• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

خواب کی تعبیر درکار ہے

Ahmed Khan

مبتدی
شمولیت
اگست 31، 2015
پیغامات
2
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
9
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

مینے خواب میں اپنے آپ کو کسی ایسی مسجد میں پایا جہاں میں کافی زیادہ خوش تھا کے الله نے مجھے یہاں آنے کا اہل سمجھا، جممہ کی نماز تھی، ہم سب صفیں بنارہے تھے امام صاحب نے تکبیر لگائی تو ہم نے بھی نماز شروع کی، اسی دوران آگے والی صفوں سے لوگ غائب ہونے لگے اور پیچھے والی صفوں سے لوگ انکی جگا لیتے رہے یہ سلسلہ جاری رہا، جب ہم سجدے سے اٹھے تو مینے خود کو پہلی صف میں پایا، کسی وجہ سے امام صاحب نے وہیں ہی نمازختم کردی لیکن مینے اپنی نماز جاری رکھی جب تک کے مینے ختم نہیں کردی۔۔۔۔ میرے خیال سے مینے صرف دائیں طرف سلام پھیرا، خیر اس کے بعد کچھ لوگ مجھے بولے جس پر امام صاحب نے انھیں کہا کے تم لوگوں کو خبر نہیں تو خاموش رہو جس کے بعد وو خاموشی سے بیٹھ گئے.
اس کے بعد، صحیح سے یاد نہیں مگر میرے خیال سے فجر کی نماز تھی، ہمارا امام بیچ میں کھرے ہونے کے بجاۓ دائیں طرف کھڑا تھا،
اقامہ دینے کی جگا پر کوئی نہیں تھا تو پیچھے سے ایک شخص آگے آیا اور اسنے اقامہ دیا اور میں اسکے بلکل ساتھ کھڑا تھا جب ہم سجدے سے اٹھے تو مینے خود کو وہاں بیچ والی کسی صف کے بیچ میں پایا، جب ہم تشہد میں بیٹھے تو سلام پھیرنے سے پہلے اچانک سے میری پیٹھ زمین پر آگئی اور میرا موں چھت کی طرف تھا اس وقت ہلکھا سا اندھیرا ہوگیا وہاں پر اور لوگوں نے سلام پھیرا مینے بھی سلام پھیرنے کی کوشش کی تھی، شاید مینے بھی سلام پھیرا تھا یا نہیں پھیرسکا تھا،، اسکے بعد خواب ختم ہوگیا....
شیخ [SIZE=6]@اسحاق سلفی[/SIZE]
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,562
پوائنٹ
791
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

مینے خواب میں اپنے آپ کو کسی ایسی مسجد میں پایا جہاں میں کافی زیادہ خوش تھا کے الله نے مجھے یہاں آنے کا اہل سمجھا، جممہ کی نماز تھی،
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بہت اچھا خواب ہے ، اس میں بشارت ہے کہ آپ کوئی اہم کام سرانجام دیں گے جس میں آپ کی اور آپ کے گھر والوں کی کامیابی اور بھلائی ہوگی ،
یہ حج بھی ہوسکتا ہے ، اور کوئی اہم عہدہ بھی ہوسکتا ہے ،
اور آپ کی کسی اچھی خواہش کی تکمیل بھی ہوسکتی ہے ،جو تھوڑی محنت سے حاصل ہوجائے گی ۔ ان شاء اللہ تعالی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور نماز فجر والے خواب میں یہ اشارہ ہے کہ آپ کوئی اہم کام شروع کرنے والے ہیں ، یا آپ کو شروع کرنا چاہیئے
جس میں آپ کیلئے " خیر " پنہاں ہے ،
واللہ خبیر علیم
 
Top