• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

خواتین کو گهروں میں رہنا چاہیے.

شمولیت
جولائی 18، 2017
پیغامات
130
ری ایکشن اسکور
27
پوائنٹ
40
عورتوں کو چاہیے کہ وہ بغیر ضرورت سے گھر سے باہر نہ نکلیں ۔

اللہ پاک نے حکم دیا ہے کہ
اپنے گھروں میں ٹھہری رہو اور جس طرح (پہلے) جاہلیت (کے دنوں) میں اظہار تجمل کرتی تھیں اس طرح زینت نہ دکھاؤ اور نماز پڑھتی رہو اور زکوۃ دیتی رہو اور اللہ اور اس کے رسول(صلی اللہ علیہ وسلم ) کی فرمانبرداری کرتی رہو۔( سورة الاٴحزَاب 33 /آیت نمبر33)
غیرمحرم سے غیر ضروری بات کرنا جائزنہیں ہے اور اگر ضرورت کے لیے بات کرنا پڑ جائے تو لہجا نرم نہ رکھو اور صرف ضرورت کی حد تک بات کرو:
اللہ پاک نے فرمایا : اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی بیویو! تم عام عورتوں کی طرح نہیں ہو، اگر تم پرہیزگاری اختیار کرو تو(کسی اجنبی شخص سے) نرم لہجے میں بات نہ کرو کہ جس کے دل میں روگ ہو وہ کوئی برا خیال کرے --
عورتوں کو چاہیے کہ وہ خوشبو لگا کر گھر سے باہر نہ نکلیں اور نہ خوشبو لگا کر مسجد میں جائیں۔
غیر محرم کو مت دیکھو اور نظریں نیچی رکھو اور شرمگاہوں کی حفاظت کرو:
مرد اور عورت دونوں کے لیے حکم ہے کہ نظریں نیچی رکھیں اور شرمگاہ کی حفاظت کریں (النور)
حدیث میں ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرما یا:اللہ نے اولادِِ آدم کی تقدیر میں اس کے حصے کے موافق طرح طرح کےزنا لکھے ہیں۔لا محالہ وہ اس سے سر زد ہوں گے۔آنکھ کا زنا نظر بد کرنا،زبان کا زنا زنا کی بات کرنا اور نفس خواہش کرتا ہے اور شرمگا ہ اس کی خواہش کی تصدیق کرتی ہے یا اس کے نفس کی خواہش کی تکذیب کرتی ہے۔ (نظر بازی اور فحش گفتگو کو بھی زنا کہا گیا ہے )
 
Top