• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

خواتین اور رمضان المبارک

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
خواتین اور رمضان المبارک

امور خانہ داری میں مصروف رہنے والی خواتین چونکہ ان کا خارجی امورزندگی سے واسطہ بہت کم پڑتا ہے۔لہٰذا انہیں اپنےمسائل کی شرعی راہنمائی کےلیے علماء سے رابطے میں مشکلات پیش آتی ہیں اور ان رکاوٹوں میں خود ان کی ذمہ داریوں کی مصروفیت بھی ہوتی ہے۔ان حالات میں علماء کی لکھی گئیں مستند کتب ان کی راہنمائی کا کام دیتی ہیں۔ عورتوں سےمتعلقہ مخصوص و عام مسائل پر شائع ہونے والی کتب نے ان کےلیے گھر بیٹھے مسائل کو جاننے کی آسانی فراہم کردی ہے۔لیکن مارکیٹ میں شائع ہونےوالی بہت سی کتب میں درج روایات کی استنادی حالت کو پرکھے بغیرشائع کردیا جاتا ہے جس سے خواتین جو کہ تحقیق کے ذرائع سے بالکل تہی دامن ہوتی ہیں ، کے لئے انتہائی مشکل پیش آتی ہے کہ وہ کسی صحیح مسئلہ کو اپنائیں۔کتاب کے مواد کی تحقیق کے بعد اسے شائع کرنے کے اہتمام کی اوّلیت و مثالیت مکتبہ دارالسلام کو حاصل ہے۔مکتبہ دارالسلام سے چھپنے والی ہر کتاب کو ماہرین تحقیق کی نظر سے گزار کر شائع کیاجاتا ہے۔زیر نظر کتاب بھی مکتبہ دارالسلام کی مطبوعات میں سے ہے جو سعودی عرب کےممتاز عالم دین شیخ ابوالحسن بن علی خطیب جامع الناصریہ کے دروس کا مجموعہ ہے اور یہ عورتوں کے رمضان سے متعلقہ مسائل پر مخصوص ہے کہ جس میں رمضان کے مہینے میں عورتوں کو جن مسائل سے سابقہ پیش آتا ہے وہ تمام امور کا احاطہ کردیا گیا ہے۔اس لحاظ سے عورتوں کے لیے ان کےرمضان سے متعلقہ مسائل کاایک انسائیکلو پیڈیا ہے۔
لنک
 
Top