• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

خوارج کی پشت پناہی کرنے والے بھی خوارج ہی میں سے ہیں

شمولیت
نومبر 09، 2013
پیغامات
329
ری ایکشن اسکور
151
پوائنٹ
45
نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم، اما بعد
بعض لوگ خوارج کے بارے میں نرم گوشہ رکھتے ہیں اور انہیں برا نہیں جانتے، جب کہ بعض لوگ اس سے بھی ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے خوارج کی پشت پناہی اور support کرتے ہیں اور اپنے طرز عمل سے شرپسندوں اور دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، اُن کے لیے ماسٹر مائنڈ (master mind) کا فریضہ سرانجام دیتے ہیں اور ان کی مالی و اخلاقی معاونت (financial & moral support) کرکے انہیں مزید دہشت پھیلانے کی شہ دیتے ہیں، یہ عمل بھی انتہائی مذموم ہے۔
خوارج کی پشت پناہی کرنے والوں کے لیے قَعْدِيَۃ (عملاً بغاوت میں شریک نہ ہونے والے کی) اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔
شارح صحیح البخاری حافظ ابن حجر عسقلانی لکھتے ہیں:
''والقعدية'' قوم من الخوارج، کانوا يقولون بقولهم، ولا يرون الخروج بل يزينونه.
(عسقلاني، مقدمة فتح الباري: 432)
''اور قَعْدِيَۃ خوارج کا ہی ایک گروہ ہے۔ یہ لوگ خوارج جیسے عقائد تو رکھتے تھے مگر خود مسلح بغاوت نہیں کرتے تھے بلکہ (وہ خوارج کی پشت پناہی کرتے ہوئے) اسے سراہتے تھے۔''
حافظ ابن حجر عسقلانی مقدمۃ فتح الباری میں ایک اور مقام پر لکھتے ہیں:
والخوارج الذين أنکروا علی علي رضی الله عنه التحکيم وتبرء وا منه ومن عثمان رضی الله عنه وذريته وقاتلوهم فإن أطلقوا تکفيرهم فهم الغلاة منهم والقعدية الذين يزينون الخروج علی الأئمة ولا يباشرون ذلک.
(عسقلاني، مقدمة فتح الباري: 459)
''اور خوارج وہ ہیں جنہوں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے فیصلۂ تحکیم (arbitration) پر اعتراض کیا اور آپ رضی اللہ عنہ سے، حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے اور ان کی اولاد و اَصحاب سے برات کا اظہار کیا اور ان کے ساتھ جنگ کی۔ اگر یہ مطلق تکفیر کے قائل ہوں تو یہی ان میں سے حد سے بڑھ جانے والا گروہ ہے جبکہ قَعْدِيَۃ وہ لوگ ہیں جو مسلم حکومتوں کے خلاف مسلح بغاوت اور خروج کو سراہتے اور اس کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، لیکن خود براہ راست اس میں شامل نہیں ہوتے۔''
اِسی طرح حافظ ابن حجر عسقلانی اپنی ایک اور کتاب ''تھذیب التھذیب'' میں خوارج کی پشت پناہی کرنے والوں کے بارے میں لکھتے ہیں:
''والقعد'' الخوارج کانوا لا يرون بالحرب، بل ينکرون علی أمراء الجور حسب الطاقة، ويدعون إلی رأيهم، ويزينون مع ذالک الخروج، ويحسنونه.
(عسقلاني، تهذيب التهذيب، 8: 114)
''اور قَعْدِيَۃ (خوارج کی پشت پناہی کرنے والے) وہ لوگ ہیں جو بظاہر خود مسلح جنگ نہیں کرتے بلکہ حسبِ طاقت ظالم حکمرانوں کا انکار کرتے ہیں اور دوسروں کو اپنی فکر و رائے کی طرف دعوت دیتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ مسلح بغاوت اور خروج کو (مذہب کا لبادہ اوڑھا کر) سراہتے ہیں اور دہشت گرد باغیوں کو اِس کی مزید ترغیب دیتے ہیں۔''
شارح صحیح البخاری حافظ ابن حجر عسقلانی کے درج بالا اقتباسات سے یہ حقیقت آشکار ہوتی ہے کہ قَعْدِيَۃ بھی خوارج میں سے ہی ہیں۔ لیکن یہ گروہ کھل کر اپنی رائے کا اظہار نہیں کرتا اور پسِ پردہ رہ کر خوارج کی باغیانہ اور سازشی سرگرمیوں کے لیے منصوبہ بندی (planning) کرتا ہے۔ گویا یہ گروہ ماسٹر مائنڈ کے فرائض سرانجام دیتا ہے۔ اِس گروہ کا کام دلوں میں بغاوت اور خروج کے بیج بونا ہے، خاص طور پر جب یہ گفتگو کسی ایسے فصیح و بلیغ شخص کی طرف سے ہو جو لوگوں کو اپنی چرب زبانی سے دھوکہ دینے اور اسے سنتِ مطہرہ کے ساتھ گڈ مڈ کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہو۔

ضدی

رکن
شمولیت
اگست 23، 2013
پیغامات
290
ری ایکشن اسکور
275
پوائنٹ
76
لسهل بن حنيف:‏‏‏‏ هل سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول في الخوارج شيئا؟ قال:‏‏‏‏ سمعته يقول واهوى بيده قبل العراق:‏‏‏‏"يخرج منه قوم يقرءون القرآن لا يجاوز تراقيهم يمرقون من الإسلام مروق السهم من الرمية".
سہل بن حنیف ( بدری صحابی ) رضی اللہ عنہ سے پوچھا کیا تم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خوارج کے سلسلے میں کچھ فرماتے ہوئے سنا ہے ، انہوں نے بیان کیا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے اور آپ نے عراق کی طرف ہاتھ سے اشارہ فرمایا تھا کہ ادھر سے ایک جماعت نکلے گی یہ لوگ قرآن مجید پڑھیں گے لیکن قرآن مجید ان کے حلقوں سے نیچے نہیں اترے گا ۔ وہ اسلام سے اس طرح باہر ہو جائیں گے جیسے تیر شکار کے جانور سے باہر نکل جاتا ہے ۔ (روای بخاری حدیث نمبر: 6934)۔

کیا کبھی آپ نے سوچنے یا جاننے کی کوشش کی کہ اہل تشیعی حضرات پاکستانی ٹی وی چینلز پر اسلام کے نام پر کئے جانے والے پروگرامز میں دینی مسائل پر قرآن و حدیث کی روشنی میں بانگیں ماررہے ہوتے ہیں لیکن ان ہی اہل تشعی فرقے کا یہ عقیدہ ہے کہ مصحف عثمانی نامکمل ہے اور احادیث کی ان کے پاس اپنی کتب ہیں جن میں اُن کے اپنے امام غائب کے علاوہ باقی کے تمام اماموں سے منقول روایات موجود ہیں، اور ماضی قریب میں اے آر وائی چینل کے ایک پروگرام سرےعام میں متعہ کے تعلق سے ایک دلچسپ پروگرام نشر ہوا تھا جس میں اہلسنت والجماعت سے تعلق رکھنے والے علماء حضرات اور اہل تشیع مکتب فکر کے افراد متعہ پر قرآن وحدیث کی روشنی میں محوو گفتگو تھے علماء اہلسنت والجماعت نے قرآن وحدیث سے حجت قائم کردی مگر اہل تشعی حضرات اس مثال کے متصادق بننے ہوئے تھے "اپنی اپنی ڈفلی اپنا اپنا راگ" تو یہ کون لوگ ہیں جن کے سامنے قرآن پڑھا جاتا ہے اور یہ ببانگ دہل رد کردیتے ہیں کہیں یہ ہی تو وہ خوارج نہیں جو اہلسنت والجماعت سے تعلق رکھنے والے گروہ جو اللہ اور اس کے رسولﷺ کی شریعت کے نفاذ کی بات کرتا ہے کو اپنی عیاری سے خوارج ثابت کرنے کے لئے آپ جیسے بھولے بھالے لوگوں کو استعمال کررہے ہیں مجھے آپ سے پوری ہمدردی ہے لہذا میرے مطابق جو خوارج خوارج کا راگ الاپ رہے ہیں دراصل وہی یہ خوارج فرقے کہ لوگ ہیں اور یہ الزام سب سے پہلے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین مردود نے لگایا تھا، جن نے رمضان امان کے نام پر پورے رمضان کو ایک تماشا بنا دیا تھا۔
 
کیا آپ شیعوں اور مسلمانوں کی لڑائی کے لیے فورم پر بیٹھے ہوئے ہیں ؟
 
ضدی

رکن
شمولیت
اگست 23، 2013
پیغامات
290
ری ایکشن اسکور
275
پوائنٹ
76
کیا آپ شیعوں اور مسلمانوں کی لڑائی کے لیے فورم پر بیٹھے ہوئے ہیں ؟
اتنی معصوم تو آپ بھی نہیں ہیں، نشاندہی حدیث سی کی ہے جن کو آپ شیعہ کہہ رہی ہیں دراصل حقیقی خوارج یہ ہی ہیں کل پنڈی میں مدرسے کو آگ لگانے اور دو طالبعلموں کی گردنیں ان ہی نے کاٹی ہیں جیسے شام میں اپنے ظلم ڈھا رہے تھے
 
شمولیت
نومبر 09، 2013
پیغامات
329
ری ایکشن اسکور
151
پوائنٹ
45
اتنی معصوم تو آپ بھی نہیں ہیں، نشاندہی حدیث سی کی ہے جن کو آپ شیعہ کہہ رہی ہیں دراصل حقیقی خوارج یہ ہی ہیں کل پنڈی میں مدرسے کو آگ لگانے اور دو طالبعلموں کی گردنیں ان ہی نے کاٹی ہیں جیسے شام میں اپنے ظلم ڈھا رہے تھے
کوئی دلیل کہ شیعوں نے کاٹی ہے ؟
 
مون لائیٹ آفریدی

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 30، 2011
پیغامات
640
ری ایکشن اسکور
409
پوائنٹ
127
کوئی دلیل کہ شیعوں نے کاٹی ہے ؟
روافض کے لیے اتنا نرم گوشہ ۔حالانکہ ہونا تو یہ چاہئیے ۔ اشِدَّاء عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَاء بَيْنَهُمْ
ریمان ملک عرف ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھی اپنے دور حکومت میں یہی کہتے تھے کہ ہمارے ملک میں بلیک واٹر موجود نہیں ہے ۔ کسی کے پاس ٹھوس ثبوت ہو تو بتادیں ۔ پھر بعد میں خود ہی پتہ چلا کہ صرف موجود ہی نہیں بلکہ کثیر تعداد میں ایکٹیو بھی ہیں ۔
 
شمولیت
اکتوبر 28، 2013
پیغامات
61
ری ایکشن اسکور
30
پوائنٹ
17
کوئی دلیل کہ شیعوں نے کاٹی ہے ؟
میرے خیال میں دلیل اور اس طرح اور بنیادی چیز واضح کی جائے۔تو بات کرنے میں آسانی ہوگی،ورنہ صرف ادھر ادھر کی باتیں کی جائیگی۔
 
شمولیت
اکتوبر 28، 2013
پیغامات
61
ری ایکشن اسکور
30
پوائنٹ
17
دوسری بات یہ کہ خوارج کی تعریف کی جائے اور کن لوگوں پر ان کا اطلاق کیا جاسکتا ہے۔
اسس فورم پر لوگ دین سیکھنے لے لئے آتے ہیں اور یہاں پر جو بات بھی پڑھینگے،سچ سمجھ کر اسی کے مطابق اپنا نظریہ اپنائینگے، اس لئے ضروری ہے کہ دلائل کے ساتھ بات کرے مگر اس سے بھی ضروری اور اہم چیز یہ ہے کہ دلائل وغیرہ کا تعین کیا جائے کہ کسے دلیل مانا جائے اور کس کو رد کیا جائے۔
 
ضدی

رکن
شمولیت
اگست 23، 2013
پیغامات
290
ری ایکشن اسکور
275
پوائنٹ
76
میرے خیال میں دلیل اور اس طرح اور بنیادی چیز واضح کی جائے۔تو بات کرنے میں آسانی ہوگی،ورنہ صرف ادھر ادھر کی باتیں کی جائیگی۔
یہ ہی تو المیہ ہے کہ ایک باشعور شخص حقیقت کو خیال اور خیال کو حقیقت کی نظر سے دیکھنے کا خواہش مند ہے۔
 
Top