• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

خیبر پختون خواہ اسمبلی میں سود کے خاتمے سے متعلق قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
خیبر پختون خواہ اسمبلی میں سود کے خاتمے سے متعلق قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی

12 اگست 2016 (17:08)


پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختون خواہ اسمبلی میں سود کے خاتمے سے متعلق قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت خیبر پختون خواہ اسمبلی کا اجلاس ہوا جس دوران رکن اسمبلی فخر اعظم،محمود جان اور سلطان احمد نے نجی قرضوں پر سود پر پابندی کا بل پیش کیا جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیاہے ،بل کا نام خیبرپختوخواہ پروہییشن انٹرسٹ آن پرائیوٹ لونز 2016ہے،قرار داد میں مطالبہ کیا گیاہے کہ ملک سے سود کا خاتمہ کیا جائے ۔اس موقع پر سپیکر اسد قیصر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سود کیخلاف جہاد کریں گے ،حکومت کا فرض ہے کہ شہریوں کو سود سے نجات دلائے ،سود معاشرے کا ناسور اور کاروبار بن گیاہے۔

http://dailypakistan.com.pk/peshawar/12-Aug-2016/428246
 
Top