• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

خواتین کی علم حدیث میں خدمات ایک تحقیقی جائزہ

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
خواتین کی علم حدیث کی دیگر اصناف میں خدمات:
مسلم خواتین نے صرف درس وتدریس اور روایت ہی سے اشاعت حدیث کا کام نہیں لیا، بلکہ محدثین کی طرح تصنیف وتالیف ، کتب احادیث کے نقل اور اپنی مرویات کی کتابی شکل میں مدون کرکے محفوظ کیا، نیز فن اسماء ورجال وفن حدیث میں بھی کتابیں تصنیف کیں اس مختصر مقالہ میں تمام خواتین اور ان کی تصنیفات کا احصاء تو ممکن نہیں، البتہ بطور مثال چند مسلم خواتین کا نام اور ان کی مولفات کا نام پیش کیا جارہا ہے:
1- ام محمد فاطمہ بنت محمد اصفہانی کو تصنیف وتالیف میں بڑا اچھا سلیقہ حاصل تھا، انہوں نے بہت ہی عمدہ عمدہ کتابیں تصنیف کی تھیں، جن میں "الرموز من الکنوز" پانچ جلدوں میں آج بھی موجود ہے (42) ۔
2- طالبہ علم: انہوں نے ابن حبان کی مشہور کتاب "المجروحین" میں مذکور احادیث کی فہرست تیار کی ہے۔
3- عجیبہ بنت حافظ بغدادیہ: انہوں نے اپنے اساتذہ وشیوخ کے حالات اور ان کے مسموعات پر دس جلدوں میں "المشیخۃ" نامی کتاب لکھی (43) ۔
4- ام محمد محمد شہدہ بنت کمال: ان کو بہت سی حدیثیں زبانی یاد تھیں۔ لہذا انہوں نے بہت سی احادیث کو کتابی شکل میں یکجا کیا (44) ۔
5- امۃ اللہ تسنیم: یہ علامہ ابو الحسن علی ندوی کی بہن ہیں، انہوں نے امام نووی کی کتاب "ریاض الصالحین" کا اردو ترجمہ "زاد سفر" کے نام سے کیا ہے۔
 
Last edited by a moderator:

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
عصر حاضر میں خواتین کی علم حدیث کے حوالے سے خدمات کی ضرورت :
عصر حاضر میں ہمارے ملک ہندوستان میں شاید ہی کوئی ایسا جماعتی ادارہ ہو جس کے ساتھ "شعبہ بنات" منسلک ومربوط نہ ہو۔ فی الحال تقریبا سینکڑوں ادارے خواتین اسلام کی تعلیم وتربیت کی ذمہ داری اٹھائے ہوئے ہیں اور جہاں دیگر علوم وفنون کے ساتھ ساتھ علم حدیث ، اصول حدیث اور فقہ واصول فقہ کی بھی خاطر خواہ تعلیم دی جاتی ہے، آئندہ نسلوں کے لئے یہ بہترین خوش آئند شئ ہےاور ہو بھی کیوں نہ جبکہ نسواں مدارس اسلامیہ میں فی الحال کتنی معلمات ایسی ہیں جو درس حدیث کے منصب پر فائز ہیں۔
 
Last edited by a moderator:

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
حواشی:​
(1) سورہ محمد: 19 ۔
(2)سورہ الزمر: 9
(3) سورہ مجادلہ: 11 ۔
(4) المعجم الكبير ، سليمان بن أحمد بن أيوب أبو القاسم الطبراني، مكتبة العلوم والحكم – الموصل، الطبعة الثانية ، 1404 – 1983، جلد ۲صفحہ 127 ، حدیث 1540 ﴿ 20 اجزا پر کتاب ہے﴾
(5) المعجم الكبير ، سليمان بن أحمد بن أيوب أبو القاسم الطبراني، مكتبة العلوم والحكم – الموصل، الطبعة الثانية ، 1404 – 1983، جلد 10صفحہ 195 ، حدیث 10439
(6) سورہ الحجرات: 13 ۔
(7) سورہ الروم: 21 ۔
(8) صحیح البخاری مع الفتح: ابن حجر العسقلانی، ، کتاب العلم باب ہل یجعل للنساء یوم علی حدۃ فی العلم۔ دار المعرفة ، بیروت، 1379ھ، 1/195/101
(9) خاتون اسلام ،ڈاکٹر مقتدی حسن ازہری۔، مکتبة العلم، دہلی، ص 69 (ایک جلد﴾
(10) تدریب الراوی:جلال الدین السیوطی، مکتبة الریاض الحدیثیة، ریاض، 2/677 ۔ (2 جلد﴾
(11) خدمت حدیث میں خواتین کا حصہ ص 17 ، تالیف: مجیب اللہ ندوی ۔ علمی کتب خانہ، گوجرانوالہ، ﴿ایک جلد﴾
(12) سیر الصحابیات، عبدالسلام ندوی ، سلیمان ندوی، مکتبہ اسلامیہ، لاہور، فیصل آباد، ص 28 ۔ ایک جلد
(13) الاستیعاب: يوسف عبد الله محمد عبد البر أبو عمر، دارالفکر، بیروت، 1995م ، جلد دوم صفحہ 129﴿۲ جلد﴾
(14) تہذیب التہذیب:ابن حجر العسقلانی، دارالفکر ، بیروت، 12/461، 463 ۔ (14جلدیں﴾
(15) طبقات ابن سعد: 2/375 ۔ دار صادر، بیروت، ﴿۸ جلدیں﴾
(16) سیر الصحابیات ص 9 ۔
(17) اعلام الموقعین لابن قیم الجوزیۃ: 1/15 ۔
(18) بقی بن مخلد القرطبی، دار المعرفة، بیروت، 1995م، ص 84/ 160 ۔ (ایک جلد﴾
(19) مسند احمد: 6/430 ، مکتبة المعارف، الریاض، 1991م ﴿۱۵ جلدیں﴾
(20) تہذیب التہذیب: 12/455 ۔
(21) تہذیب التہذیب: 12/426-516 ۔
(22) تہذیب التہذیب: 12/438 ۔
(23) تہذیب التہذیب: 12/438 ۔
(24) تہذیب التہذیب: 12/438 ۔
(25) تذکرۃ الحفاظ: الذہبی، دار احیا التراث العربی، بیروت، 1/9 ۔ (6 جلدیں﴾
(26) تہذیب التہذیب: 12/466 ۔
(27) تہذیب التہذیب: 12/466 ۔
(28) تذکرۃ الحفاظ:الذہبی، 1/94 ۔
(29) تہذیب التہذیب: 12/466 ۔
(30) تہذیب التہذیب: 12/466 ۔
(31) تلخیص از ماہنامہ السراج مارچ 2001 ء ص 24 ۔
(32) تلخیص از مجلہ الفرقان جولائی تا ستمبر 2002ء ص 26- 37 ۔
(33) خواتین اسلام کی دینی وعلمی خدمات، قاضی اطہر ،مبارکپوری، مکسڈ ٹایٹلز،لاہور، 2005م، ص 29-30 ۔
(34) تاریخ ابن خلکان ، ابن خلکان، دار الفکر ، بیروت، 1995م، 1/103 ۔
(35) العقد الثمین: تقی الدین مکی الفاسی، دار الفکر ، بیروت 8/224 ۔ (9جلدیں﴾
(36) ذیل العبر للذہبی، دارالعلوم الاسلامیہ، لبنان، ص126 ۔ (۵ جلدیں﴾
(37) العبر: 5/358 ۔
(38) العبر: 5/213 ۔
(39) خواتین اسلام کی دینی وعلمی خدمات ص 54
(40) تاریخ بغداد: 14/444 ۔
(41) خواتین اسلام کی دینی وعلمی خدمات ص 54 ۔
(42) العقد الثمین: 8/202 ۔
(43) العبر للذہبی: 5/194 ۔
(44) ذیل العبر للذہبی: ص 49​
 
Last edited by a moderator:

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
جزاک اللہ خیرا۔۔۔۔اس موضوع پر مواد کی ایک عرصے سے تلاش تھی۔بارک اللہ!
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
جزاک اللہ خیرا۔۔۔۔اس موضوع پر مواد کی ایک عرصے سے تلاش تھی۔بارک اللہ!
اگر آپ عربی زبان پڑھنے پر قادر ہیں تو اس موضوع پر مزید کتب کے لنک میں یہاں درج کر دیتا ہوں کیونکہ میں نے پچھلے دنوں ریاض الصالحین خواتین کے ایک مدرسے میں پڑھانا شروع کی تو ابتدائی گفتگو کے حوالے سے یہ مقالہ میری ایک شاگرد نے مجھے دیا جس سے بہت مدد ملی پھر تو انٹر نیٹ زندہ باد ہی کرتا رہا بہت مواد موجود ہے اس موضوع پر لیکن تلاش اور محنت کی ضرورت ہے
اور میری جس طالبہ نے یہ مقالہ لکھا ہے ان کراچی یونی ورسٹی سے پی ایچ ڈی کر رہے ہیں
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
اگر آپ عربی زبان پڑھنے پر قادر ہیں تو اس موضوع پر مزید کتب کے لنک میں یہاں درج کر دیتا ہوں کیونکہ میں نے پچھلے دنوں ریاض الصالحین خواتین کے ایک مدرسے میں پڑھانا شروع کی تو ابتدائی گفتگو کے حوالے سے یہ مقالہ میری ایک شاگرد نے مجھے دیا جس سے بہت مدد ملی پھر تو انٹر نیٹ زندہ باد ہی کرتا رہا بہت مواد موجود ہے اس موضوع پر لیکن تلاش اور محنت کی ضرورت ہے
اور میری جس طالبہ نے یہ مقالہ لکھا ہے ان کراچی یونی ورسٹی سے پی ایچ ڈی کر رہے ہیں
مقالہ پڑھنے کے دوران ہی میں نے کراچی یونیورسٹی کے متعلق ابتدائی معلومات ان کی ویب سائٹ سے حاصل کر لیں تھی۔شاید یہ سنی بریلوی طرز کی یونیورسٹی ہے۔واللہ اعلم !

کتب کے لنک ضرور فراہم کیجیئے بھائی۔جزاک اللہ خیرا!!
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
مقالہ پڑھنے کے دوران ہی میں نے کراچی یونیورسٹی کے متعلق ابتدائی معلومات ان کی ویب سائٹ سے حاصل کر لیں تھی۔شاید یہ سنی بریلوی طرز کی یونیورسٹی ہے۔واللہ اعلم !

کتب کے لنک ضرور فراہم کیجیئے بھائی۔جزاک اللہ خیرا!!
بریلوی طرز کی یونی ورسٹی نہیں ہے بلکہ بریلوی لابی کا تسلط ہے لہذا یہاں کسی اہلحدیث کو داخلہ بھی نہیں دیا جاتا کراچی یونی ورسٹی کے کلیہ معارف اسلامیہ کے زیر تحت ایک داخلی خود مختار ادارہ ہے
کتب کے لنک ضرور درج کروں گا بس ہفتہ والی سیرت کی نشست برائے خواتین سے فارغ ہو جاوں
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
تراجم المحدثات من التابعيات ومروياتهن في الكتب الستة " جمع ودراسة وتعليق عالية عبدالله محمد بالطو ، الأستاذة المساعدة بكلية إعداد المعلمات بمكة
دور المرأة في خدمة الحديث في القرون الثلاثة الأولى ، آمال قرداش بنت الحسين ، الدوحة . وزارة الأوقاف ، 1420هـ .
جهود المرأة في رواية الحديث ( القرن الثامن الهجرى ) ، صالح يوسف معتوق ، دار البشائر الإسلامية - بيروت
عناية النِّساء بالحديث النبوي ، لمشهور بن حسن آل سلمان . قلت : وهو عبارة عن صفحات من حياة المحدثات حتى القرن الثالث عشر الهجري
تراجم شهيرات النساء لعلي بن محمد بن جميل المعافري المالقي
جامع أخبار النِّساء من سير أعلام النبلاء للذهبي ، مع تراجم الجزء المفقود من السير ، لخالد بن حسين ، طبع مكتبة الرُشد سنة 1425 هـ
أعلام النِّساء ، لعمر رضا كحَّالة
وكذلك الضوء اللامع للسخاوي فقد أفرد جزءا خاضا للنساء المشتغلين بالحديث
المؤلِّفات من النساء لصاحبه محمد رمضان خير يوسف
 
  • پسند
Reactions: Dua
Top