• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شکایت خود بخود لاگ آؤٹ

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
غالب گمان ہے کہ انتظامیہ ایمان و صحت کی بہترین حالت میں ہوں گے۔۔دو،تین دن سے ایک مسئلہ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔لاگ ان ہونے کے بعد کسی دھاگے میں فائل اپلوڈ کرنے سے،یا جواب بھیجنے کے دوران خود بخود لاگ آؤٹ ہو جاتا ہے اور نوٹس آ جاتا ہے کہ آپ لاگ ان نہیں ہیں۔۔بسا اوقات حالیہ مراسلات کے ایک صفحے سے دوسرے صفحے پر جانے سے یہی مسئلہ آ رہا ہے۔ری فریش کرنے سے بھی ٹھیک نہیں ہوتا۔دوبارہ لاگ ان ہونے کے بعد پانچ،دس منٹ کے بعد دوبارہ یہی مسئلہ در پیش ہوتا ہے۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

ایک مسئلہ کہ جب لاگ ان ہوں تو اس پر کچھ کام نہ کریں اور چند منٹ بعد کوئی صفحہ بدلیں یا کچھ بھی کریں تو لاگ آف ہو جاتا ھے، ٹائم آؤٹ!

اس پر ایسا کریں کہ جب لاگ ان ہوں تو وہیں ایک چھوٹا سا ڈبہ نظر آئے گا اسے چک کر کے لاگ ان کریں۔

باقی ٹیکنیکل ٹیم کے جواب پر انتظار فرمائیں کیونکہ ٹائم آؤٹ آپشن سے فارم اور یوزرز محفوظ رہتے ہیں۔

والسلام
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
کنعان بھائی کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے، آپ یہ بتائیے کہ لاگ ان ہونے کے دوران آپ "مجھے یاد رکھئے؟" والے چیک باکس کو ٹک کر دیتی ہیں ؟؟
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
میرے ساتھ یہ مسئلہ کبھی کبھی ہوتا تھا جس کی وجہ یہی سمجھ آئی کہ شاید یہ ’’ فیس بک ‘‘ کی مدد سے فورم پر داخل ہونے کے سبب ہے ۔
اب ( جب کبھی نوبت آئے تو ) میں عموما فیس بک کی بجائے ’’ ای میل اور پاسورڈ ‘‘ لکھ کر اس گزارش کے ساتھ شامل ہوتا ہوں کہ مجھے ’’ یاد رکھئے ‘‘ تو الحمد للہ کبھی کوئی مسئلہ نہیں بنتا ۔
فیس بک کے ذریعے داخل ہوتے ہوئے آپ ’’ مجھے یاد رکھئے ‘‘ کی نصیحت بھی کرلیں تو کچھ دیر بلا کسی حرکت سے پڑا رہنے سے آپ فورم سے برخاست تو ہو جائیں گے البتہ جب کوئی حرکت کریں گے مثلا صفحہ تبدیل کرنا ، براؤزر کو تازہ کرنا وغیرہ ، اس سے آپ خود بخود پھر شامل فورم ہوجائیں گے ۔

یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ یہ میرا اپنا تجربہ اور حکایتِ ( ’’ حال ‘‘ کی بجائے ’’ ماضی ‘‘ مناسب رہے گا ) اسے اگر آپ کوئی تکنیکی مشورہ سمجھ بیٹھیں تو نقصان کے ذمہ دار خود ہی ہوں گے ۔ ( مسکراہٹ )
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
لیکن ٹک نہ کرنے سے بھی یہ مسئلہ ہونا تو نہیں چاہیئے میرے ساتھ بھی ایسا مسئلہ ہوتا ہے۔۔
::؟؟؟
دراصل ہم نے حال ہی میں محدث ڈاٹ کام ڈومین کو ایک سی ڈی این پر شفٹ کیا ہے۔ جس کا آسان سا مطلب یہ ہے کہ آپ حضرات کو فورم اسپیڈ میں کچھ بہتری ملے گی۔ جو کہ الحمدللہ پہلے ہی کافی اچھی ہے، لہٰذا نوٹ کرنے لائق تبدیلی تو نہیں ہوگی۔ لیکن بہرحال میں نے بہت سارے ٹیسٹس کئے ہیں تو فرق پڑا ہے کافی، الحمدللہ۔
یہ اسی کی کارستانی ہے۔ اس کے فوائد زیادہ ہیں۔ لہٰذا اسے قائم رکھنا ضروری ہے۔ اس میں تبدیلی کے بجائے آپ احباب ہی سے ایک عدد ٹک کرنے کی درخواست کی جا سکتی ہے!
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

اگر آپ گوگل کروم استعمال کر رہے ہیں اور اس میں ہسٹری کو جب آپ ڈیلیٹ کرتے ہیں تو ایک فائل کھلے گی اس میں دیکھیں پاسپورڈ ڈیلٹ کو ان چک کر دیں یا سیٹنگ میں جا کر بھی اسے ان چیک کر سکتے ہیں۔ اور پھر بتائیں مسئلہ حل ہوا ھے کہ نہیں۔

والسلام
 

محمد وقاص گل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 23، 2013
پیغامات
1,033
ری ایکشن اسکور
1,711
پوائنٹ
310
دراصل ہم نے حال ہی میں محدث ڈاٹ کام ڈومین کو ایک سی ڈی این پر شفٹ کیا ہے۔ جس کا آسان سا مطلب یہ ہے کہ آپ حضرات کو فورم اسپیڈ میں کچھ بہتری ملے گی۔ جو کہ الحمدللہ پہلے ہی کافی اچھی ہے، لہٰذا نوٹ کرنے لائق تبدیلی تو نہیں ہوگی۔ لیکن بہرحال میں نے بہت سارے ٹیسٹس کئے ہیں تو فرق پڑا ہے کافی، الحمدللہ۔
یہ اسی کی کارستانی ہے۔ اس کے فوائد زیادہ ہیں۔ لہٰذا اسے قائم رکھنا ضروری ہے۔ اس میں تبدیلی کے بجائے آپ احباب ہی سے ایک عدد ٹک کرنے کی درخواست کی جا سکتی ہے!

جی ہم تابعدار۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top