• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

خواتین اور جہاد نفس

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
خواتین اور جہا د

یہ بڑی ہمت افزا بات ہے کہ دل میں ولولہ جہاد پیدا ہو حقیقت میں تو مسلمانوں کی پوری زندگی جہاد ہے میدان جنگ میں جدال وقتال ہی صرف جہاد نہیں راہ حق میں اپنی زندگی ،اپنی ذہنی قوتیں اپنی جسمانی قوتیں کھپادینا یہی اصل جہاد ہے جان گھلانااور جان دینا ایک ہی بات ہے ۔
آج کے دور میں جب دین اسلام اپنے نام لیواوں کے ہاتھوں جان کنی کے عالم میں ہے اسلامی تشخص کو برقرار رکھنا انتہائی مشکل کام بن گیا ہے ۔غیر مسلم اسلام کونقصان پہنچانے اور مٹانے کی جو بھی کوشش کریں اس کا اتنا غم نہیں اس کا مقابلہ کرنا بھی مشکل نہیں ، لیکن کلمہ گو جو غیر مسلموں کے اتحادی بن کے دین کے خلاف صف آرا ہو گئے ہیں ،ان کے ہاتھوں دینی شناخت اور اسلامی شعائر کو قتل ہو نے سے بچانا انتہائی مشکل کام بن چکا ہے آج کی ماڈرن مہذب تعلیم یافتہ جاہل دولت مند مسلمانوں نے مسلمان عورتوں کے لئے کلام پاک میں درج اللہ تعالی کی نازل کردہ دینی حکموں پر چلنا قطعا" ناممکن کر دیا ہے ۔آپ آج کی تعلیم یافتہ یا جاہل ماڈرن تہذیب میں رنگی عورت کو دیکھ کر یہ انداذہ نہیں کر سکتے کہ وہ مسلمان ہے یا غیر مسلم ، مسلمان عورت کی شناخت کھو دی گئی ہے آج کا سب سے بڑا جہاد یہی ہے کہ آپ مسلمان عورت کو اس کی گم شدہ شناخت واپس دلادیں -
مسلمان عورت کا اللہ تعا لی پر اور اس کی رحمت و حکمت پر ایمان ویقین کم ہو گیا ہے وہ خیال کرنے لگی ہے کہ اللہ تعالی نے مردوں کو زیادہ مراعات دی ہیں اور عورتوں کو حقیر سمجھ کر گھروں میں نظر بند کردیا گیا ہے اور یہ کہ وہ اللہ کی اطاعت و فرماں برداری کی جگہ اللہ کی مقابلے پر کھڑی ہو گئی ہے اس کا ثبوت یہ ہے کہ وہ اپنی پہچان احکام قرانی کے تحت نہیں چاہتی اس کی آئیڈیل غیر مسلم خواتین ہیں وہ عام مردوں کے ساتھ گھل مل کے رہنا چاہتی ہے آج اس نے اپنی شناخت چادر کے ساتھ دوپٹہ بھی ترک کر دیا ہے بن سنور کے بغیر دوپٹہ کے غیر مردوں کی مجلسوں میں بیٹھتی ہے اور کھر درے لہجے میں بات کرنے کی بجائے گانے سنا کے غیر مردوں کا دل خوش کرنا چاہتی ہے حالانکہ یہ وہ حالت نہیں جو اللہ تعالی نے مسلمان خواتین کو سکھائی ہے اور قرآن کے لازوال حرفوں میں درج ہے آج کے دور میں مسلمان عورت کو اپنی شناخت کا صحیح ادراک کرانا جنگ لڑنے سے زیادہ مشکل اور خطر ناک ہے مگر موجودہ دور کا سب سے بڑا جہاد بھی یہی ہے اللہ تعا لی سے دعا ہے کہ وہ ہر مسلمان بہن اور بیٹی اور بیوی کے دل میں یہ روح جہاد بیدار کر دے- آمین
 

muslim

رکن
شمولیت
ستمبر 29، 2011
پیغامات
467
ری ایکشن اسکور
567
پوائنٹ
86
آج کے دور میں مسلمان عورت کو اپنی شناخت کا صحیح ادراک کرانا جنگ لڑنے سے زیادہ مشکل اور خطر ناک ہے مگر موجودہ دور کا سب سے بڑا جہاد بھی یہی ہے

السلام علیکم

اللہ کی کتاب کے مطابق جہاد کبیر یہ ھے۔

فَلَا تُطِعِ الْكَافِرِينَ وَجَاهِدْهُم بِهِ جِهَادًا كَبِيرًا ﴿٢٥-٥٢﴾

تو کافروں کا کہا نہ مان اور اس (قرآن) سے ان پر جہاد کر بڑا جہاد،
 
Top