• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

خواب میں مردوں کو دیکھنا

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
سوال: کیا موت كے خواب یا خواب میں مردوں کو دیکھنا اس بات کی دلیل ہے كہ یہ انسان جلد فوت ہو جائیگا؟ اس صورت حال میں کیا کرنا چاہیۓ تاکہ ان برے خوابوں سے جان چھوٹ جائے؟

جواب: یہ خواب جس سے انسان ڈر جائے اور گھبرا جائے یہ شیطان کی طرف سے ہوتا ہے کیونکہ شیطان اس بات کا خواہشمند ہے كہ وہ ہر مسلمان کو غم و اندوہ میں مبتلا کر دے، ارشاد باری تعالی ہے:
إِنَّمَا النَّجْوَىٰ مِنَ الشَّيْطَانِ لِيَحْزُنَ الَّذِينَ آمَنُوا وَلَيْسَ بِضَارِّهِمْ شَيْئًا إِلَّا بِإِذْنِ اللَّهِ
ترجمہ: (کافروں کی) سرگوشیاں تو شیطان (کی حرکات) سے ہیں (جو) اس لیے (کی جاتی ہیں) کہ مومن (ان سے) غمناک ہوں. جبکہ وہ (شیطان ) اذْن الہی كے بغیر انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا.
(المجادلة: 10)

اسی طرح یہ دوران خواب جو انسان کو غم و فکر میں مبتلا کر دیتے ہیں، یہ بھی شیطان کی طرف سے ہوتے ہیں، اس لیے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا ہے کہ جو شخص ناپسندیدہ خواب دیکھے تو وہ اپنے بائیں طرف تین بار تھوک دے اور کہے:
أعوذ من شر الشيطان ومن شر ما رأيت
ترجمہ: میں شیطان كے شر سے اور میں نے جو خواب دیکھا ہے اس کے شر سے اللہ کی پناہ طلب کرتا ہوں.

اور جب تم خواب میں موت وغیرہ یعنی ایسی چیز کو دیکھو جسے تم ناپسند کرتے ہو تو اس وقت اس طرح کرو جس طرح نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا ہے كہ تین بار بائیں جانب تھوک دو نیز شیطان كے شر اور جو کچھ تم نے دیکھا ہے اس كے شر سے اللہ تعالی کی پناہ مانگو. اور پھر اس كے بعد اگر سونا چاہو تو دوسری کروٹ پر سو جاؤ اور جب سو کر اٹھو تو اس برے خواب كے بارے میں کسی کو نہ بتاؤ، اس طرح اس خواب سے تمہیں کوئی نقصان نہیں ہو گا.
انسان اگر موت كے بارے میں کوئی خواب دیکھے تو یہ اس بات کی دلیل نہیں كہ وہ عنقریب مر جائیگا بلکہ یہ بھی ایک شیطانی خواب ہے تاکہ وہ ایسے خواب کی وجہ سے مسلمان کو غم و فکر میں مبتلا کر دے. اس طرح کا خواب دیکھ کر بھی اللہ تعالی سے پناہ مانگنی چاہیۓ اور اس كے بارے میں کسی سے بات نہیں کرنی چاہیے.
شیخ ابن عثیمین
فتاوی اسلامیہ (اردو)، جلد: 4 صفحہ: 362
 
Top