• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دارالتفسیرجامعہ عربیہ (اہل حدیث)بڈھ بیر پشاور

شمولیت
ستمبر 15، 2016
پیغامات
7
ری ایکشن اسکور
4
پوائنٹ
43
الحمدللہ وحدہ والصلوۃ والسلام علی من لا نبی بعدہ وعلی آلہ وصحابہ الذین اوفوا عہدہ۔
امابعد:
تاریخ بنیاد: دارالتفسیرجامعہ عربیہ پشاور خیبر پختون خواہ میں مسلک اہل حدیث کی ایک فعال علمی درس گاہ ہے جس کا سنگ بنیاد۱۹۸۹ میں رکھا گیا یہ جامعہ پشاور میں ایک وسیع ارضی پر واقع ہے۔۱۹۹۲ میں شیخ القرآن علامہ سید عبدالسلام رستمی رحمہ اللہ جب رستم مرداان سے ہجرت کرکےپشاور تشریف لے آئے تو یہاں کہ عقید توحید سے سرشار ساتھیوں نے جناب شیخ القرآن رحمہ اللہ سے جامعہ کے لئے اپنی گران قدر علمی خدمات جاری رکھنے کا مشورہ دیا۔ شیخ القرآن رحمہ اللہ نے۱۹۹۲ میں یہاں پر رمضان المبارک کے مہینہ میں دورہ تفسیر القرآن کا آغاز کیا جو آپ کے وفات کے بعدبھی بفضل اللہ آج تک جاری ہے۔
عنوان: سیفن چوک کوہاٹ روڈ بڈھ بیر پشاور خیبرپختون خواہ پاکستان
عمارت جامعہ:
دومنزلہ عمارت: اللہ تعالی کے فضل وکرم سے جامعہ دو منزلہ ۲۴ کمرے،جامع مسجد، مصلی برائے خواتین،۱۰ مکانات(برائے مدرسین جامعہ)،ایک بہت بڑی لائیبریری، مہمان خانہ،سٹور، مطبخ اور مطعم پر مشتمل ہے۔
مسلک: دارالتفسیر جامعہ عربیہ کے مؤسس، مدیرشیخ القرآن مفتی ابوسعید محمد حفظہ اللہ ، مدرسین اورا نتظامیہ کا مسلک اہل حدیث ہے، اور جامعہ وفاق السلفیہ پاکستان کے ساتھ ملحق ہے۔
شعبہ تدریس وتعلیم:
۱) درس نظامی (ملحقہ وفاق السلفیہ پاکستان)
۲)مدرسہ للبنات

تعلیمی جائزہ:
ہرسال علمی ترقی کی غرض سے طلبا کے دو اختبارات ہوتے ہیں
وسطی اختبار: ماہ صفر کے ابتدائی ہفتہ میں
سنوی اختبار: رجب کے ابتدئی ہفتہ میں
درجہ عالیہ اور عالمیہ میں کامیاب ہونے والے طلبا کو شہادۃ الفراغ دیا جاتا ہے۔

شعبہ ناظرہ ،حفظ وتجوید: (ملحقہ وفاق السلفیہ پاکستان)
قرن کریم کی خصوصی خدمت کے پیش نظر جامعہ ہذا نے ناظرہ اور حفظ وتجوید کا خاص اہتمام کیا ہے جس سے مقامی اور مسافر طلبا فیض حاصل کررہے ہیں۔

شعبہ دورہ تفسیر القرآن الکریم:
مفصل دورہ تفسیر:
سالانہ درس وتدریس کے علاوہ جامعہ کا نمایاں خصوصیات میں سے دورہ تفسیر القرآن الکریم ہے جو مؤسس جامعہ شیخ القرآن علامہ سید عبدالسلام رستمی رحمہ اللہ تقریبا ۶۰ سال سے مسلسل ہر سال پڑھارہے تھے۔2008میں شیخ القرآن رحمہ اللہ جب بیمار ہوئے تو آپ کے بڑے فرزند شیخ القرآن علامہ مفتی ابوسعید محمد حفظہ اللہ نے یہ فرائض سنبھال لئے اور آج تک یہ ذمہ داری احسن طریقہ سے نبا رہے ہیں۔
آغاز: ۵شعبان المعظم تا ۲۷ رمضان المبارک
تعداد طبا: ۱۵۰۰ تک
تعداد طالبات: ۵۰۰ تک
جس میں طلبا وطالبات کے علاوہ کثیر تعداد میں مقامی لوگ بھی شریک ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ طلبا کرام اور خواتین کی ایک بڑی تعداد ٹرانسپورٹ کے ذریعے درس میں شرکت کے لئے آتی ہے۔ طلبا کے لئے خورد ونوش اور رمضان میں افطاری اور سحری کا خاص نتظام جامعہ کی طرف سے اہل خیر حضرات کی تعاون سے کیا جاتا ہے۔

مختصر دورہ تفسیر:
آغاز دورہ تفسیر: ۴شوال تا ۲۰ شوال
تعداد: ۵۰۰ علما وطلبا
تعدادطالبات: ۱۵۰ طالبات
یہ دورہ خاص طور پر علما کرام، اساتذہ، اورپروفیسرز کیلئے پڑھایا جاتا ہے۔

شعبہ الإفتا:
عوام کی طرف سے عام فقہی مسائل اور فتوی جات کے حوالے سے ارسال کردہ خطوط ور پوچھے گئے سوالات کے قرآن وسنت کی روشنی میں مدلل اور ٹھوس جوابات دینے کے لئے مدیر جامعہ مفتی ابوسعید محمد حفظہ اللہ کے زیر نگرانی ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے، جس میں شیخ الحدیث مولانا عنایت الرحمن ،مولانا محمد شاہی بھی شامل ہیں۔
دارالمطالعہ(لائبریری):
جامعہ میں ایک کتب خانہ قائم کیا گیا ہے جس میں عربی، فارسی، اردو، پشتو کی ہزاروں کتابیں موجود ہیں صوبہ خیبر پختون خواہ میں تقریبا اس مکتبہ کا ثانی نہیں جس میں تقریبا ۱۵۰تفاسیر اور سینکڑوں احادیث کے مجموعات موجود ہیں اس کے علاوہ تاریخ کی انتہائی نایاب کتابیں کثیر تعداد میں موجود ہیں۔
تاثرات
عالم اسلام کی وہ عظيم شخصيات جو جامعہ کا دورہ کر چکی ہیں اور جامعہ کو خراج تحسین پیش کر چکی ہیں ان کے اسماء گرامی درج ذیل ہیں :
۱)
شیخ سمیع اللہ نجیبی امیر جماعۃ الدعوۃالی القرآن والسنۃ افغانستان
۲) جناب پروفیسر ساجد میر صاحب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان
۳)جناب قاضی حسین احمد سابقہ امیر جماعت اسلامی پاکستان
۴)
الشیخ محمد الدوسری مدیر مکتب الدعوۃ اسلام آباد
۵)مؤید بن عبدالواحدالبتیری مدیر رابطۃ العالم الاسلامی اسلام آباد
۶)محمد الحقبانی عضو اللجنۃ المشرفۃ علی منحۃ خادم الحرمین الشریفین اسلام آٓباد
۷)محمد یسین ظفر ناظم اعلی وفاق المدارس السلفیۃ
جامعہ کی ویڈیو افلام:
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
ماشاءاللہ ، اللہ تعالی مزید برکت اور ترقی دے ۔
 
محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
ماشاءاللہ
اللہ کرے وطن عزیز میں ہمارے ادارے جا بجا ہوں اور بہت زیادہ ہوں
 
مفتی عبداللہ

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 21، 2011
پیغامات
531
ری ایکشن اسکور
2,183
پوائنٹ
171
الحمدللہ وحدہ والصلوۃ والسلام علی من لا نبی بعدہ وعلی آلہ وصحابہ الذین اوفوا عہدہ۔
امابعد:
تاریخ بنیاد: دارالتفسیرجامعہ عربیہ پشاور خیبر پختون خواہ میں مسلک اہل حدیث کی ایک فعال علمی درس گاہ ہے جس کا سنگ بنیاد۱۹۸۹ میں رکھا گیا یہ جامعہ پشاور میں ایک وسیع ارضی پر واقع ہے۔۱۹۹۲ میں شیخ القرآن علامہ سید عبدالسلام رستمی رحمہ اللہ جب رستم مرداان سے ہجرت کرکےپشاور تشریف لے آئے تو یہاں کہ عقید توحید سے سرشار ساتھیوں نے جناب شیخ القرآن رحمہ اللہ سے جامعہ کے لئے اپنی گران قدر علمی خدمات جاری رکھنے کا مشورہ دیا۔ شیخ القرآن رحمہ اللہ نے۱۹۹۲ میں یہاں پر رمضان المبارک کے مہینہ میں دورہ تفسیر القرآن کا آغاز کیا جو آپ کے وفات کے بعدبھی بفضل اللہ آج تک جاری ہے۔
عنوان: سیفن چوک کوہاٹ روڈ بڈھ بیر پشاور خیبرپختون خواہ پاکستان
عمارت جامعہ:
دومنزلہ عمارت: اللہ تعالی کے فضل وکرم سے جامعہ دو منزلہ ۲۴ کمرے،جامع مسجد، مصلی برائے خواتین،۱۰ مکانات(برائے مدرسین جامعہ)،ایک بہت بڑی لائیبریری، مہمان خانہ،سٹور، مطبخ اور مطعم پر مشتمل ہے۔
مسلک: دارالتفسیر جامعہ عربیہ کے مؤسس، مدیرشیخ القرآن مفتی ابوسعید محمد حفظہ اللہ ، مدرسین اورا نتظامیہ کا مسلک اہل حدیث ہے، اور جامعہ وفاق السلفیہ پاکستان کے ساتھ ملحق ہے۔
شعبہ تدریس وتعلیم:
۱) درس نظامی (ملحقہ وفاق السلفیہ پاکستان)
۲)مدرسہ للبنات

تعلیمی جائزہ:
ہرسال علمی ترقی کی غرض سے طلبا کے دو اختبارات ہوتے ہیں
وسطی اختبار: ماہ صفر کے ابتدائی ہفتہ میں
سنوی اختبار: رجب کے ابتدئی ہفتہ میں
درجہ عالیہ اور عالمیہ میں کامیاب ہونے والے طلبا کو شہادۃ الفراغ دیا جاتا ہے۔

شعبہ ناظرہ ،حفظ وتجوید: (ملحقہ وفاق السلفیہ پاکستان)
قرن کریم کی خصوصی خدمت کے پیش نظر جامعہ ہذا نے ناظرہ اور حفظ وتجوید کا خاص اہتمام کیا ہے جس سے مقامی اور مسافر طلبا فیض حاصل کررہے ہیں۔

شعبہ دورہ تفسیر القرآن الکریم:
مفصل دورہ تفسیر:
سالانہ درس وتدریس کے علاوہ جامعہ کا نمایاں خصوصیات میں سے دورہ تفسیر القرآن الکریم ہے جو مؤسس جامعہ شیخ القرآن علامہ سید عبدالسلام رستمی رحمہ اللہ تقریبا ۶۰ سال سے مسلسل ہر سال پڑھارہے تھے۔2008میں شیخ القرآن رحمہ اللہ جب بیمار ہوئے تو آپ کے بڑے فرزند شیخ القرآن علامہ مفتی ابوسعید محمد حفظہ اللہ نے یہ فرائض سنبھال لئے اور آج تک یہ ذمہ داری احسن طریقہ سے نبا رہے ہیں۔
آغاز: ۵شعبان المعظم تا ۲۷ رمضان المبارک
تعداد طبا: ۱۵۰۰ تک
تعداد طالبات: ۵۰۰ تک
جس میں طلبا وطالبات کے علاوہ کثیر تعداد میں مقامی لوگ بھی شریک ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ طلبا کرام اور خواتین کی ایک بڑی تعداد ٹرانسپورٹ کے ذریعے درس میں شرکت کے لئے آتی ہے۔ طلبا کے لئے خورد ونوش اور رمضان میں افطاری اور سحری کا خاص نتظام جامعہ کی طرف سے اہل خیر حضرات کی تعاون سے کیا جاتا ہے۔

مختصر دورہ تفسیر:
آغاز دورہ تفسیر: ۴شوال تا ۲۰ شوال
تعداد: ۵۰۰ علما وطلبا
تعدادطالبات: ۱۵۰ طالبات
یہ دورہ خاص طور پر علما کرام، اساتذہ، اورپروفیسرز کیلئے پڑھایا جاتا ہے۔

شعبہ الإفتا:
عوام کی طرف سے عام فقہی مسائل اور فتوی جات کے حوالے سے ارسال کردہ خطوط ور پوچھے گئے سوالات کے قرآن وسنت کی روشنی میں مدلل اور ٹھوس جوابات دینے کے لئے مدیر جامعہ مفتی ابوسعید محمد حفظہ اللہ کے زیر نگرانی ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے، جس میں شیخ الحدیث مولانا عنایت الرحمن ،مولانا محمد شاہی بھی شامل ہیں۔
دارالمطالعہ(لائبریری):
جامعہ میں ایک کتب خانہ قائم کیا گیا ہے جس میں عربی، فارسی، اردو، پشتو کی ہزاروں کتابیں موجود ہیں صوبہ خیبر پختون خواہ میں تقریبا اس مکتبہ کا ثانی نہیں جس میں تقریبا ۱۵۰تفاسیر اور سینکڑوں احادیث کے مجموعات موجود ہیں اس کے علاوہ تاریخ کی انتہائی نایاب کتابیں کثیر تعداد میں موجود ہیں۔
تاثرات
عالم اسلام کی وہ عظيم شخصيات جو جامعہ کا دورہ کر چکی ہیں اور جامعہ کو خراج تحسین پیش کر چکی ہیں ان کے اسماء گرامی درج ذیل ہیں :
۱)
شیخ سمیع اللہ نجیبی امیر جماعۃ الدعوۃالی القرآن والسنۃ افغانستان
۲) جناب پروفیسر ساجد میر صاحب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان
۳)جناب قاضی حسین احمد سابقہ امیر جماعت اسلامی پاکستان
۴)
الشیخ محمد الدوسری مدیر مکتب الدعوۃ اسلام آباد
۵)مؤید بن عبدالواحدالبتیری مدیر رابطۃ العالم الاسلامی اسلام آباد
۶)محمد الحقبانی عضو اللجنۃ المشرفۃ علی منحۃ خادم الحرمین الشریفین اسلام آٓباد
۷)محمد یسین ظفر ناظم اعلی وفاق المدارس السلفیۃ
جامعہ کی ویڈیو افلام:
اللہ تعالی شیخ محترم کو جنت میں اعلی مقام نصیب فرماے رحمہ اللہ رحمۃ واسعہ
 
Top