• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

خمینی کا دیس اسلامی جمہوریہ ملک ہے ( افغان طالبان ) ۔۔

شمولیت
ستمبر 03، 2012
پیغامات
214
ری ایکشن اسکور
815
پوائنٹ
75
السلام علیک ورحمۃ اللہ
جب جماعت الدعوۃ پاکستانی شیعیہ کو خالصتا سیاسی بنیادوں پر اپنے پروگراموں میں دعوت دیتے اور اسلامیان پاکستان کے دفاع کے لئے ساتھ دینے کا کہتے تو عصر حاضر کے فتنہ باز اور گمراہ ٹولے جو سیرت نبوی اور طریق سلف سے لا علم ہیں ، ۔۔۔۔۔۔ کی طرح دن رات ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لگتے اور انکی زبانیں نہیں تھکتی تھیں۔۔۔
چند سال پہلے امریکہ کی ایران پر حملے کی دھمکی کے بعد جب امیر حمزہ صاحب نے کہا کہ اگر ایران پر امریکہ حملہ کرے گا تو ہم امریکہ سے لڑیں گے ، تو ان ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کے منہ سے رالیں ٹپکنے لگیں اور ان معاملات کو کفر ارتداد اور روافض کے چمچہ گیری کے طور پر پیش کیا جانے لگا۔۔۔
مگر اللہ کی لاٹھی بے آواز ہوتی ہے۔
اب افغان طالبان جو کہ انکی آنکھوں کا تارے ہیں ، راج دلارے ہیں ، وہ ایران کو اسلامی ملک قرار دیتے ہیں اور اس سے برادرانہ تعلق قائم کرنے کا اعلان کرتے ہیں ، اب ان کے گلے میں یہ ایک ایسی ہڈی پھنسی ہے جس کی وجہ جماعت اور قائدین پر تمام کی ۔۔۔۔۔۔ کی آوازیں اس ہڈی نے گم کر دیں ہیں۔
الحمد اللہ ، آج تمام دنیا چاہے وہ کافر ہوں یا مسلمان ، سب نے دیکھ لیا کہ افغان طالبان کا منہج ٹی ٹی پی والا ہر گز نہیں ، ہاں جہادی بصیرت و حکمت داعی ، جماعت حقہ جماعت الدعوۃ پاکستان والا ضرور ہے۔
تفصیلات پڑھنے اور دیکھنے کے لئے:::
{{{ اسلامی جمہوری ایران کوامارت اسلامیہ کےوفدکی سفرکی بابت ترجمان کابیان}}}
پیر, 03 جون 2013 20:29 کو آغاز ہوا
تحریر ترجمان
زمرہ: بيانات ورسائل
مشاہدات: 139
جیساکہ فارس نیوزایجنسی نے اسلامی جمہوری ایران کوامارت اسلامیہ افغانستان کی وفدکی سفرکی رپورٹ شائع کی،امارت اسلامیہ مذکورہ رپورٹ کی تصدیق کرتی ہے۔
چندروزقبل امارت اسلامیہ افغانستان کےسیاسی دفتر کی رہنماکی قیادت میں ایک وفدنےاسلامی جمہوری ایران کےصدرمقام تہران شہر کا سہ روزہ دورہ کیا،جو دونوں ممالک کےعلاقائی موضوعات کی چھان بین کی وجہ سے انجام پایااورمربوطہ موضوعات کی چھان بین کےبعد وفدکی واپسی ہوئی۔
اسی طرح اسلامی جمہوری ایران کی سرکاری دعوت پرامارت اسلامیہ کے چنداعلی عہدیداروں نے گذشتہ دنوں میں ایک اور سفربھی کیا، اس سفرکے دوران امارت اسلامیہ کے وفدنے اسلامی بیداری اورعلماء کےنام سےاس عالمی کانفرنس میں شرکت کی،جواس ملک کی دارالحکومت تہران شہرمیں منعقدہواتھا۔
امارت اسلامیہ کے عہدیداروں نے خطاب کے دوران امارت اسلامیہ کے برحق داعیہ کےمتعلق شرکاء کوہمہ پہلومعلومات دیے اور افغانستان اوردنیا کےاہم مسائل کےبارےمیں اپنامؤقف واضح کیا۔
یہ سفرجوایرانی حکومت کی رسمی دعوت پرانجام پایا،اس دوران امارت اسلامیہ کے نمائندوں نے اپنےعوام اورمجاہدین کی آوازکودنیاکے مختلف ممالک کےنمائندوں تک پہنچایااورجاری حالات کی بابت انہیں معلومات دیے اورساتھ ہی اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی عہدیداروں کیساتھ مختلف موضوعات پرمثبت گفتگوکی،خاص طورپران افغان مہاجرین کی مسائل کی یادآوری کی گئی،جواس وقت ایران میں مقیم ہیں،انہوں نےایرانی حکمرانوں سےمطالبہ کیا،کہ افغان مہاجرین کی مسائل کی حل پرزیادہ توجہ دیں اوراس بارے میں تلخ واقعات کی رونماہونےکی سدباب کریں۔
اس سےقبل بھی امارت اسلامیہ کے وفود نے جاپان اورفرانس میں عالمی کانفرنسوں میں شرکت کی راہ سےاپنامؤقف عالمی برادری کو ابلاغ کیاتھا،جن کےنتائج مثبت تھے۔
اس بات کی وضاحت ضروری ہےکہ امارت اسلامیہ نے دوجانبہ احترام کی دائرے میں ہمیشہ دنیا اورعلاقائی ممالک سے تعلقات کی بحالی کی کوشش کی ہے،اوراس بارےمیں آئندہ بھی اپنی کوششوں سے دریغ نہیں کریگی۔
قاری محمدیوسف احمدی ترجمان
امارت اسلامیہ افغانستان
خبر کا مکمل لنک:::
افغان طالبان کی آفیشل ویب سائٹ = الامارۃ
https://www.facebook.com/photo.php?fbid=128035654067533&set=a.128035624067536.1073741828.100005832969059&type=1&comment_id=37352&offset=0&total_comments=10&ref=notif¬if_t=photo_comment_tagged&theater
 
Top