زیادہ ہے تو پھر یقیناً جو اثبات والے ہیں ان کو ہی اثبات پر دلائل پیش کرنے ہونگے اور منکرین کے دلائل کا جواب بھی دینا ہوگا۔لیکن اگر اثبات والوں کی تعداد زیادہ ہے تو پھر منکرین پر یہ بات لازم آتی ہے کہ وہ پہلے انکار کے دلائل پیش کریں اور پھر اثبات کرنے والوں کے جو دلائل ہیں ان کا رد کریں۔
کیونکہ غیر مسلم جو اسلام کا انکار کرتے ہیں کبھی ہم نےان سےیہ مطالبہ کیا ہے کہ آپ اسلام کانکار کیوں کرتے ہیں دلائل دیں؟ بلکہ اسلام کی حقانیت کے دلائل ہم ہی ذکر کرتے ہیں۔اور ان کے دلائل کاجواب دیتے ہیں۔اور ہاں جب نبی کریمﷺ نے تبلیغ کا آغاز کیاتھا تب آپ نے اسلام کی تعلیم شروع کی تھی یا منکرین اسلام سے دلائل انکار مانگیں تھے ؟ فتدبر
اس بات کو مثال سے یوں سمجھیں کہ
دس آدمی کہتے ہیں کہ کوا کالا ہے لیکن ایک آدمی کہتا ہے کہ کوا سفید ہے۔اب دس آدمیوں سے ثبوت مانگا جائے گا یا پھر ایک آدمی سے؟ امید ہے کہ مثال آپ کو سمجھ آہی گئی ہوگی۔ان شاءاللہ
اور اگر آپ مثال سے نہ سمجھ سکیں تو ایک حدیث پیش کرتاہوں
آپﷺنے فرمایا ہے:
’’سوار پیدل چلنے والے کو، پیدل چلنے والا بیٹھے ہوئے کو اور تھوڑے آدمی زیادہ آدمیوں کو سلام کہیں‘‘۔ (متفق علیہ)۔
اب یہاں پر تھوڑے لوگوں کو نبی کریمﷺ نے سلام میں پہل کا کیوں کہا؟ زیادہ آدمیوں کو کیوں نہیں کہا؟ تو مطلب واضح ہی ہے۔
اس لیے انکار خلافت ابی بکر﷜ والوں کی تعداد گنی چنی ہے۔ جس تعداد کے شمار میں کہیں آپ کا نام بھی آتا ہے۔اب آپ سے گزارش ہے کہ
1۔سب سے پہلے وہ دلائل ذکر کریں کہ جن سے یہ ثابت ہوتا ہو کہ حضرت ابوبکر﷜ پہلے خلیفہ نہیں تھے ؟
2۔پھر جو دلائل جم غفیر کے ہیں ان دلائل کا علمی وتحقیقی رد مع دلائل لکھیں گے۔جس سے آپ کے دیئے گئے دلائل کی مضبوطی میں اضافہ ہوگا۔
اس پر ہم آپ سے سوال وجواب کرتے جائیں گے۔ اور آپ کے دلائل پر نظر بھی۔ اس لیے آپ آغاز کریں۔انکار پر ایک دلیل ذکر کریں کہ اس دلیل کی روشنی میں حضرت ابوبکر﷜ پہلے خلیفہ نہیں ہیں۔(نعوذباللہ)
نوٹ:
آپ نے دعویٰ میں لکھا ہے کہ حضرت ابوبکرﷺ قرآن وحدیث کی روشنی میں خلیفہ نہیں تھے۔؟
پہلی بات آپ اس قرآن کو مانتے ہیں اپنی کتب سے بادلائل ثابت کریں کہ آپ اس قرآن کو مانتے ہیں ؟
دوسری بات آپ نے ساتھ حدیث کی بھی قید لگادی تو کیا آپ ہماری احادیث کی کتب مانتے ہیں ؟ اگر نہیں مانتے تو قید کیوں اور اگر مانتے ہیں تو ثابت کریں ؟
گزارش
گزارش یہ ہے کہ آپ بات کا آغاز کریں اور اپنی دلیل پیش کریں کہ حضرت ابوبکر﷜ خلیفہ اول نہیں ہیں ؟ باقی رہی یہ بات کہ کون مجھ سے مناظرہ کرے گا۔؟ تو محترم یہ اوپن فورم ہے۔یہاں ہر کوئی بات کرسکتا ہے۔آپ جس کی بات کاجواب دینا چاہیں دے دیں۔ورنہ جو بات چل رہی ہو اسی پر ہی اپنی معروضات پیش کردیا کریں۔یہاں پر ہم کسی کو نہ تو متعین کرسکتے ہیں اورنہ ہی روک سکتے ہیں۔
 

باذوق

رکن
شمولیت
فروری 16، 2011
پیغامات
888
ری ایکشن اسکور
4,010
پوائنٹ
289
معرے بھائی یہ تو آپ ابھی سے دلیلیں پیش کرنے لگے ہیں!!!!!! بہرحال یہ میرا دعوی ہے جبکہ اثبات اور رد وہاں آڈیو مناظرہ میں ہوگا۔۔۔
اگر میرا دعوی پسند نہیں تو آپ دعوی کریں میں رد کرونگا۔۔۔۔۔ان شالء اللہ العزیز
جناب عالی ! نہ میرا کوئی دعویٰ ہے ، نہ کوئی دلیل میں پیش کرنے جا رہا ہوں اور نہ ہی کسی قسم کے مناظرہ کے لیے میرے پاس وقت ہے۔
آپ کی بات پڑھ کر مجھے برسوں پرانی ایک اڑیل قسم کے صاحب کی بات یاد آ گئی کہ :: دن کو اگر کوئی دن کہتا ہے تو اس سے اس بات کی دلیل طلب کی جانی چاہیے نہ کہ اس سے جو دن کو دن ماننے کا انکار کرے ۔۔۔۔ :)
اسی ضمن میں کچھ بہتر مثالیں تو اوپر کی پوسٹ میں غزنوی بھائی نے پیش کر دی ہیں۔ ایک مثال میری طرف سے بھی لے لیں :)
تقسیم ہند کے بعد پاکستان مسلمانوں کو حاصل ہوا یہ ایک فیکٹ ہے ، ہسٹری موجود ہے ، شواہد موجود ہیں ۔۔۔ اس کے باوجود ہند میں کچھ فرزانے (یا چند گروہ) ایسے موجود ہیں جو اس بات کو نہیں مانتے اور "اکھنڈ بھارت" کی اصطلاح میں یقین رکھتے ہیں ، اب اگر وہ اٹھ کر کہیں (بلکہ کہتے ہی رہتے ہیں اگر آپ کا اس فیلڈ میں کچھ مطالعہ ہو ۔۔۔) کہ : یہ تقسیم عدل و انصاف کے مغائر تھی اور اصل ترجیح "اکھنڈ بھارت" کے نظریے کو حاصل ہے!
تو ذرا بتائیے کہ ان متعصب اذہان کے ایسے دعاویٰ کو آپ منصفانہ اور قابل قبول قرار دیں گے؟ بانیان پاکستان ، اہل پاکستان اور قیام پاکستان کے لیے اپنی اور اپنے اہل خانہ کی قیمتی جانیں قربان کرنے والوں کی توہین آپ کو اس جملے میں نظر نہیں آئے گی؟
میرے اس سوال کا جواب صرف ہاں یا نہ میں دیجئے ۔۔۔ بات یہیں صاف ہو جائے گی اور آپ کے بھی مناظرے کا وقت بچ جائے گا تو دوسرے مفید کاموں کی طرف آپ کا دھیان شاید لگ جائے (خدا کرے کہ ایسا ہو!!)
 
شمولیت
دسمبر 28، 2011
پیغامات
153
ری ایکشن اسکور
420
پوائنٹ
57
بھائی اعتصام صاحب کی یہ بات جو میں نے رنگین کی ہے بڑی اہم ہے
آپ کی اوپر والی رنگین بات تب صحیح تھی جب ہم میں سے کوئی اصل خلافت کا ہی منکر ہو جبکہ ہم دونوں خلافت وجود کے تو قائل ہیں
یعنی نفس خلافت میں کسی کو شک نہیں۔ لیکن اعتصام بھائی کی یہ بات کہ
دونوں ہی علی علیہ السلام کی خلافت کے بھی قائل ہیں۔
اس بات میں قائلین کا ایک اختلاف ہے اور وہ ہے دلائل کا۔ اہل تشیع اپنے دلائل کے لحاط سے خلافت علی رضی اللہ عنہ کے قائل ہیں جو اہل سنت والجماعت کے ہاں معتبر نہیں جبکہ اہل سنت و الجماعت کے الگ دلائل ہیں جن سے خلافت علی کرم اللہ وجہہ ثابت ہے۔ اگر اہل سنت والجماعت کے دلائل آپکو تسلیم ہیں تب حضرت علی رضی اللہ عنہ کا چوتھا خلیفہ راشد ہونا آپ تسلیم کر رہے ہیں۔ جبکہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کو چوتھا نمبر دینے سے خلفاء ثلاثہ رضی اللہ عنہم کی خلافت خود ثابت ہے۔
یا اگر کوئی دوسرا معیار ہو جن پر دونوں گروہوں کا اتفاق ہو تو پیش کردیں۔ ہمارے علم میں بھی اضافہ کا سبب بنے گا انشاء اللہ
 

غزنوی

رکن
شمولیت
جون 21، 2011
پیغامات
177
ری ایکشن اسکور
659
پوائنٹ
76
بھائی اعتصام صاحب کی یہ بات جو میں نے رنگین کی ہے بڑی اہم ہے
جبکہ ہم دونوں خلافت وجود کے تو قائل ہیں
اچھا بھائی جان دیکھتے ہیں کہ کتنی اہم ہے۔اور حقیقت کیا ہے اس اہم کی
دونوں ہی علی علیہ السلام کی خلافت کے بھی قائل ہیں۔
بالکل حضرت علی﷜ کی خلافت کے دونوں قائل۔ ہم اہل سنت کہتے ہیں کہ حضرت علی﷜ خلیفہ چہارم اور رافضی کہتے ہیں کہ حضرت علی﷜ خلیفہ اول۔ ہم کہتے ہیں کہ حضرت ابوبکر صدیق﷜ خلیفہ اول۔اور رافضی حضرت ابوبکر صدیق﷜ کی خلیفہ اول یا چہارم ماننا تو کجا بالکل خلافت کے ہی منکر ہیں۔
یہاں پر میں آپ سے ایک مثال پوچھتا ہوں آپ مجھے بتائیں کہ دو پارٹیاں ہوں اور دونوں قرآن مانتی ہوں لیکن ایک پارٹی قرآن کی کسی خاص آیت کی منکر ہو تو آپ دلیل کس سے مانگیں گے ؟
خلافت قائم ہوئی تھے دونوں فریق قائل۔حضرت عمر﷜، حضرت عثمان﷜ حضرت علی﷜ خلیفہ بنے تھے دونوں قائل۔رہا مسئلہ خلافت ابی بکر﷜ کا اس میں ہم قائل اور فریق مخالف منکر۔تو پھر اب دلیل اور دیئے گئے دلائل کا جواب کس پر ہوگا ؟
اور پھر اس منکر کو یہ بھی سوچنا ہوگا کہ اس دعوے کا اثر اہل بیت پر تو نہیں ؟ اگر اثر نہیں تو پھر ثابت کرنا ہوگا؟ اور اگر اثر ہے تو پھر دعویٰ ہی غلط۔اس لیے اس بات کی طرف پہلے ہی توجہ دلائی گئی تھی۔
اس لیے ہماری گزارش ہے کہ اعتصام صاحب نے جو دعویٰ کیا ہے اس دعویٰ کو ثابت کریں۔اور پھر اہل بیت سے محبت و مودت کی جو کلامی پینگھیں جوڑتے ہیں اس کی رسیاں اس دعویٰ کی وجہ سے ٹوٹ رہی ہیں۔ ان کی مضبوطی کی طرف بھی سوچیں۔
 
Top