• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

خواب میں شراب پینا

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم شیخ @اسحاق سلفی حفظک اللہ

ایک دوست نے پوچھا ہے کہ:
خواب میں شراب پینے کی کیا تعبیر ہے؟
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,562
پوائنٹ
791
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
خواب میں شراب پینے کی کیا تعبیر ہے؟
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
شراب سے مراد اگر نشہ آور حرام شراب ہے تو :
خواب میں شراب پینے والا اگر بیداری میں شرابی نہیں تو اشارہ ہے کہ حال یا مستقبل میں کسی کبیرہ گناہ یا مال حرام حاصل ہونے کا اندیشہ ہے،
لیکن اس کی ضمنی تعبیریں بھی ممکن الوقوع ہیں : مثلاً غم ،پریشانی ،کبائر کے اسباب و ذرائع میں ملوث ہونا،
قَالَ جَعْفَر الصَّادِق رُؤْيا الْخمر تؤول على ثَلَاثَة أوجه حرَام وَتزَوج خُفْيَة ونعمة الدُّنْيَا
گناہ کبیرہ ، خفیہ شادی ، دنیا کی نعمتیں اور اسباب حیاۃ ،
يسئلونك عَن الْخمر وَالْميسر قل فيهمَا إِثْم كَبِير الْآيَة.
وَمن رأى أَنه يشرب خمرًا فَسَكِرَ مِنْهُ فَإِنَّهُ يُصِيب مَالا حَرَامًا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
میں نے بھی ایک ’ معبر ‘ سے پوچھا ہے ، ان کے مطابق یہ کوئی اچھا خواب نہیں ، دیکھنے والے کو کسی متوقع شر سے پناہ مانگتے رہنا چاہیے ۔
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,128
پوائنٹ
412
بغرض تفہیم ادبا شیخین سے میرا سوال ہے کہ کئی علماء سلف کا موقف ہے کہ اشخاص اور انکے حالات کے اختلاف سے تعبیر مختلف ہو جاتی ہے تو اس طرح سے تعبیر بتا کر کوئی فائدہ ہے؟؟؟
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,562
پوائنٹ
791
میرا سوال ہے کہ کئی علماء سلف کا موقف ہے کہ اشخاص اور انکے حالات کے اختلاف سے تعبیر مختلف ہو جاتی ہے تو اس طرح سے تعبیر بتا کر کوئی فائدہ ہے؟؟؟
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
جی آپ کی بات صحیح ہے کہ تعبیر حسب حال ، حسب زمان و مکان مختلف ہوتی ہے ، سعودی عرب کے مشہور محقق علام مفتی شیخ ابن العثئمین ؒ فرماتے ہیں :
(( ثم إن من المهم ألا نعتمد على ما يوجد في بعض الكتب ككتاب الأحلام لابن سيرين وما أشبهها فإن ذلك خطأ وذلك لأن الرؤيا تختلف بحسب الرائي وبحسب الزمان وبحسب المكان وبحسب الأحوال يعني ربما يرى الشخص رؤيا فنفسرها له بتفسير ويرى آخر رؤيا هي نفس الرؤيا فنفسرها له بتفسير آخر غير الأول وذلك لأن هذا رأى ما يليق وهذا رأى ما يليق به أو لأن الحال تقتضي أن نفسر هذه الرؤيا بهذا التفسير فالمهم ألا يرجع الإنسان إلى الكتب المؤلفة في تفسير الأحلام لأن الأحلام والرؤى تختلف ويذكر أن رجلا رأى رؤيا ففسرت له بتفسير ثم رأى آخر نفس الرؤيا ففسرت بتفسير آخر فسئل الذي فسرهما في ذلك فقال لأن هذا يليق به ذلك التفسير لما رأى وهذا يليق به ذلك التفسير لما رأى كل إنسان يفسر له بما يليق به ))
(شرح ریاض الصالحین ج۴ ص۳۷۸ )
اسلئے تعبیر کیلئے علم کے ساتھ احوال الناس کے تجربے نش کا ہونا ضروری ہے اور تعبیر کرتے ہوئے خواب کی کیفیت سامنے رکھنا ضروری ہے ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اب رہی آپ کی دوسری بات کہ اس طرح تعبیر بتانے سے کیا فائدہ ؟
تو ۔۔۔ اس طرح ۔۔ کو چھوڑ کر ہم تعبیر کے کچھ فوائد بتاتے ہیں ، ویسے تو اس کے کثیر فائدے ہیں ،
(۱) خواب بشارت و نذارت ہوتی ہے ، یعنی یا تو خوشخبری ہے جس سے کسی مومن کو ایمانی فائد ہوسکتا ،
یا کوئی تنبیہ اور خطرہ کا الارم ہوسکتا ہے اس کے کئی فائدے ہیں کسی کا عملی رویہ تبدیل ہوسکتا ہے ، دعاء و مناجات کی رغبت پیدا ہوسکتی ہے
توبہ و استغفار کی فکر دامن گیر ہونے کا امکان و امید کی جاسکتی ہے ،
(۲ ) اگر خواب رؤیا صادقہ کی قسم سے ہے تو اس کی تعبیر کے بے شمار فوائد ہیں ،
ایمان و یقین میں اضافہ و ثبات ، نا امیدی و مایوسی سے دوری
(جیسا سیدنا یعقوب علیہ السلام کو جناب یوسف علیہ السلام کے بچپن کے خواب سے اس بات کا علم تھا کہ وہ ابھی زندہ ہیں ایک خاص مقام تک پہنچیں گے ، لیکن فراق اور انکی حالت سے بے خبری کے سبب روتے رہتے تھے )
(۳ ) کئی خواب عمل و جدوجہد کی تحریک پیدا کرتے ہیں ، اھداف کے حصول کیلئے محنت و کوشش کرنے سے انسانی صلاحیتیں نکھرتی اور سامنے آتی ہیں ، مثلاً معبر نے بتایا کہ آپ خطیب بنو گے تو خطابت کیلئے علم و فن کی لگن پیدا ہونے کا قوی امکان ہے ۔ وغیرھا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,128
پوائنٹ
412
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جزاکم اللہ خیرا محترم شیخ.
دو سوال اور ہیں. اسکے جواب بھی مرحمت فرمائیں.
١) برے خواب کسی کو نہیں بیان کرنے چاہیے تو لوگ اسکی تعبیر پوچھ کر غلطی نہیں کرتے؟
۲) علماء کی تعبیرات کو کیا کہیں گے؟؟؟ اجتہاد یا پیشین گوئی؟؟؟
اصل میں ایک کتاب پڑھتے وقت یہ اشکالات ذہن میں آئے تھے. امید ہے کہ رہنمائی کر کے شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں گے.
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
بغرض تفہیم ادبا شیخین سے میرا سوال ہے کہ کئی علماء سلف کا موقف ہے کہ اشخاص اور انکے حالات کے اختلاف سے تعبیر مختلف ہو جاتی ہے تو اس طرح سے تعبیر بتا کر کوئی فائدہ ہے؟؟؟
بالکل ۔ میں نے جن سے تعبیر پوچھی ، انہوں نے مجھ سے پہلے خواب دیکھنے والے کے متعلق پوچھا تھا ۔ میں نے کہا ، علم نہیں ۔ تو پھر انہوں نے اسی لیے واضح جواب کی بجائے مجمل جواب دیا ۔
بعد میں انہوں نے وضاحت کردی کہ اس طرح کی خواب دیکھنے والے مختلف اشخاص کے لیے مختلف تعبیر ہوگی ، مثلا کسی شراب پینے والے کو یہ خواب آئے ، یا کسی شراب نہ پینے والے کو آئے تو دونوں کی تعبیر مختلف ہوگی ۔
 
شمولیت
اگست 01، 2019
پیغامات
29
ری ایکشن اسکور
1
پوائنٹ
40
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جزاکم اللہ خیرا محترم شیخ.
دو سوال اور ہیں. اسکے جواب بھی مرحمت فرمائیں.
١) برے خواب کسی کو نہیں بیان کرنے چاہیے تو لوگ اسکی تعبیر پوچھ کر غلطی نہیں کرتے؟
۲) علماء کی تعبیرات کو کیا کہیں گے؟؟؟ اجتہاد یا پیشین گوئی؟؟؟
اصل میں ایک کتاب پڑھتے وقت یہ اشکالات ذہن میں آئے تھے. امید ہے کہ رہنمائی کر کے شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں گے.
محترم اسحاق سلفی صاحب تو اس دنیا میں نہیں رہے-
اللہ رب العزت موصوف کے جنت میں درجات بلند فرمائے-
طالب علم ہونے کے حوالے سے عرض کررہا ہوں علمائے کرام رہنمائی فرما سکتےہیں
جواب ❶ : لوگوں کو اچھے برے خوابوں کی پہچان کروانی ضروری ہے- تاکہ ہر خواب کی تعبیر نہ پوچھتے پھریں-
جواب ❷: ⑴ خوابوں کی تعبیر کرنے والا وحئ نبوت کے اس جزیئے میں اجتهاد کرنے والا ہے-(نیک شخص کا اچھا خواب نبوت کے چھیالیس حصوں میں سے ایک حصہ ہے۔)
⑵ خوابوں کی تفسیر کے لئے قرآن، سنت اور سلف سے وارد تعبیر کی طرف لوٹا جاتا ہے۔ (کیونکہ کسی مسلمان کے خواب میں جو آتا ہے غالبا اس چیز کا نقشہ ہوتا ہے جس کا معنی قرآن اور سنت میں وارد ہو چکا ہے اور سلف اس کا لحاظ کرتے تھے-
⑶ خوابوں کی تعبیر اور اس کی تفسیر (کا حکم) فتوی دینے جیسا ہے-
⑷ خوابوں کی تعبیر اللہ تعالی کی طرف سے عطا کیا ہوا(فقاہت و فراست) ہبہ بھى ہوتى ہے-
واللہ اعلم بالصواب
 
Top